Tag: ڈیفنس

  • ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار

    ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی، 4 سہولت کار گرفتار

    کراچی: ڈیفنس میں ایس ایس پی کے گھر ڈکیتی کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی توحید الرحمان کے ڈیفنس میں واقع گھر پر کچھ دنوں پہلے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، مسلح ملزمان نے ایس ایس پی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، واردات کے وقت گن مین سرکاری رائفل تکیے ک نیچے رکھ کر سو رہا تھا۔

    ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے تھے۔

    ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں زیراستعمال گاڑی برآمد کرلی ہے، 3 ملزمان گاڑی کرائے پر لینے میں ملوث ہیں۔

    تفتیشی پولیس نے بتایا کہ ڈکیتی میں لگژری گاڑی استعمال کی گئی، فوٹیج میں ایک ملزم کو بنگلے کی دیوار کود کر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کا ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-robbers-looted-ssp-house/

  • ’’اب تم خوش ہو جاؤ، تمہاری وجہ سے کیا ہوا ہے؟‘‘

    ’’اب تم خوش ہو جاؤ، تمہاری وجہ سے کیا ہوا ہے؟‘‘

    کراچی (16 اگست 2025): شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں اپنے 2 معصوم بچوں کو قتل کرنے والی قاتل ماں ادیبہ نے سفاکانہ عمل کے بعد شوہر کو ایک ایسا وائس میسج کیا جسے پڑھ کر در مند دل دہل جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں 14 اگست کو ادیبہ نامی خاتون نے اپنے دو بچوں کو تیز دھار آلے کے ساتھ گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، معلوم ہوا کہ ادیبہ اور اس کے شوہر غفران میں 2024 میں طلاق ہو گئی تھی، اور بچوں کی حوالگی کا مسئلہ چل رہا تھا۔

    اب تم خوش ہو جاؤ!


    اب پولیس تفتیش میں اس سفاکانہ قتل کے سلسلے میں ایک اور انکشاف ہوا ہے، بچوں کو گھر کے واش روم میں بے دردی سے مارنے والی قاتل ماں نے واردات کے بعد شوہر کو وائس میسج کیا، جس میں اس نے کہا کہ ’’اب تم خوش ہو جاؤ، تمہاری وجہ سے کیا ہوا ہے؟؟؟‘‘

    اے آر وائی نیوز نے ابتدائی تفتیش کی اہم معلومات حاصل کر لی ہیں، جس کے مطابق قتل ہونے والے معصوم بچے جشن آزادی بھرپور طریقے سے منانا چاہتے تھے، معصوم سمہیا نے ماں سے ہی ’ایسی زمیں اور آسماں‘ گانا بھی سیکھ لیا تھا، اور قتل سے پہلے ماں کی فرمائش ہی پر غفران نے دونوں کو یوم آزادی کے کپڑے بھی دلوا دیے تھے۔

    14 اگست کی تیاری کے لیے ادیبہ اور غفران میں ہونے والے واٹس ایپ میسجز


    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ادیبہ اور غفران واٹس ایپ پر روزانہ میسج اور فون پر بات کرتے تھے، ادیبہ نے میسج پر غفران کو کہا ’کیا ضرار کے پاس کل کے لیے شلوار قمیض ہے؟ کیا سمیہا کو بتایا کہ اسے کل کیا پہننا ہے؟‘ پھر کہا ضرار کے ایک یا دو سائز بڑے جوتے لینا، کیوں کہ وہ بڑا ہو رہا ہے، پھر میسج کیا کہ مما سنگاپور سے واپس آ گئی ہیں اور سمیہا کے کپڑے لائی ہیں اور کہا سمیہا نے کل کے لیے تیاری کر لی ہے، اس کے پاس جھنڈیاں بھی ہیں، ضرار کا سبز کرتا لے لینا، اگر پہلے سے سفید شلوار یا پینٹ ہے تو مت لینا۔ڈیفنس کراچی قاتل ماں ادیبہ 14 اگست

    تمام سوالوں کے جواب میں غفران کا جواب آیا کہ ٹھیک ہے، پھر ادیبہ نے کہا کل دفتر سے جلدی آنے کی کوشش کرنا، اسی دوران والد غفران کی جانب سے بچوں کو تیار کر کے تصاویر بھیجی گئیں، تصاویر میں بچوں نے جشن آزادی کی تیاری کی ہوئی تھی، ادیبہ تصاویر دیکھ کر بولی ماشاء اللہ، یہ کب تیار ہوئے، ضرار کی ٹوپی کہاں ہے؟


    کراچی : اپنے بچوں کو قتل کرنے والی ماں کیخلاف مقدمہ درج


    غفران کا جواب آیا اسکول جاتے وقت تیار ہوئے، ضرار نے ٹوپی نہیں پہنی، اور کہا سمہیا بہت خوش تھی، ضرار 7 بجے سمہیا 8 بجے نکلی، ماں نے کہا ضرار ہینڈ بینڈ بھی پہننا بھول گیا، ضرار کا کرتا کہاں سے لیا؟

    پھر ماں کا میسج آیا، بچے کہہ رہے ہیں آج رات رکنے کی اجازت لی ہے تم سے؟؟ والد غفران نے مسکرا کر کہا ہاں، اور قاری صاحب کو بھی بتا دینا، ادیبہ نے کہا ان کو تم خود بتا دو، میں ان سے رابطے میں نہیں، والد غفران نے کہا سمیہا کو کہنا وہ ایسی زمیں اور آسماں گائے۔ ماں نے جواب دیا میں نے اسے سکھا دیا ہے۔

    والد نے کہا سمیہا اس پر رقص بھی کرتی ہے، ماں نے جواب دیا میں نے اس کو رقص نہیں سکھایا، کیا تم فیس بک والی تصاویر بھیج سکتے ہو۔

  • کراچی : ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ  بازیاب

    کراچی : ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والے بچے کو قیوم آباد سے بازیاب کراکر اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے ڈیفنس سے اغوا کیا جانے والا ڈیڑھ سالہ بچہ قیوم آباد سے بازیاب کرالیا۔

    Karachi: Defense Police rescued one an half year-old

    پولیس نے بتایا کہ اغوا میں ملوث خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کار پکڑے گئے، اغوا کاروں اور مدعی افراد دونوں کا آبائی تعلق بہاولپورسے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے یا ملزمان بچہ اغوا کرکے فروخت کرنا چاہتے تھے، دونوں پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈھائی سالہ مغوی بچہ چند گھنٹے میں بازیاب کرا لیا گیا

    یاد رہے کراچی کے علاقے قائد آباد سے اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بازیاب کرایا تھا۔

    قائد آباد میں آج ایک ڈھائی سالہ بچہ کاشان اغوا ہوا تھا، جس کے بعد والدین کے رپورٹ درج کرانے پر پولیس فوری حرکت میں آئی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مغوی بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کراکر کر والدین کے حوالے کر دیا تھا۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت سے متعلق ویڈیو رپورٹ

    اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت سے متعلق ویڈیو رپورٹ

    کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ سے ایک خاتون کی لاش ملی، تو ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ لاش ماڈل حیمرا اصغر علی کی ہے، جو 7 سال سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھی، اور ایک سال سے کرایہ نہ دینے پر مالک مکان نے سی بی سی میں کیس دائر کر دیا تھا، جب بیلف آیا تو لاش مل گئی۔

    کراچی ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے ملنے والی لاش ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک ماہ پرانی تھی، علاقہ مکینوں نے بتایا تھا کہ خاتون اداکارہ اور مڈل تھی، گھر میں اکیلی رہتی تھیں، اور 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، اس کے گھر سے کبھی کبھی چیخیں بھی سنائی دیتی تھیں، شاید وہ ڈپریشن میں تھی۔


    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا


    پولیس کے مطابق کمرے سے موبائل فون اور حمیرا اصغر علی کی تصاویر والا میگزین ملا، موبائل سم حمیرا اصغر کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن بھائی اور والد نے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔


    حمیرا اصغر علی کیس سے متعلق تمام خبریں

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کوئی نہیں پہنچا

    کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے ابھی تک کوئی نہیں پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملی تھی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے اہل خانہ فون پر پولیس سے رابطے میں ہیں، تاہم اہل خانہ میں سے کوئی ابھی تک لاش وصول کرنے نہیں پہنچا، لاش کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر وجہ موت معلوم ہو سکے گی۔

    پولیس حکام کے مطابق جب پولیس متوفی اداکارہ کے فلیٹ پہنچی تو گھر اندر سے لاک تھا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔


    حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد نادیہ حسین کا لڑکیوں کو اہم مشورہ


    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں فلیٹ سے 35 سالہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی تھی، حمیرا فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھی، خاتون نے 2018 میں فلیٹ کرایہ پر لیا تھا اور 2024 سے کرایہ نہیں دیا تھا، سی بی سی میں مالک مکان نے کیس کیا ہوا تھا جس پر جب آج بیلف آیا تو فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر طبعی معلوم ہوتا ہے۔

  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس :  سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی

    ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس : سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی

    کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو ضمانت مل گئی اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    وکیل سدھیر دھیرج نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ملزمان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

    سرکاری وکیل کا بھی کہنا تھا کہ کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیفنس تشدد کیس : متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو معاف کر دیا

    یاد رہے واقعے کا مقدمہ تھانہ گذری میں درج کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سوار سدھیر پر کار سوار کی جانب سے ہمشیرہ کی موجودگی میں تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

    جس میں ملزم نے گالیاں اوردھمکیاں دیں اور نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑتی رہی لیکن ملزم کے کان پرجوں تک نہ رینگی، خواتین کو بھی دھکے دیے ساتھ ہی جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، تشدد اور ہجوم میں بےعزت کیا۔

    بعد ازاں ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    عدالت نے پوچھا تھا کہ تمہیں کسی قسم کا دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، ملزم کو معاف کردیا ہے۔

  • کراچی : ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر، سارا قصہ سنا ڈالا

    کراچی : ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر، سارا قصہ سنا ڈالا

    کراچی : ڈیفنس میں سلمان فاروقی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان سدھیر کا اہم بیان سامنے آگیا اور سارا قصہ سناڈالا ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان منظر عام پر آگیا۔

    سدھیر نے بتایا کہ بہنوں کو ملازمت کی جگہ سےواپس لینے جارہا تھا، بہنیں کلینک کے باہر کھڑی تھیں۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل نارمل اسپیڈ پر چلارہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی مجھےٹکرمارتی ہوئی چلی گئی اور میں گرگیا۔

    سدھیر نے کہا کہ گاڑی میں سوارشخص نے مجھے مارا، میں اور بہنیں معافی مانگتےرہےمگر انہوں نےہماری بات نہیں سنی۔

    اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھی کہ خیابان اتحاز میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت دھیرج کےنام سے ہوئی جبکہ نوجوان کےساتھ موجود خاتون کی شناخت کلپنہ کے نام سےہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تشددکانشانہ بننےوالےرنچھوڑ لائن کےرہائشی ہیں تاہم بہن بھائی ڈر کے مارے گھرکو تالہ لگا کرکہیں چلے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق فون پررابطہ کرکے بیان کےلیےتھانےبلایاجارہا ہے تاہم دھیرج اورکلپناکےپڑوسیوں نے ملزم کی گرفتاری پرپولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    نوجوان تشدد کیس : عدالت میں پیشی پر وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ مار دیا

  • ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد، سلمان فاروقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد، سلمان فاروقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بہن کے سامنے شہری پر تشدد کرنے والے بائیونک فلمز کے سی ای او کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6، خیابان اتحاد میں لگژری گاڑی میں سوار شخص نے شہری پر تشدد کیا تھا، جس پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے نوٹس لے لیا ہے، اور ایس ایس پی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں،واقعے کی مکمل چھان بین کر کے رپورٹ پیش کی جائے، اور تشدد میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، قانون تمام شہریوں کے لیے برابر ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق شہری پر تشدد کرنے والا شخص سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی کمپنی کا سی ای او ہے، سلمان فاروقی اور اس کے گارڈ نے شہری پر تشدد کر کے قانون کو ہاتھ میں لیا، یہ واقعہ کس وجہ سے ہوا اور کس جگہ ہوا تحقیقات کی جا رہی ہے۔


    ڈیفنس میں با اثر شخص کا نوجوان پر سرعام تشدد، بہن معافیاں مانگتی رہی


    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ابھی تک کسی نے واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے، انھیں سوشل میڈیا سے واقعے کا علم ہوا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا لیکن اس کا دفتر بند ملا، ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، متاثرہ فیملی کی بھی تلاش جاری ہے۔

    اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں شہری پر تشدد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ اس کی بہن ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہے۔

  • کراچی : ڈیفنس میں آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سامنے آگئی

    کراچی : ڈیفنس میں آن لائن بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : ڈڈیفنس فیز 7 میں آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کرنے والے ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ممکنہ طور پر بائیک رائیڈر سے اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کی کوشش اور قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز7 میں 2 روز قبل آن لائن بائیک رائیڈر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بائیک رائیڈر کے قتل میں ملوث ملزمان کے فرار کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر بائیک رائیڈر مدثر سے اسٹریٹ کرمنلز نے واردات کی کوشش اور قتل کیا۔

    سی سی ٹی وی میں ایک بائیک پر پینٹ شرٹ پہلے 2 ملزمان کوفرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتول مدثر سرکاری ادارے کاملازم بھی تھا ،پارٹ ٹائم آن لائن بائیک چلاتا تھا، تحقیقات کے مطابق مقتول کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

    قتل کا مقدمہ ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقتول جھنگ کارہائشی تھا اور نجی یونیورسٹی کے طالبعلم کی رائیڈ لے کر ڈیفنس آیا تھا۔

    مقتول مدثر کو کمر میں گولی لگی تھی ،ممکنہ طور پر اسٹریٹ کرمنلز نے نہ رکنے پر فائر کیا تاہم قتل کے مقام پرکوئی سی سی ٹی وی نصب نہیں ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی: ڈیفنس میں  غیر ملکی فوڈ چین  پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج

    کراچی ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کے حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ ریسٹورنٹ ملازم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیاگیا، جس میں ہنگامہ آرائی، املاک کونقصان پہنچانےسمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے دوران دیکھا ڈنڈا بردار افراد آرہے ہیں، ڈنڈا بردار افراد نے شیشے توڑے ساتھ ہی اندر موجود فرنیچر اور ٹی وی کو نقصان پہنچا۔

    مدعی مقدمے نے بتایا کہ باہرنکل کر دیکھا تو ساتھ موجود پیزا فرنچائز کے بھی شیشے ٹوٹے ہوئے تھے، ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس آئی تو مشتعل افراد فرار ہونے لگے۔

    پولیس نےجائے وقوعہ سے2افراد منصور اور محمد حسن کوپکڑ ا، مقدمےمیں دیگر 30 سے 35 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی ڈیفنس میں غیرملکی فوڈچین پر مشتعل افراد کا حملہ

    یاد رہے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں واقع غیرملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا تھا ، درجنوں مشتعل افراد نے غیرملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔

    مشتعل افراد نے فوڈ شاپ کے باہر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ مشتعل افراد نے فوڈشاپ میں توڑ پھوڑ کی اور گیٹ کا شیشہ توڑا گیا تاہم اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور توڑ پھوڑ میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔