Tag: ڈیفنس

  • کراچی: ڈیفنس میں عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کون تھی؟

    کراچی: ڈیفنس میں عمارت کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کون تھی؟

    کراچی: ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 35 سالہ افشین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا گیا۔

    ایس ایس پی مہروز علی نے کہا کہ درخشاں میں چھاپے کے دوران خاتون کا فلیٹ سے چھلانگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، درخشاں تھانے کے مقدمے میں مطلوب منشیات فروش عبید کو رات گئےگرفتار کیا گیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا افشین نامی خاتون منشیات فروشی میں کاروباری پارٹنر ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر ملزمہ کے مسلم کمرشل میں واقع فلیٹ پر کارروائی کی گئی، پولیس نے متعدد بار ملزمہ کے فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ملزمہ نے دروازہ کھولنے کے بجائے فلیٹ سے چھلانگ لگادی۔

    ایس ایس پی مہروز نے کہا کہ ملزمہ کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی، 25 سالہ ملزمہ فلیٹ میں اکیلی رہتی تھی ملزمہ کے فلیٹ سے شراب کی بوتلوں سمیت نشے کی دیگر اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمہ نشےکی عادی تھی، پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

  • کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، خاتون کی پولیس سے تلخ کلامی کی  ویڈیو وائرل

    کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، خاتون کی پولیس سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

    کراچی: ڈیفنس میں گاڑی سے کالے شیشے اتارنے پر خاتون کی پولیس سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی سے کالے شیشےاتارنے پر خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور پولیس سے تلخ کلامی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    خاتون نے کہا کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالے شیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں۔

    جس پر پولیس افسر نے کہا میں آپ کوبہن کہہ کر مخاطب ہوں آپ بدتمیزی کر رہی ہیں لیکن خاتون مستقل پولیس اہلکار اور افسر سے بدتمیزی کرتی رہی۔

    خاتون کہتی رہی تم سب بکے ہوئے ہو درخشاں اورساحل تھانے والوں سے پوچھو۔

    پولیس کا کہنا ہے خاتون کے رویے اور پولیس کودھمکیاں دینے کا جائزہ لیا جارہا ہے، حکام بالا کا حکم ہوا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    کالے شیشے والی گاڑی روکنے پر خاتون کی دھمکیوں کے واقعے پر ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا نے کہا کہ خاتون مبینہ طور پر نشے میں لگ رہی تھی اور سگریٹ نوشی بھی کر رہی تھی، اہلکاروں نے گاڑی روکی تو خاتون دھمکیاں دینے لگی اور بدتمیزی کی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہناتھا کہ خاتون ڈی ایس پی کو بلایا گیا تاکہ معاملے کو دیکھا جاسکے، کراچی بھرمیں کالےشیشوں کےخلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، پولیس کودھمکیاں دینے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔

  • ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروشی کیخلاف چھاپے، 27 افراد گرفتار

    ڈیفنس اور کلفٹن میں منشیات فروشی کیخلاف چھاپے، 27 افراد گرفتار

    کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور استعمال کے خلاف پولیس نے ڈیفنس اور کلفٹن کے چائے خانوں، کافی شاپس اور عوامی مقامات سے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت اور اس کے استعمال کو روکنے کیلئے پولیس نے کارروائیاں کیں۔

    گرفتار ہونے والوں میں مطلوب منشیات فروش نواز عرف بھولا اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم یاسین شاہ ولد شاہنواز بھی شامل ہیں۔

    بخاری، بدر کمرشل، راحت اور سحر کمرشل میں قائم ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران حراست میں لئے گئے مشکوک افراد کو تھانے منتقل کر کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی کے مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں تحقیقات کے نتیجے میں پولیس کو شہر میں منشیات فروشی سے متعلق متعدد انکشافات ہوئے ہیں۔

    اس سلسلے میں مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے بھاری مقدار میں لاکھوں مالیت کی منشیات بھی برآمد ہوئی۔

  • کراچی : ڈیفنس  کے بنگلے سے نایاب نسل کے 2 بیش قیمتی کتوں کی چوری میں کون ملوث نکلا؟

    کراچی : ڈیفنس کے بنگلے سے نایاب نسل کے 2 بیش قیمتی کتوں کی چوری میں کون ملوث نکلا؟

    کراچی : ڈیفنس خیابان بخاری کے بنگلے سے نایاب نسل کے 2 بیش قیمتی کتوں کی کتوں کی بازیابی پولیس کے چھاپے جاری ہے، اس میں ٹرینر کا قریبی دوست ملوث ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس خیابان بخاری کے بنگلے سے 4 فروری کو نایاب نسل کے 2 بیش قیمتی کتوں کی چوری میں کتوں کے ٹرینر کا قریبی دوست ملوث ملوث نکلا۔

    پولیس نے ملزم ایرک گل کی گرفتاری اور کتوں کی بازیابی کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے مارے۔

    کرن ارجن کے نام سے پکارے جانے والے خوبصورت حسکی اور شیزو کتوں کی چوری کا مقدمہ کتوں کے ٹرینر نیلسن کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج ہوا۔

    پولیس نے نامزد ملزم ایرک گل کی گرفتاری کےلئے کالا پل کے قریب چھاپا بھی مارا ہے، مدعی نیلسن اور ملزم ایرک گل قریبی دوست ہیں۔

    کتے ایرک سے مانوس ہوگئے تو 4 فروری کو ملزم بیش قیمتی کتوں کو لیکر فرار ہوگیا، انتہائی قیمتی کتوں کی بازیابی کےلئے اپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس مل کر کام کررہی ہے۔

  • ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ پولیس نے ایک اہم گینگ کی اطلاع پر ڈیفنس میں چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا گروہ کئی دنوں سے مطلوب تھا، پولیس کے پہنچنے پرمقابلہ ہوگیا، ملزمان ڈیفنس میں منظم طریقے سے وارداتیں کرنے میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب لاہور کے نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کیخلاف نواب ٹاؤن تھانے میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کا لڑکی سے رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن ایپ پر ہوا، ڈاکٹر نے لڑکی کو اسپتال کے کیفے میں بلایا، زبردستی نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے، ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • بااثر افراد کا ڈی ایس پی کے بیٹے پر مبینہ تشدد، ساحل تھانے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    بااثر افراد کا ڈی ایس پی کے بیٹے پر مبینہ تشدد، ساحل تھانے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ایک مرتبہ پھر با اثرا افراد نے پولیس کی رٹ کو چیلنج کر دیا ہے، اور حاضر سروس ڈی ایس پی کمبوہ خان کے بیٹے کو پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی گاڑی میں موجود 5 مسلح افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس ایک مرتبہ پھر وڈیرانہ نظام کے آگے بے بس نظر آتی ہے، بظاہر ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پہلے ساحل تھانے میں تعینات اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیے گئے اس کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا تھا، اب حاضر سروس ڈی ایس پی کمبوہ خان کے بیٹے عمیر مری پر مبینہ تشدد کیا گیا ہے، جس پر مقدمہ تو دور کی بات ایس ایچ او ساحل نے درخواست وصول کرنے سے بھی مبینہ طور پر انکار کر دیا ہے۔

    عمیر مری کی درخواست کے مطابق 29 دسمبر کو خیابان شجاعت پر 2 گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے انھیں روکا، ایک بغیر نمبر پلیٹ پولیس موبائل جیسی گاڑی پر پولیس لائٹیں لگی تھیں، جدید ہتھیاروں سے لیس 5 افراد اترے اور ان پر اسلحہ تان لیا۔ عمیر مری کے مطابق ہتھیاروں کے چیمبر کھینچے اور گولی چلانے کی دھمکیاں دی گئیں، درخواست گزار کے مطابق چند سال پہلے بھی انہی افراد نے ان سے جھگڑا کیا تھا۔

    ڈی ایس پی کمبوہ خان نے رابطے پر بتایا ’’میرے بیٹے کو مسلح ملزمان نے مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں، ڈی ایس پی ہونے کے باوجود تھانے درخواست لے کر گیا تو ایس ایچ او ساحل نے وصول نہیں کی، کئی مرتبہ تھانے کے چکر لگا چکا ہوں۔‘‘ ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان ڈیفنس میں پولیس موبائل سے مماثلت والی گاڑیاں چلا رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرائیویٹ فورس کیا کر رہی ہے، جب کہ وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کی جانب سے سادہ لباس میں افراد کے اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بظاہر یہ واقعہ روڈ ریج کا نظر آتا ہے، لیکن وزیر داخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام کے احکامات کے بعد پرائیویٹ کپڑوں میں جدید ہتھیاروں سے لیس سیکیورٹی خود سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، پولیس کے ہوتے ہوئے ڈیفنس میں با اثر افراد کا گشت لمحہ فکریہ ہے۔

    واضح رہے کہ ایس ایچ او ساحل تھانہ، ایس پی کلفٹن، اور ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔

  • اسلم ابڑو کے بھائی، بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    اسلم ابڑو کے بھائی، بھتیجے کی ٹارگٹ کلنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آ گئیں

    کراچی: ڈیفنس میں گاڑی پر فائرنگ سے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے سمیت 3 افراد کی  ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تحقیقاتی حکام نے حاصل کیں، حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس ٹارگٹ کلنگ میں موٹر سائیکل، کار سوار ملزمان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

    تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر 2 افراد گاڑی کے گھر سے نکلنے کے بعد سے مشکوک حالت میں قریب نظر آئے، فوٹیجز میں ایک کار بھی مشکوک انداز میں گاڑی کے پیچھے نظر آئی ہے۔

    اکرم ابڑو قتل کے ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کے لیے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم تیار

    حکام کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا اکرم ابڑو سمیت گاڑی میں سوار افراد جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے۔

    تحقیقاتی حکام نے اس ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے مزید بتایا کہ خصوصی ٹیم فوٹیجز اور شواہد کا جائزہ لے کر تحقیقات آگے بڑھائے گی۔

    ایم پی اے اسلم ابڑو کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی اور ان کا بیٹا جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ سے محمد اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ گولیاں لگنے سے دو افراد ارشاد علی اور محمد عبداللہ زخمی ہو گئے تھے۔

  • اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی بیان کردی

    اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی بیان کردی

    لاہور : اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والی خاتون نے کہانی سناتے ہوئے کہا اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے 60 منٹ تک تشدد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختصر دورانیے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ، ڈیفنس میں اٹھارہ جولائی کو خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

    متاثرہ خاتون نے باخبرسویرا میں اپنی کہانی بیان کردی ، خاتون نے بتایا کہ 18جولائی کو دفتر کی پارکنگ میں 2 لوگ گاڑی میں آگئے، میں گاڑی چلتی رہی، اغوا کاروں نے گاڑی چلاتے ہوئے 45 سے60منٹ تک تشدد کیا۔

    متاثرہ خاتون نے کہا اس دوران میں نےفون کو نیچے پھینک دیاتھا اور لائیو لوکیشن شیئر کر کے شوہرکو کال ملادی تھی۔

    متاثرہ خاتون نے پولیس کی تفتیش اور رویے پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس کی جانب سےاب تک کچھ نہیں کیا گیا۔

    خاتون نے سوال کیا کیا ہم رزق کمانے کیلئے بھی گھرسے باہرنکلنا چھوڑ دیں؟

    یاد رہے لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں خاتون دفتر سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹ پربیٹھ گیا۔

    خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ گیا، اغوا کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا تاہم خاتون کچھ دور جاکر اپنی جان بچاکر بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • کراچی میں سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کا گھر میں قتل ، ملزم چند گھنٹے میں گرفتار

    کراچی میں سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کا گھر میں قتل ، ملزم چند گھنٹے میں گرفتار

    کراچی : ڈیفنس میں سابق ڈائریکٹر لینڈریکارڈ طارق شاہ کو گھر میں قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم ارسلان صابر کو چند گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان قاسم میں سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سابق ڈائریکٹر لینڈریکارڈ طارق شاہ کو پرانے دوست نے قتل کردیا۔

    یس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ ارسلان صابر اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا ہے، گھر کے خانسامہ لیاقت علی واقعے کا شاہد ہے، ارسلان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر طارق شاہ کو قتل کیا اور قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    ملازم نے بیان میں کہا کہ طارق شاہ کو پرانے دوست ارسلان صابر نے بیڈروم میں قتل کیا، طارق شاہ کو ان کے دوست ارسلان نے قتل کیا، ارسلان گھرپرآئے اورکمرے میں جاکر فائرنگ کردی۔

    خانسامہ لیاقت علی کا کہنا تھا کہ میں اپنے کمرے میں سو رہا تھا 2 گولیوں کی آواز سنی، ملزم نے نیچے آکر مجھے گن دکھائی اور کہا دروازہ کھول دیں، ملزم کے جاتے ہی ون فائیو پر فون کر کے اورپڑوسیوں کو بتایا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ ملزم ارسلان صابرکو چند گھنٹے میں گرفتارکرلیا، ملزم کو تکنیکی مہارت کا استعمال کرتےہوئےگرفتارکیا، قتل میں ملوث ملزم مقتول کا دوست بھی تھا۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • ڈیفنس: ڈکیت گروپ کا عبرت ناک انجام

    ڈیفنس: ڈکیت گروپ کا عبرت ناک انجام

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں ایک گھر میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزری پولیس نے حساس ادارے کی اطلاع پر ڈیفنس فیز 4 کمرشل ایونیو یثرب امام بارگاہ کے سامنے آج (جمعہ) صبح مبینہ مقابلے میں 5 ملزمان کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے ملزمان سے ایک ڈبل کیبن گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے، مارے جانے والے ملزمان کا گروپ سرائیکی گینگ کے نام سے جانا جاتا تھا جو کافی عرصے سے ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے میں وارداتیں کر رہا تھا۔

    سرائیکی گینگ کو پولیس اور دیگر قانون نافز کرنے والے ادارے کافی عرصے سے تلاش کر رہے تھے، جس بنگلے میں مقابلہ ہوا ہے وہ بنگلہ بند تھا جب کہ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ ملزمان اسی بند بنگلے میں رہائش پذیر تھے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے بتایا کہ ہلاک 3 ملزمان پہلے بھی گرفتار ہو چکے ہیں، اس سے قبل ساؤتھ زون پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جیل سے آنے کے بعد ملزمان نے دوبارہ سے گروپ منظم کیا، 10روز پہلے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

    ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئیں، مارے جانے والے 3 ڈاکوؤں کی شناخت محمد ریاض ولد اللہ بخش، محمد عابد ولد عبد الرحمٰن اور غلام مصطفیٰ ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی۔

    ملزمان کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے نادرا کے شناختی کارڈ اور پنجاب ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدد سے کی گئی، شناخت کیے جانے والے ڈاکوؤں کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور سے تھا۔

    3 ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، مارے جانے والے ملزمان کا کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جب کہ 2 ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی مدد حاصل کی جائے گی۔

    پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مارے جانے والے پانچوں ملزمان کی لاشیں چھیپا سرد خانے منتقل کر دیں۔