Tag: ڈیرہ اسماعیل خان پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

  • ڈی آئی خان: پولیس وین پر دستی بم حملے کے زخمی ایس ایچ او دم توڑ گئے

    ڈی آئی خان: پولیس وین پر دستی بم حملے کے زخمی ایس ایچ او دم توڑ گئے

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملے کے زخمی ایس ایچ او جاں بر نہ ہو سکے، مقامی اسپتال میں زیر علاج عنایت اللہ آج جاں بحق ہو گئے۔

    چند روز قبل دہشت گردوں نے تھانہ گومل کی پولیس وین کو نشانہ بنایا تھا، معمول کی گشت کے دوران حملہ آوروں نے وین پر دستی بم پھینکا، جس میں ایس ایچ اوعنایت اللہ سمیت 5 اہل کار اور ایک راہ گیر زخمی ہو گئے تھے۔

    ایس ایچ او کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا تھا، پولیس وین پر حملہ کرنے والا دہشت گرد جوابی فائرنگ میں مارا گیا تھا، پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے پاس دھماکا خیز مواد بھی موجود تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کو طلب کیا گیا تھا۔

    ٹانک کے علاقے میں اس واقعے کے بعد پورے علاقے کو محاصرہ کر کے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تھانہ گومل یونی ورسٹی کی حدود سے پولیس نے دستی بم میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا تھا، سمیع آباد میں واقع پلاٹ سے 3 دستی بم، پرائما کارڈ، اور خالی ڈرم برآمد ہوئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ مقام سے سرکاری وردیاں بھی برآمد ہوئیں، یہ پلاٹ تھانہ گومل یونی ورسٹی کی حدود میں واقع ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان پانی کے تنازع پر فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی کے تنازع پردو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محمد خلیل سے کڑی شموزئی کے علاقے میں پانی کے تنازع نے 7 افراد کی جان لے لی، ایک فریق کے 5 اور دوسرے فریق کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پخہ خیل قبائل کے لوگ پہاڑی پانی کو لینے کے لیے گئے مدوزئی قبائل کے لوگوں کی جانب سے کہا گیا کہ ابھی ہمارا وقت ہے جس پر بات بڑھ گئی اور دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ شروع کردی گئی۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت لطیف، احمد شاہ، حبیب، عصمت کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ 2 افراد قیوم اور سلیم زخمی ہوئے۔

    فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو سگے بھائیوں کی شناخت ظاہر شاہ اور طاہر شاہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک شخص شاہد زخمی بھی ہوا۔

    واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے، اہل علاقہ کے مطابق پولیس دیر سے آنے کے باعث ملزمان فرار ہونے سے کامیاب ہوگئے جس کی سبب کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔