لاہور: پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد کرایے بڑھانے پر غورشروع کردیا ، کرایوں میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے بھی کرایے بڑھانے پر غور کررہی ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ تمام مال گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ پسنجرٹرینوں میں عام مسافروں پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا، ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے آپریشنل کاسٹ بڑھ جاتی ہے، آپریشنل کاسٹ پوری کرنے کیلئے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوجاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اکانومی کلاس پردوسری کلاسزکی نسبت کم بوجھ پڑے گا۔
یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
کراچی: سندھ بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بندرگاہوں سے مال اٹھانا بند کر دیا، کراچی گڈز کیریر ایسوسی ایشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے بن قاسم پورٹ، کراچی پورٹ، اور ٹرک اڈے پر گاڑیاں کھڑی کر دیں، جس کی وجہ سے امپورٹ ایکسپورٹ اور فیکٹریوں میں خام مال کی ترسیل بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مال بردار ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے مہنگائی کا نیا طوفان تیار ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اشیائے خورد و نوش، سبزی، دودھ اور خام مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 30 فی صد اضافہ کیا تھا، آج اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کراچی گڈز کیریر ایسوسی ایشن کے صدر رانا اسلم نے کہا ہوش رُبا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 60 روپے اضافہ ناقابل برداشت ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کی وجہ سے تھوک اور پرچون مال کے کرایوں میں مزید 30 فی صد اضافہ کیا جا سکتا ہے، تاکہ بیوپاری حضرات کو مال کی ترسیل میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔
انھوں نے کہا امید کرتے ہیں کہ تمام تاجر برادری بھی ہمارے ساتھ پورا تعاون کرے گی۔
اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو دو روپے فی لیٹر کردی گئی، وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3روپےکمی کررہے ہیں اور پیٹرول پر سیلز ٹیکس 8 فیصد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابق حکومت میں پیٹرول پر 15فیصد ٹیکس تھا، ہماری حکومت آئی تو اگست کے آخر میں قیمتیں کم ہوئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر ٹیکس کم کرکے بوجھ کم کیا جارہا ہے۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہرماہ ردوبدل ہوتاہے، نظر آرہا ہے آگے بہتری ہوگی، ٹیکس میں ردوبدل کررہے ہیں۔
[bs-quote quote=” پیٹرول پر سیلز ٹیکس8فیصد کردیاہے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
وزیرخزانہ نے یکم دسمبر سے پیٹرول میں 2روپے پیٹرول ، ڈیزل میں دو روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سیلز ٹیکس 8فیصد کردیاہے اور مٹی کے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں3روپے کمی کررہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کون کرتا ہے، روپے کی قدر میں کمی، کیوں کمی ہورہی ہے، سینٹرل بینک کے پاس روپے کی قدر میں کمی کا اختیار ہے، سینٹرل بینک ایسا کر کیوں رہا ہے، بنیادی وجہ کیا ہے۔
.
امریکی ڈالر کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرمیں کمی کی بڑی وجہ ماضی کی حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں ہیں، ڈالر139روپے پر ٹریڈ کررہا ہے، بیرونی قرضے اضافے کے بعد 95ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ڈالر کی طلب زیادہ ہےاور سپلائی کم ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا ریاست اپنے وسائل استعمال کرکے ڈالر فراہم کرتی رہی، ایسا کب تک ہوگا، ڈالر کی طلب زیادہ سپلائی کم ہے، قرضوں میں 10ارب ڈالر اضافے کے باوجود زرمبادلہ ذخائر کم ہوتے رہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر مستحکم رکھا، وزیراعظم کی گزشتہ روزکی تقریرمیں ایکسپورٹ پر زور دیا گیا، گزشتہ4 سال میں ایکسپورٹ انڈسٹریز بند ہوگئیں، فیصل آباد کے مزدور بے روزگار ہوگئے، فیکٹریاں بک گئیں۔
انھوں نے مزید کہا گزشتہ حکومتی اقدامات سےمقامی پیداواری صلاحیت نہ بڑھ سکی اور پالیسیوں کی وجہ سے درآمدات میں اضافہ ہوا ، افغانستان سمیت 2 سے تین ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں، بنگلادیش پاکستان سے بہت آگے نکل چکا ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کیلئےجامعہ پالیسی مرتب کرنی ہوگی، ٹیکس ریفنڈز کی واپسی کے لئے تیزی لے کر آنی ہیں، گزشتہ ماہ آٹھ ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔
یاد رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی ، جس میں قیمتیں 9 روپے 91 پیسے تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 21 پیسے تک بڑھانے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 9 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔
جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ پٹرول مہنگا نہیں ہوگا، پٹرول مہنگا نہیں سستا کیا جائے گا اور دسمبر تک پٹرول کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں پانچ سے دس فیصد اضافہ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان امداد نقوی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال تین بار ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور حالیہ اضافہ کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو یکم جنوری سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ڈیزل سمیت ٹائر اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا اس لیے کرایوں میں پانچ سے دس فیصد اضافہ کا فیصلہ کیاگیا۔
دوسری جانب صنعتی ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کے کرایے میں اضافہ کے باعث خام مال سمیت تیار شدہ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔
سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شائستہ خان کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں اضافہ کے بعد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑے گا۔
انہوں ے مطالبہ کیا کہ حکومت مال بردار گاڑی مالکان کو کرائے میں اضافہ سے روکے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بھی واپس لیا جائے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فالتو اخراجات کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
لاہور:محکمہ ریلوے نےٹرین کے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں کمی کے باوجود ریلوے نے کرایوں میں کمی سے انکار کردیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے۔
ییٹرول اور ڈیزل کے قیمتوں میں کمی کے باوجودروزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے اور اب محکمہ ریلوے کابھی ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ریلوے کرایے میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں لگ رہاہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے نے گذشتہ دنوں کراچی سے راولپنڈی تک بعض ٹرینوں میں کرائے صرف تین سے پانچ فیصدہی کم کئے تھے۔ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے مسافر ٹرینوں کے کرائے پچیس فیصد تک کم کئے جائیں۔