Tag: ڈیفنس

  • ڈیفنس کے علاقے سے دو مارٹرگولے برآمد

    ڈیفنس کے علاقے سے دو مارٹرگولے برآمد

    کراچی : ڈیفنس کی شاہراہ سے دو مارٹر گولے برآمد ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ بی ڈی ایس نے موقع پر پہنچ کر مارٹر گولوں کو میدان میں منتقل کردیا۔ آج صبح ڈیفیوز کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ایٹ میں واقع خالی شاہراہ پر نامعلوم افراد دو مارٹر گولے چھوڑ کرفرار گئے، جس کے باعث وہاں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا

    اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مارٹر گولوں کو ڈیفیوز کرنے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

    مارٹر گولوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے بی ڈی ایس نے روبوٹ کا استعمال کیا اور دونوں گولوں کو ایک کھلے میدان میں رکھ دیا گیا اور اس کے اطراف پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مارٹر گولوں کو کل دن کی روشنی میں ڈیفیوز کیا جائے گا۔

  • ڈیفنس: بلڈنگ کا چھجا گرنے سے 7 گاڑیاں تباہ

    ڈیفنس: بلڈنگ کا چھجا گرنے سے 7 گاڑیاں تباہ

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابانِ توحید کمرشل ایریا میں عمارت کا چھجا گرنے سے پارکنگ میں کھڑی 3 گاڑیاں اور  4 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان  نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ توحید کی کمرشل لین میں بلڈنگ کی چھت کا کچھ حصہ اچانک گر گیا جس کے باعث وہاں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا تاہم 2 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    building

    کمرشل لین میں عوام کا رش ہونے کے باوجود اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈنگ گرنے کے وقت وہاں عوام موجود تھی۔


    حادثے سے وقت اُس مقام پر کچھ لوگ کھڑے جب کے وہاں سے گاڑیاں گزر رہی تھی تاہم اتفاق سے سب محفوظ رہے، بلڈنگ گرنے کے بعد وہاں موجود عوام خوف و حراس کے باعث جائے وقوعہ سے ہٹ گئے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں نے جائے وقوعہ پہنچی جب کے کنٹومنٹ بورڈ کی ٹیم نے دورہ کرنے کے بعد بلڈنگ کو خطرے سے خالی قرار دے دیا۔

  • کچھووں کی اسمگلنگ ناکام،3چینیوں سمیت9 افرادگرفتار

    کچھووں کی اسمگلنگ ناکام،3چینیوں سمیت9 افرادگرفتار

    کراچی :شہر قائد میں محکمہ جنگلی حیات اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں 3چینی شہریوں سمیت 9افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے بڑی تعداد میں نایاب کچھوے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی جمعہ کی شب کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے علاقے خیابان راحت کے ایک مکان میں کی گئی۔محکمہ جنگلی حیات کے انسپیکٹر عظیم کاچھیلو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    محکمہ جنگلی حیات کےمطابق برآمد کیے گئے کچھووں کی تعداد 600 سے زائد ہے جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت کم از کم 5 کروڑ روپے ہوگی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان چینی شہریوں نے اس بارے میں کوئی بھی موقف دینے سے انکار کیا ہے جبکہ دیگر گرفتار چھ ملزمان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ جو بنگلے کے بالائی حصے میں رہتے تھے جبکہ زیریں حصہ چینی شہریوں کے زیر استعمال تھا۔

    خیال رہے کہ میٹھے پانی کے کچھووں کا شمار نایاب جانداروں میں ہوتا ہے،جن کے شکار اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس سے قبل بھی سندھ کے دریا، کینالوں اور جھیلوں سے ان کچھووں کو پکڑ کر سمگل کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی سے نایاب نسل کے 62 کچھوے برآمد

    یاد رہے کہ دو سال قبل چین کی حکومت نے 200 کے قریب میٹھے پانی کے کچھووں کو پاکستان کے حوالے کیا تھا۔یہ کچھوے صوبہ سندھ سے سمگل کیے گئے تھے،جنہیں بعد میں سکھر کے مقام پر دریا سندھ میں چھوڑا گیا تھا۔

    جنگلی اور آبی حیات بین الاقوامی کنونشن کے مطابق اسمگلنگ کے دوران ضبط کی گئی جنگلی اور آبی حیات کو اپنے ہی علاقوں میں چھوڑنا لازمی ہے جس کے لیے چین کی حکومت نے پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ میٹھے پانی کے کچھوے ماحولیات کے تحفظ کے عالمی ادارے آئی یو سی این کی ریڈ لسٹ میں شامل ہیں اور سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت اس کے شکار کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

  • کراچی : سینئرسیاستدان معراج محمدخان انتقال کر گئے

    کراچی : سینئرسیاستدان معراج محمدخان انتقال کر گئے

    کراچی : سینئر سیاستدان معراج محمد خان گزشتہ رات طویل علالت کےبعد 77سال کی عمر میں رضائے الہیٰ سےانتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج کراچی میں ادا کی جائےگی.

    تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان معران محمد خان 77سال کی عمر میں انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈیفنس قبرستان میں ہوگی.

    مرحوم معراج محمد خان ملکی سیاست میں معتبر مقام رکھتے تھے،وہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے،انہوں نے نےجنرل ایوب خان کےمارشل لاءکےزمانےمیں طلبا سیاست میں اہم کرداراداکیا،انہوں نےجنرل ایوب کےدور میں مارشل لاءکے خلاف تحریک شروع کی،جس کے نتیجے میں 12طالبعلم رہنماﺅں کے ساتھ انہیں شہر بدرکیا گیا.

    معراج محمد خان نے ہمیشہ ظلم کاشکار طبقے کےحقوق کے لیے جدوجہد کی،وہ ایک عرصے تک پاکستان پیپلزپارٹی سےمنسلک رہےتاہم بعدازاں انہوں نےاپنی تنظیم قومی محاذِآزادی بنائی.

    اس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اورپارٹی کےجنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائض رہے لیکن عمران خان سےاختلافات کے بعد انہوں نے نہ صرف تحریک انصاف بلکہ عملی سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی.

    یا درہے مرحوم پی ایف یو جے کے سابق صدراورصحافیوں کے رہنمامہناج برنا اورمعروف شاعر وہاج محمد خان کے چھوٹے بھائی تھے.

  • کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت میں موجود تمام افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں واقع رہائشی عمارت میں مسلح افراد شام کے وقت میں داخل ہوئے اور عمارت کا باہر کا دروازہ بند کرکے عمارت میں رہائشی تمام افراد کو یرغمال بنالیا.

    ڈاکوؤں نے تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کی اور باآسانی فرار ہوگئے،اہل علاقہ کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چھ تھی جو ایک گھنٹے تک عمارت میں قائم تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوگئے.

    پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی.

  • کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی :ڈیفنس میں گھریلو ملازم نےمعمرمالکن کوقتل کردیا، ملزم لاکھوں روپے نقدی اورجیولری لیکر فرار.

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خادم نذیر نے پیسے کی ہوس میں گھرکی مالکن کوقتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون پر حملہ کیا اور پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ دیا۔

    ماں کےعالمی دن پرجب مقتول کی بیٹی اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ماں کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس دنیا میں اس کو سب سےعزیزاس کی پیاری ماں زندہ نہ تھی جس پراس نے فورآ پولیس کوواقعے کے بارے میں اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق ملزم پانچ ماہ سے بیمار خاتون کا ڈرائیوار تھا،ملزم نذیرگھرسے جیولری، نقدرقم اورقیمتی سامان لیکر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے.

  • ڈیفنس میں پاگل نوجوان کی ہوائی فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا

    ڈیفنس میں پاگل نوجوان کی ہوائی فائرنگ، خوف و ہراس پھیل گیا

    کراچی : اسلام آبا د کے سکندر کے بعد کرا چی کے کاشف نے پوش علاقے میں خوف و دہشت قائم کردی، شاہراہوں پرجدید اسلحہ اور شہریوں پر خوف ودہشت پھیلاتا کاشف نامی شخص  کسی مضافاتی علاقے میں نہیں بلکہ ڈیفنس فیز آٹھ میں دہشت پھیلاتا رہا،جو کافی دیرتک لوگوں پر اسلحہ تانتا اور ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔

    کاشف انتہائی غصے میں تھا, نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو بغل میں دبائے موبائل فون پر نہ جانے کس سے باتیں کرتا رہا۔

    سامنے کھڑی گاڑی پر لاتیں برسائیں۔ کراچی کے پوش علاقے میں لوگ رک رک کر تماشا دیکھتے رہے۔ فائرنگ کرنے والا کاشف چشتی پیشے کے لحاظ سے فلائٹ ٹرینر رہ چکا ہے لیکن کئی عرصے سے اس کا منشیات کا علاج بھی چل رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق کاشف کے خلاف اس کے والد نے اقدام قتل کا مقدمہ بھی درج کررکھا ہے۔ کاشف کافی وقت تک کھلے عام فائرنگ کرتا رہا لیکن علاقائی پولیس کہیں نظر نہیں آئی اور وہاں موجود نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ بھی بے بس دیکھائی دیے،اور یہ ڈرامہ چلتا رہا۔

    کاشف چشتی نے سامنے کھڑے گارڈز سے کلاشنکوف چھینی اور سامنے آتی گاڑی کے ڈرائیور پر رائفل تان لی۔ شہری ایک دیوانے کے آگے بے بس تھے۔

    پولیس والے آ گئے۔ کاشف کو قابو نہ کر سکے۔ ملزم گولیاں چلاتا رہا۔ پولیس والے ڈرتے رہے۔ اسلام آباد کے سکندر کا ڈرامہ تازہ ہو گیا۔

    ایک بہادری شہری نے جھپٹا مار کر ملزم کو قابو کر لیا۔ پولیس والے کاشف چشتی پر پل پڑے۔ دھنائی کے بعد ہتھکڑیاں لگی۔ کاشف تھانے پہنچا دیا گیا۔

    کاشف سے کلاشنکوف اور نائین ایم ایم پسٹل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے والد نے ایک روز پہلے اس کے خلاف پرچہ کٹوایا رکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاشف کے خلاف ہوائی فائرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔


    A person named Kashif create drama in Defence… by arynews