Tag: ڈیم فنڈریزنگ تقریب

  • ڈیم فنڈریزنگ تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام

    ڈیم فنڈریزنگ تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام

    اسلام آباد : کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ  دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید موجود تھے۔

    ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

    لوگوں کےعطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار


    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب میں کہا بیرون ملک پاکستانیوں میں بہت جذبہ ہے، وزیراعظم کو بتایا ڈیم کا نہ بننامجرمانہ غفلت ہے، تربیلا کے بعد پاکستان میں ڈیم نہ بننے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کے خلاف ازخود نوٹس لیا، مجھے فخر ہے ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کا استعمال کیا ، خوشی ہے وزیراعظم بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے، لوگوں کےعطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

    ڈیم کے لئے روزانہ ساڑھے5کروڑ روپے کی فنڈریزنگ ہورہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید


    سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہم مشن کے لئے پاکستانیوں کی سخاوت قابل دید ہے، دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، جوکہتےہیں ڈیم نہیں بنےگاانہیں بتاناچاہتاہوں ڈیم ضرور بنےگا، ڈیم کے لئے روزانہ ساڑھے5کروڑ روپے کی فنڈریزنگ ہورہی ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا حکومت نے ڈیم تعمیر کے لئے17ارب روپے جاری کئے ہیں، عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا، چیئرمین واپڈا کے مطابق 20 مارچ کو مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا، دیامر بھاشا ڈیم اس سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گا۔

    یاد رہے چندروز قبل سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، فیصل جاوید

    سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا  تھا  ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

    بعد ازاں  وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر سے عوام کی جانب سے ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے کے رقم جمع ہونے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

    خیال رہے فروری میں سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے تھے ، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کےجذبےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

  • چیف جسٹس کا  ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈ  دینے کا اعلان

    چیف جسٹس کا ڈیم فنڈ میں مزید ایک ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان

    لندن : چیف جسٹس آف پاکستان  نے ڈیم فنڈ میں ایک ہزار پاؤنڈ مزید دینے کا اعلان کردیا جبکہ سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ڈیم فنڈ میں تریپن لاکھ پاؤنڈ کا عطیہ دیاگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ، ڈیم فنڈریزنگ کے سلسلے میں ایک تقریب لندن کے ایک نجی ہوٹل میں ہوئی۔

    [bs-quote quote=” سمندرپار پاکستانیوں کا ڈیم فنڈمیں 53 لاکھ پاؤنڈکا عطیہ” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    جس میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سےڈیم فنڈمیں تریپن لاکھ پاؤنڈکا عطیہ دیا گیا جبکہ چیف جسٹس نے بھی ڈیم فنڈ میں ایک ہزار پاؤنڈ مزید دینے کا اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اس سے پہلے بھی ڈیم فنڈ کیلئے بیس لاکھ روپے دے چکے ہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزاد ملک ایک بہت بڑی نعمت ہے، قائداعظم محمدعلی جناح پاکستان کے عاشق تھے، آج بھی ایسے لوگوں کی ضرورت ہے، جو پاکستان سے عشق کرتے ہوں، سمندر پار پاکستانی ملک کے سب سے بڑے عاشق ہیں ، ببانگ دہل کہتا ہوں میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ، فلاح انسانیت ہی میرااولین مقصدہے۔

    جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ زندگی کاوجودپانی کےساتھ ہے، پانی اورپاکستان کاوجودمنسلک ہے، آئندہ نسلوں کوپانی کی وجہ سےزندگیوں سے محروم نہیں ہونے دوں گا، کہتے ہیں دریائے سندھ پر ڈیمز بننے نہیں دیں گے، دریائے سندھ پرایک نہیں بیسیوں ڈیم بنیں گے، ڈیمز کی تعمیر کا حکم سپریم کورٹ نے دیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ڈیمزہرصورت بنیں گے،حکومت سپریم کورٹ کےفیصلےپرعمل کررہی ہے، دریائے سندھ پر ڈیمز کی تعمیر سے کوئی نہیں روک سکتا، کوئی یہ سوچے بھی نہ کہ ڈیمز کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

    یاد رہے ستمبر میں  وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا، اووسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اب ملک کے لئے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

    واضح رہے6   جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا ایک لاکھ 50 ہزا پاؤنڈ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔