بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے جنوبی افریقی لیجنڈ ڈیل اسٹین کی خود کے بارے میں پچھلے دنوں کی گئی پیشگوئی حرف بہ حرف درست ثابت کردی۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اوول میں ہونے والے حتمی مقابلے سے قبل سے محض ایک روز قبل ڈیل اسٹین نے پیشن گوئی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ محمد سراج پانچویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں اپنے نام کریں گے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ محمد سراج 5 ویں ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کریں گے، محمد سراج نے اپنی شاندار بولنگ سے اسٹین کی بات کو حرف بہ حرف صحیح ثابت کردکھایا۔
محمد سراج نے نہ صرف اوول ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں بلکہ پہلی اننگز میں بھی 4 وکٹیں اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
پیسر کی شاندار پرفارمنس پر انھیں اوول ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد محمد سراج نے اسٹین کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘آپ نے کہا میں نے ویسا ہی کیا، آپ کا کہنا قابل تعریف ہے’۔
اس پوسٹ کے ساتھ محمد سراج نے دل کی ایموجی بھی بنائی، سوشل میڈیا صارفین ڈیل کی اس پوسٹ کو کافی سراہ رہے ہیں اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوول ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی جیت کے آثار واضھ تھے تاہم سراج نے سنسنی خیز لمحات میں انگلینڈ کی آخری وکٹ حاصل کی فتح بھارت کے نام کی جبکہ سیریز2-2 سے برابر رہی۔
https://urdu.arynews.tv/india-beat-england-5th-test-match-test-series-level/