Tag: ڈیفینس

  • کراچی : ڈاکوؤں نے کلاشنکوف کے زورپردس لاکھ روپے لوٹ لیے

    کراچی : ڈاکوؤں نے کلاشنکوف کے زورپردس لاکھ روپے لوٹ لیے

    کراچی : ڈیفنس میں سفید کار میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر بینک سے رقم لے کر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے دس لاکھ روپے لوٹ لیے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرعام بھاری اسلحہ دکھا کربڑی رقم لوٹ لی گئی، شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں سفید کارمیں سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کرجانے والے نوجوانوں کا پیچھا کیا موٹر سائیکل کو بریک لگتے ہی کار سے نقاب پوش ڈاکو نکلے اور نوجوانوں کو گھیر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردارت کے وقت ایک ڈاکو نے کلاشنکوف بھی تھام رکھی تھی، ڈاکوؤں نے بہت اطمینان سے ان نوجوانوں سے دس لاکھ روپے سے بھرابیگ چھینا اور جیبیں بھی خالی کردیں۔

    اس موقع پرڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر قریب موجود لوگوں کو بھی ڈرایا دھمکایا، ایک ڈاکو نے بیگ کھول کر رقم بھی چیک کی، ملزمان چالیس سیکنڈ میں واردات مکمل کرکے چلتے بنے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز پہلے ایک ڈاکو نے چلتی موٹرسائیکل سے کود کر ڈرائیور کو اسلحہ کے زور پر روک کر گاڑی روک لی تھی، ٹوٹی ہوئی سڑک کی وجہ سے گاڑی کی سست رفتاری نے ڈاکو کو واردات کا موقع فراہم کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • ڈیفینس، نوجوان لڑکی قیمتی گھڑی چرا کر فرار

    ڈیفینس، نوجوان لڑکی قیمتی گھڑی چرا کر فرار

    کراچی : ڈیفینس کے پوش بازار میں نوجوان لڑکی خریداری کے بہانے دکان دار کو چکمہ دے کر قیمتی گھڑی چُرا کر فرار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس کے پُر رونق اور پوش بازار میں قیمتی اور مہنگی گھڑیوں کی دکان سے نوجوان لڑکی خریداری کے بہانے گھڑی چرا کر فرار ہو گئی، نوجوان لڑکی حلیے سے کھاتے پیتے گھرانے کی پڑھی لکھی لڑکی معلوم ہوتی تھی۔

    دکان میں لگی سی سی ٹی وی کمروں کی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچھا لباس پہنے، بہ ظاہر پڑھی لکھی لڑکی جس کا تعلق کسی کھاتے پیتے گھرانے سے معلوم ہوتا ہے، دکان میں داخل ہوتی ہے اور ایک قیمتی گھڑی کو پسند کرنے کے بعد ہاتھ میں پہن لیتی ہے اور موقع پاتے ہی دکان سے بھاگ کھڑی ہوتی ہے۔

    دکان دار لڑکی کا پیچھا کرتا ہے لیکن لڑکی دکان کے باہر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتی ہے اور دکاندار کے ہاتھ کف افسوس کے سوا کچھ نہیں آپاتا۔

    مقامی پولیس نے اس انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر کے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے اس سے قبل ایسی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔