Tag: ڈیم فنڈ مہم

  • ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے: وزیرِ اعظم

    ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے: وزیرِ اعظم

    کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر ہاوٗس سندھ میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیمز بنانے کی کوشش ابھی نہ کی تو بہت دیر ہو جائے گی، ہمیں ملک کو موبلائز کرنا ہے کیوں کہ ڈیم کے لیے پیسا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں ڈیم فنڈز جمع کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیم کے لیے پیسا نہیں ہے جس کے لیے پورے ملک کو حرکت میں لانا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ صرف 5 سال کے لیے آتے ہیں، ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے، حکومت اور لوگ ایک ہو جائیں تو قوم بن جاتی ہے پھر کوئی چیز نا ممکن نہیں ہوتی۔

    [bs-quote quote=”ڈیم کے لیے سالانہ 30 ارب جمع کرنے ہیں، بجٹ سے ڈیم کی فنانسنگ نہیں کر سکتے: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں 84 ہزار ڈیم ہیں، بھارت کے پاس 5 ہزار ڈیم ہیں، جب کہ ہمارے پاس صرف 150 ہیں، ڈھائی ماہ میں ملک کا 80 فی صد پانی دریاؤں میں نکل جاتا ہے، ہمیں اس پانی کی اسٹوریج کرنی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے کہا چیف جسٹس کا کام نہیں کہ ڈیم کے لیے پیسے اکٹھے کریں، اس لیے یہ اہم کام کرنے پر ہم چیف جسٹس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہم ان کے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، پیسے آتے رہے تو 5 سال میں ڈیم بن جائے گا، ہم مہمند ڈیم پر بھی کام شروع کر رہے ہیں، ڈیموں سے سستی بجلی فراہم ہوگی پانی جمع ہوگا۔

    کراچی

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پی ٹی آئی کا شہر ہے، کراچی میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے با شعور لوگ ہیں، کراچی والے پہلے سے تیار تھے لیکن ہماری پارٹی منظم نہیں ہوپاتی تھی۔

    [bs-quote quote=”حکومت اکیلے ڈیم نہیں بنا سکتی، ہر پاکستانی کو شریک ہونا پڑے گا، پیسے آتے رہے تو 5 سال میں ڈیم بن جائے گا: عمران خان” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ہم کراچی کے لیے کام اس لیے نہیں کریں گے کہ آپ نے ووٹ دیے بلکہ اس لیے کریں گے کہ جب تک کراچی نہیں کھڑا ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، اندرونِ سندھ سے تو کراچی کی اونر شپ کسی کے پاس نہیں تھی لیکن اب سندھ حکومت سے مل کر کراچی کی بہتری کے لیے پورا تعاون کریں گے۔

    کراچی پھر روشنیوں کا شہر بنے گا، پانی اور کچرے کے مسائل حل کریں گے، کراچی میں دہشت گردی نیچے آ گئی لیکن اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، اس کی وجہ تعلیم سے دور ی ہے۔

    [bs-quote quote=”کراچی میں بنگلہ دیشی اور افغان شہری نوکریاں نہ ملنے پر جرائم کرتے ہیں: وزیر اعظم” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ بنگلا دیش سے ڈھائی لاکھ افراد اور افغانستان کے لوگ کراچی میں رہتے ہیں جنھیں نوکریاں نہیں ملتیں تو مجبوری میں کرائم کی طرف جاتے ہیں۔ بنگلا دیشیوں اور افغانیوں کے جو بچے یہاں پیدا ہوئےانھیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دلوائیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے اپنے منصوبوں کے حوالے سے کہا ’کورنگی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ری سائکلنگ پلانٹ لگا کر پانی ری سائیکل کیا جائے گا، ناردرن بائی پاس بنائیں گے، کراچی کا ماسٹر پلان بنایا جائے گا، ٹرانسپورٹ میں بہتری کے لیے شہر میں ریلوے نظام لا رہے ہیں۔‘

  • ایم کیو ایم کا ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان

    ایم کیو ایم کا ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان

    کراچی : ایم کیو ایم نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، ہماری تمام سیاسی اور اخلاقی حمایت وزیراعظم کی ڈیم فنڈ مہم کے ساتھ ہے۔

    تفصلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر خالد مقبول نے ڈیم فنڈز کی مہم میں وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تنخواہیں بہت چھوٹی چیز ہے، وزیراعظم کی ڈیم فنڈمہم کی سیاسی واخلاقی حمایت کرتے ہیں۔

    وزیر برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی، اندرون سندھ ڈیم فنڈمہم کو لیڈ کرے گی اور فنڈز اکٹھا کرنے سڑکوں پر نکلے گی۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا آبی ضروریات سیاسی مجبوریوں اور مفادات کی نظر ہو چکی ہیں ، سب لوگ کارخیر میں حصہ ڈالیں اور وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کریں۔

    رہنما ایم کیو ایم نے فاروق ستار کے حوالے سے بھی بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا فاروق بھائی ہمارے سینئر اور بھائی ہیں ، وہ کہیں نہیں جارہے، وہ ہمارے ساتھ ہیں ،کبھی نظر نہیں آتے تو مطلب ناراضی نہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیمز کی تعمیر، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔