Tag: ڈیفنس فیز ون

  • کراچی : ڈیفنس فیز ون میں کمسن بچے کے سامنے باپ کا قتل ، مقتول کے بھائی نے ساری کہانی سنادی

    کراچی : ڈیفنس فیز ون میں کمسن بچے کے سامنے باپ کا قتل ، مقتول کے بھائی نے ساری کہانی سنادی

    کراچی : ڈیفنس فیز ون میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ مقتول عامرسلطان کے بھائی کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بھائی نے فیملی کیساتھ رشتے داروں سے ملنے حیدرآباد جانا تھا، پونے 2 بجے بھائی اترا اور گاڑی کا پانی چیک کرنے لگا۔

    مدعی مقدمے شاکر سلطان نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر 3 ملزمان آئے، ایک موٹر سائیکل والا دورکھڑا ہوگیا، 2 ملزمان قریب آئے، دونوں ملزمان اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرنے لگے۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ بھائی نے مزاحمت کی اور ملزم سے ہاتھا پائی کرنے لگا، دوسرے ملزم نے بھائی پر فائرنگ کی ، موبائل و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، میں نیچے اترا اور دیکھا تو بھائی کے سر پر گولی لگی ہوئی تھی، جناح اسپتال پہنچے تو ڈاکٹرز نے کہا بھائی انتقال کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ شہری نے بہت مزاحمت کی اس لیےملزمان نے گولیاں ماریں، شہری کےپاس ہتھیار بھی نہیں تھااس کےباوجود لڑتا رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے سے کچھ دیر پہلے وہاں سے پولیس موبائل بھی گزری تھی، پولیس موبائل جب اگلی گلی میں گئی توڈاکوؤں نےفائدہ اٹھایا، ڈاکوشہری کا موبائل فون لیکر گئے ہیں جواس وقت بند ہے۔

    دوسری جانب کراچی ڈیفنس فیزون میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شہری عامر سلطان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ایس ایس پی اور ڈی ایس پی سمیت علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

  • کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ،  8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

    کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، 8 سالہ بچے کے سامنے باپ قتل

    کراچی : ڈیفنس فیز ون میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ، جہاں ڈاکووں نے کم سن بیٹے کے سامنے گولیاں مار کر باپ کوقتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کی چھٹیوں کے دوران بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

    ڈیفنس فیز ون میں دن دہاڑے لوٹ مار کی واردات کے دوران بے رحم ڈاکووں نے آٹھ سالہ بچے کے سامنے باپ کو قتل کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    ڈیفنس فیزون میں موٹرسائیکل سوار ملزم عامر سے لوٹ مار کرنے پہنچے تو ننھا بیٹا گاڑی کے پیچھے چھپ گیا، بیٹے پر کوئی آنچ نہ آئے، اسی خدشے سے باپ ڈاکوؤں پر جھپٹ پڑا اور ڈکیتوں سے لڑتا رہا، معصوم بچہ دیکھتا رہا لیکن بزدل ڈاکوؤں سے کچھ بن نہ پڑا تو ڈاکوؤں نے نہتے عامر کو گولیاں مار دیں، واحد کے سامنے باپ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے خصوصی ٹیم ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کو ڈھونڈ رہے ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری اور تحقیقات کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے شہر قائد میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے دس ہزار تین سو چھپن واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

    بارہ شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور اکتالیس کو زخمی کردیا گیا جبکہ دو ماہ کے دوران دوہزار آٹھ سو چھ شہریوں سےموبائل فون چھینے گئے اس دوران شہر سے تین سو چھ گاڑیاں سات ہزار دو سو چوالیس موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔

  • اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

    کراچی: ڈیفنس فیز ون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عمران نجی  شاپنگ مال کا گارڈ تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤں گبول کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔