Tag: ڈیزل مہنگا

  • ڈیزل مہنگا ، گڈز ٹرانسپوٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

    ڈیزل مہنگا ، گڈز ٹرانسپوٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

    کراچی : جوائنٹ سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل مہنگا ہونے پر کرائے میں 20 فیصد کا اضافہ کردیا اور کہا ڈیزل مہنگا ہونے سے لاگت بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے پر گڈز ٹرانسپوٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے، جوائنٹ سیکریٹری گڈزٹرانسپورٹرزراناشعیب نے کہا ہے کہ 15روزمیں ایک لیٹرڈیزل 40 روپے مہنگا کردیا گیا، ڈیزل مہنگا ہونے سے لاگت بڑھ گئی ہے۔

    رانا شعیب کا کہنا تھا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کرائے میں 20 فیصد کا اضافہ ہوا ، کراچی سے ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ،اسلام آباد ،پشاور مال کی ترسیل ہوتی ہے، تمام جگہوں کیلئے مال بردار گاڑیوں کے کرائے بڑھانے پڑے۔

    جوائنٹ سیکریٹری گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ مال برادر گاڑیوں کی لاگت پوری نہیں ہوپارہی تھی، کرائے بڑھنے کا براہ راست اثر اشیا پر ہی آتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مال بردارگاڑیوں کےاسپیئرپارٹس بھی مہنگے ہوچکے ہیں، گڈ ٹرانسپورٹرزشدید مشکلات سے گزر رہے ہیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا شعیب

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت اب 86.31 روپے ہو گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل بھی 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77.53 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔