Tag: ڈیفنس فیز 5

  • ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین نے پولیس اہلکار اور شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

    ڈیفنس میں ہوٹل ملازمین نے پولیس اہلکار اور شہری کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں ہوٹل ملازمین کے تشدد سے پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گیا، تشدد میں ہوٹل عملے سمیت درجنوں افراد شامل تھے، جن کے خلاف متاثرہ شہری شوکت کی مدعیت میں تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہوٹل کے عملے سمیت درجنوں افراد کی جانب سے پولیس اہلکار اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنائے جائے جانے کے واقعے میں متاثرہ شہری شوکت حسین شاہ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    مقدمہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، مغلظات بکنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ہوٹل کے مالک سمیت 10 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


    اسکیم 33 موسمیات پر احتجاج کی آڑ میں دکانوں میں لوٹ مار اور شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی


    پولیس نے مقدمے میں نامزد 7 ملزمان عبدالعزیز، سمیع اللہ، عرض محمد، بشیر احمد، محمد اسلام، شاہد، زین العین کو موقع پر سے گرفتار کر لیا ہے، جب کہ مقدمے میں نامزد ہوٹل مالکان محمد علی، وحید اللہ، نواب سمیت دیگر افراد فرار ہیں، جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے عملے اور اہل محلہ میں 2 روز پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صلح صفائی کرا دی تھی، تاہم گزشتہ رات ہوٹل کے عملے نے اہل محلہ اور پولیس اہلکار عدنان رفیق کو تشدد کا بنایا۔


    پاپا کی ڈاکو کی گولی سے معذوری کے بعد میرا اسکول بھی چھوٹ گیا ہے، دردناک ویڈیو رپورٹ


    پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں اہلکار سے ہوٹل کے عملے نے گالم گلوچ اور بدکلامی کی، جس پر پولیس اہلکار کا ہوٹل عملے سے جھگڑا ہوا، عدنان گھر سے نکلا تو اس پر ہوٹل ملازمین نے حملہ کیا، اہلکار کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری پر بھی تشدد کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک اور عملے کے خلاف بدتمیزی کی متعدد شکایات مل چکی ہیں۔

  • کراچی : ڈیفنس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر بدترین تشدد

    کراچی : ڈیفنس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر بدترین تشدد

    کراچی : ڈیفنس فیز 5 میں سیاسی شخصیت کے بیٹے نے گارڈز کے ذریعے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تاہم حارث جاکھرانی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سیاسی شخصیت کے بیٹے کا گارڈز کے ذریعے نوجوان پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔

    سیاسی شخصیت کے بااثر بیٹے حارث جاکھرانی کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر میں جان سے مارنے کی کوشش، تشدد اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہے۔

    سی ویو روڈ فیز 5 پر جم سے نکلنے والے نوجوان پر سیکیورٹی گارڈز نے تشددکیا ، ہتھیاروں مکوں لاتوں سےنوجوان کوبدترین تشددکا نشانہ بنایا گیا۔

    نوجوان پر حملے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں مدعی ابوبکر صدیقی کو جم سے نکل کرپیدل جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے بغیر نمبر پلیٹ کالی کار سے ایک ہتھیار بند سیکیورٹی گارڈ نکلا، رائفل تھامے گارڈ تیزی سے بھاگتا ہوا آیا اور نوجوان کو لات ماری۔

    فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلی کار سے مزیدافراد نکلے اور ابوبکر کو مارنا شروع کردیا۔