Tag: ڈیموکریٹک پارٹی

  • زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے  ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، مخالف امیدوار اینڈریو کومو نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

    رپورٹس کے مطابق کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔

    ممدانی کو امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔

    کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔

    فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکان

    ممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔

  • امریکی انتخابات: ریما اور ان کے شوہر نے کسے ووٹ دیا؟

    امریکی انتخابات: ریما اور ان کے شوہر نے کسے ووٹ دیا؟

    پاکستان کی شہرت یافتہ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

    اداکارہ ریما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اسٹوریز پر بھی تصاویر شیئر کی جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کے ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا ہے۔

    اس تصاویر پر مداحوں نے اداکارہ نے کمنٹس سیکشن پر سوالوں نے انبار لگا دیے، صارفین نے ایک جانب ان سے سوال کیا کہ ریما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا یا کملا ہیرس کو؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    تاہم اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی الیکشن کے نتائج آ چکے ہیں اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی منشور میں جنگوں کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اقتدار میں آ کر وہ جنگوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

  • ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

    ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا

    سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو بنیاد پرست قرار دے دیا۔

    امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے مشرقی پنسلوانیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مخالف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی ذاتیات پر جملے کسے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کملا ہیرس کو جوبائیڈن کے مقابلے میں ہرانا زیادہ آسان ہو گا۔

    ٹرمپ نے کملا ہیرس کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے کملا کو ہنستے ہوئے سنا ہے؟ یہ ایک پاگل کی ہنسی ہے۔

    دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کا نیشنل کنونشن کل ہو گا، کنونشن میں کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔

  • مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، برنی سینڈرز

    نیویارک: ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی اخبار میں مضمون لکھا ہے جس میں انہوں مودی سے انسانی حقوق کا مسئلہ نہ اٹھانے پرڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق بنیادی عنصرہے، کشمیرمیں بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کی دیگرمصائب کے ساتھ علاج معالجہ تک رسائی بھی نہیں۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پرچپ سادھ کرمودی کی ریلی میں شرکت کی، ملاقات میں دوستی کی بازگزشت اورانسانی المیے پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا کا عالمی لیڈرشپ کا کردارتہس نہس کردیا، کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا معاملہ ملاقات میں اٹھانا چاہیے تھا۔

    برنی سینڈرز نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرسے پابندیاں اٹھانے، ذرائع مواصلات کی بحالی کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیرمیں حالیہ اقدامات پریشان کن ہیں۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ ٹرمپ نے کشمیرمیں بھارتی اقدامات پر کوئی تنقید نہیں کی، ٹرمپ کوعالمی انسانی قوانین کی حمایت میں واضح طور پر بات کرنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی منشا کے مطابق حل نکالا جائے، ٹرمپ اقوام متحدہ کی نگرانی میں دونوں ممالک میں تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کریں۔

  • امریکہ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارتی امیدوار نامزد

    امریکہ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارتی امیدوار نامزد

    فلا ڈلفیا: سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی اکثریتی جماعت کی جانب سے بطور خاتون صدر نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ریاست پنسلوینیا کےشہرفلا ڈلفیا میں منعقد ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن کے دوران ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں 2382 ووٹ حاصل کیے۔

    مزید پڑھیں: واشنگٹن : برنی سینڈرزہیلری کلنٹن کی حمایت میں دستبردار

    برنی سینڈرز جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا انہوں نے جماعت کے اتحاد کی علامت کے طور پراسٹیج پر آکر ہیلری کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

    ہیلری کلنٹن امریکا میں کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سےصدارتی امیدوار نامزد کی جانےوالی پہلی خاتون ہیں،رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب ان کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا.

    مزید پڑھیں: واشنگٹن: ہیلری کلنٹن کا نائب صدر کے امیدوار کے لیے ٹم کین کا انتخاب

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا۔

     اٹھاون سالہ ٹم کین معتدل رہنما ہیں اور ہیلری نے انھیں ایسے امیدواروں پر ترجیح دی ہے جن کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب زیادہ ہے۔ ٹم کین اسقاط حمل کے خلاف ہیں اور وہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کے لیے ہیلری کلنٹن کی جانب سے نامزد کین ہسپانوی زبان روانی سے بولتے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی امریکی ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔

  • واشنگٹن : برنی سینڈرزہیلری کلنٹن کی حمایت میں دستبردار

    واشنگٹن : برنی سینڈرزہیلری کلنٹن کی حمایت میں دستبردار

    واشنگٹن : امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کےخواہشمند برنی سینڈرزہلیری کلنٹن کے حق میں دستبرار ہوگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر پورٹس ماؤتھ کے ہائی اسکول میں برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کی ان کاکہناتھاکہ ہلیری کلنٹن صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہوں گی.

    برنی سینڈرز نےشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان کاکہناتھاکہ ہلیری کی کامیابی کےلیےان سے جو ہوسکا کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو ہماری شہری آزادی،مساوی حقوق اور ملک کے مستقبل کا کیا ہوگا.

    یاد رہے کہ صدارتی نامزدگی کے لیے پرائمری انتخابات میں سابق امریکی وزیر خارجہ نے برنی سینڈرز سے زیادہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کی تھی.

    واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن کو رواں ماہ کے آخر میں ریاست فلاڈیلفیا میں پارٹی کنونشن میں باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا.