Tag: ڈیفنس موڑ

  • کراچی :  ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا

    کراچی : ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا، حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑکے قریب ملبہ سے بھجرا تیز رفتار ڈمپربنگلے کی دیوارسے ٹکراگیا۔

    ہولیس کا کہنا ہے ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    ڈمپرتعمیراتی ملبہ لے کر پنجاب کالونی کی طرف جارہا تھا، ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔

    ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ڈیفنس موڑ پر خوفناک ٹریفک حادثہ :1 شخص جاں بحق 17 زخمی

    ڈیفنس موڑ پر خوفناک ٹریفک حادثہ :1 شخص جاں بحق 17 زخمی

    کراچی : ڈیفنس موڑ پر دو گاڑیوں میں ہونے والے خوفناک تصادم میں 18ایک شخص جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے، اسپتال میں داخل تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ (نادرا آفس کے قریب) کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک زخمی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار سوزوکی کار سے ٹکرا کر الٹ گئی، دونوں گاڑیاں بھری ہوئی تھیں، زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر افراد سوزوکی میں سوار تھے۔ زخمیوں میں 10مردوں کے علاوہ 5 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

    ٹریفک حادثہ

    حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک زخمی جان کی بازی ہار گیا، متوفی کی شناخت 25 سالہ حماد کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اسپتال میں داخل زخمیوں میں سے مزید تین کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج دیکھ کر کیا جائے گا۔