Tag: ڈیسک ٹاپ

  • واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر

    واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر

    میسجنگ کی مقبول سروس واٹس ایپ روزانہ نت نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ بزنس صارفین کے لیے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ نے 2 ماہ قبل واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اس منفرد فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    تاہم، اب واٹس ایپ نے بزنس پروفائلز میں کور فوٹو شامل کرنے کا فیچر پیش کردیا ہے، واٹس ایپ نے آئی او ایس بزنس اکاؤنٹس کے لیے اس فیچر کو انسٹال کرنے کی سہولت پہلے ہی فراہم کردی تھی۔

    واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق اس فیچر کی مدد سے بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اپنی بزنس پروفائل میں ہیڈر امیج شامل کر سکتے ہیں جو کہ آپ کی پروفائل کا وزٹ کرنے والے کلائنٹ اور دیگر افراد پر ایک اچھا تاثر چھوڑے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ بزنس بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اسے جلد ہی بزنس اکاؤنٹ رکھنے والے دیگر صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔

  • واٹس ایپ کا اہم ڈیسک ٹاپ فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

    واٹس ایپ کا اہم ڈیسک ٹاپ فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان

    میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ مختلف نئی اپڈیٹس کی آزمائش کرتی رہتی ہے اور اب جلد ہی اس کے ویب ورژن میں ایک اور نئی فیچر اپڈیٹ پیش کی جانے والی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق رواں سال ہی واٹس ایپ نے گروپ کالز کی حد 4 سے بڑھا کر 16 کی تھی اور اب بہت جلد کالنگ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی دستیاب ہوگا۔

    برطانوی روزنامے دی گارڈین کے ایلکس ہیرن نے ٹوئٹر پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں وائس اور ویڈیو کال کے نئے بٹن ڈیسک ٹاپ ورژن میں نظر آرہے ہیں۔

    اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے مگر اب تک یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر امکان ہے کہ جلد ایسا ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل اکتوبر میں واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ نے بھی اس حوالے سے بتایا تھا۔ اس وقت ویب سائٹ نے واٹس ایپ ویب میں وائس اور ویڈیو کالنگ کے آپشن کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جو حالیہ اسکرین شاٹ سے ملتے جلتے تھے۔

    اس فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو یا آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔

  • ڈیسک ٹاپ کی منفرد ترتیب آپ کی کارکردگی بڑھا سکتی ہے

    ڈیسک ٹاپ کی منفرد ترتیب آپ کی کارکردگی بڑھا سکتی ہے

    جس طرح بے ترتیب کمرہ،جس میں کوئی ایک چیز بھی اپنی جگہ پر قرینہ سے موجود نہیں ہوتی،کمرے کےباسی کے لیے کوفت اور اضطراب کا باعث بنتا ہے۔

    اسی طرح کمپیوٹر پر مسلسل کام کے دوران ڈیسک ٹاپ پر درجن بھر آئی کانز اور کئی ٹیب کے ایک ساتھ کھلے رکھنے سے کمپیوٹراستعمال کرنے والے بھی بے چینی اور اضطراب کا شکار رہتے ہیں، جس سے اُن کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

    اگر آپ بھی انہی بے ترتیبیوں سے نبرد آزما ہیں تو خوش ہو جایے،ماہر نفسیات نے آپ کی اس الجھن کا حل پالیا ہے،اور بغیر تھکاوٹ کے کارکردگی میں اضافے کے لیے منفرد تجاویزات پیش کی ہیں۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ماہر نفسیات اور” ڈائریکٹر میڈیا سائیکالوجی ریسرچ سینٹر نیوپورٹ بیچ” کی "پامیلا روٹلیج” کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کو بھر کر مت رکھیں، یہ بے چینی کا باعث بنے گا،ڈیسک ٹاپ صاف رکھنے سے ذہنی سکون میسر رہتا ہے اور کارکردگی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

    ڈاکٹر "پامیلا روٹلیج” اپنی تحقیقی مقالے میں رقم طراز ہیں کہ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ موسم کی مناسبت سے وال پیپر کا استعمال کریں،یہ ذہن پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے،جیسے گرمیوں میں ٹھنڈک والے وال پیپرزکافی سکون دیتے ہیں۔

    Office1

    یاد رہے عام طور سےماہرین نفسیات تجویز کرتے ہیں کہ سرخ رنگ کی وجہ سے انسان کو توانائی ملتی ہے جب کہ نیلے رنگ والے وال پیپر سے پرسکون اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اسی طرح ڈیسک ٹاپ پر "آئی کونز” کی بھرمار سے آپ کا ذہن اضطراب میں مبتلا ہو سکتا ہے،اس لیےغیراستعمال شدہ آئی کونز کو
    حذف کردیں یا انہیں ڈیسک ٹاپ سے ہٹا دیں تا کہ آپ کا ڈیسک ٹاپ صاف ستھرا رہے،اس طرح آپ کو تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوگا۔

    تحقیق کے مطابق بہت زیادہ آئی کونز کی وجہ سے نہ صرف آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں گے بلکہ اہم آئی کونز ڈھونڈنے میں بھی دقت پیش آتی ہے، جس سے کام کی رفتار قدرے دھیمی ہو جاتی ہے۔

    ماہرین نفسیات یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ ایک "براﺅزر” میں بہت زیادہ "ٹیب” نہ کھولے جائیں،اس طرح کرنے سے نہ صرف کمپیوٹر کی رفتار کم ہوجائے گی بلکہ آپ جلد اکتاہٹ اور تھکاوٹ کا شکار بھی ہوجائیں گے۔

    Office2

    سوشل میڈیا کے تمام "اکاؤنٹس” کے ایک ساتھ کھول لینے سے کام میں توجہ کم ہونے کا احتمال رہتا ہے کیوں کہ اکاؤنٹس میں آنے والے نئے نوٹیفیکیشن اور ای میل ہمارے کام میں خلل ڈالتے ہیں اور کام کی استطاعت کو کم کردیتے ہیں۔

    ماہرین نفسایت کا خیال ہے کہ کام کے دوران آنے والے غیر متعلقہ ای میل اور نوٹفیکیشن پر یکسوئی کو منقسم کرنے کا باعث بنتے ہیں،جس سے توجہ کام سے ہٹ کر غیر ضروری چیزوں طرف مبذول ہو جاتی ہے،اس لیے صرف ضروری اور متعلقہ اکاؤنٹس ہی کھولے جائیں۔

    ماہرین نفسیات کا مشورہ ہے کہ اپنے کام کے دوران ان چیزوں سے دور رہیں اور کام مکمل ہونے پر ہی غیر ضروری اکاؤنٹس کھولے جائیں۔

    ہلکا پھلکی موسیقی ذہن کو پرسکون رکھنے کا سب سے مفید ذریعہ ہے اس لیے کام کے دوران اپنی پسندیدہ موسیقی سے لطف اندوز ہوں، سنیں جو آپ کو پرسکون رکھ سکے۔نے ہنگم اور شور و غل والی موسیقی سے اجتناب برتیں، یہ طبعیت میں اضطراب پیدا کردیتے ہیں۔

    Office3

    امریکی ماہر نفسیات برائے نیڈیا کے مطابق میوسیقی سنتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ موسیقی کی سائیٹ کو ڈیسک ٹاپ کے نیچے والے بار میں جگہ دیں،اس طرح آپ بآسانی کام بھی کرسکیں گے اور کمپیوٹر کی رفتار بھی سست نہیں ہوگی۔

    ماہرین نفسیات کی جانب سے پیش کی گئی تجاویزات سے نا صرف یہ کہ آپ کو تھکاوٹ کا احساس کم ہو گا بلکہ کام میں دل چسپی اور یکسوئی میں بھی خاطر خواہ اضآفہ ہو گا،جو بالعموم آپ کی کارکردگی میں اضافے اور بالخصوص عہدے میں "ترقی” کا باعث بنے گا۔