Tag: ڈینٹل کلینک

  • پاکستان کا پہلا پریس کلب جہاں مفت ڈینٹل کلینک قائم کیا گیا

    پاکستان کا پہلا پریس کلب جہاں مفت ڈینٹل کلینک قائم کیا گیا

    کراچی: کے پی سی ملک کا واحد پریس کلب بن گیا ہے جہاں مفت ڈینٹل کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں ڈینٹل کلینک قائم کیا گیا ہے، جس کا افتتاح نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کیا۔ ڈینٹل کیلنک کو مرحوم لیڈی ہیلتھ رپورٹر شبانہ شفیق کے نام سے موسوم کیا گیا ہے، کلینک کے ساتھ لیبارٹری کلکشن پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

    افتتاحی تقریب سے قبل کراچی پریس کلب اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گیے، معاہدے کے تحت ڈینٹل کلینک میں جے ایس ایم یو کے تحت مفت ڈینٹل سروسز اور تشخیصی ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جب کہ سیکنڈری میڈیکل سروسز کی قیمتوں پر 40 فی صد رعایت دی جائے گی۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے مفت ہیپاٹئٹس کی اسکریننگ کیمپ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ ڈاکٹر سعد خالد نے کہا کہ پاکستان کا پہلا نہیں یہ شاید دنیا کا پہلا پریس کلب ہے جہاں ڈینٹل کلینک بن گیا ہے، آپ گوگل پر بھی اسے سرچ کر کے دیکھ سکتے ہیں، اس طرح کے مزید اقدامات بھی ہونے چاہیئں، میں نے صحافیوں کے لیے ابتدائی طور پر جناح، سول اور این آئی سی وی ڈی میں ایک ہیلپ ڈیسک بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور اگر مزید کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو 8 فروری کے بعد میں ذاتی طور پر مدد ضرور کروں گا۔ وائس چانسلر جے ایس ایم یو امجد سراج میمن نے کہا کہ میرے والد صحافی تھے، میں بچپن سے کراچی پریس کلب آتا رہا ہوں، وزیر صحت سندھ کی درخواست پر 40 کی بجائے لیب کی سہولیات میں 50 فی صد رعایت دی جائے گی، جب کہ شوگر اور کولیسٹرول کے تشخیصی ٹیسٹ بھی مفت ہوں گے۔

    انھوں نے اعلان کیا کہ ایم بی بی ایس کے اوپن میرٹ پر اگر کسی صحافی کا بچہ سیلیکٹ ہوتا ہے تو ان کے 5 سال کے اخراجات جے ایس ایم یو برداشت کرے گی، اور ہر سال ایک ایسے بچے کو لیا جائے گا، جب کہ سندھ انسٹیٹیوٹ آف اورل ہیلتھ میں بی ڈی ایس کے 50 فی صد اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔

     

  • فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین

    فیصل آباد: سمندری میں نرس سے 2 کانسٹيبلز کی مبینہ زیادتی کا چند گھنٹوں بعد ہی ڈراپ سین ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آنے والے واقعے کی متاثرہ نرس نے زیادتی نہ ہونے کا بیان قلمبند کرا دیا۔

    نرس نے کہا کہ  23 اگست کی رات ڈینٹل کلینک سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی، عبداللہ سلام اور عبداللہ نثار مجھے موٹر سائيکل پر چھوڑنے جا رہے تھے۔

     نرس کا کہنا تھا کہ کانسٹيبل شجاعت، صہیب اور سادہ لباس ساتھی نے روکا اور بنگلے پر لےگئے، کانسٹيبلوں نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

    فیصل آباد : 2 پولیس اہلکاروں کی نرس سے مبینہ زیادتی

    نرس نے کہا کہ کانسٹيبلز اور اس کے نامعلوم ساتھی نے آٹھ سو روپے چھین لئے، ڈیڑھ گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں نے ہمیں چھوڑ دیا،ملزمان نے غلط رویہ اپنایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب فیصل آباد کے تھانہ سٹی میں زیادتی کی کوشش اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرلیا گیا، نمرہ کی مدعیت میں مقدمے میں 2 کانسٹيبل اور نامعلوم ساتھی ملزم نامزد ہیں۔

  • کراچی: ڈینٹل کلینک پر فائرنگ  کرنے والے دہشت گرد کو گواہان نے شناخت کرلیا

    کراچی: ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو گواہان نے شناخت کرلیا

    کراچی : صدر میں ڈینٹل کلینک صدر پر فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کو چشم دید گواہان نے شناخت کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینٹل کلینک صدر پر فائرنگ کے معاملے پر دہشت گرد وقاراحمد کو چشم دید گواہان نے شناخت کرلیا۔

    کالعدم تنظیم کے دہشت گرد وقار احمد خشک کوعدالت میں گواہان نے شناخت کیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں “ہو ڈینٹل کلینک” صدر پر کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کی ذیلی تنظیم ایس پی اے کے گرفتار دہشت گرد وقار احمد خْشک کو معزز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی و حساس ادارے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اندرون سندھ متحرک ہیں، جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے صدر میں ڈینٹل کلینک پر حملےمیں ملوث مبینہ دہشت گرد سے تحقیقات میں تفتیشی ذرائع نے بتایا تھا کہ ملزم طویل عرصےسےنوکری کی تلاش میں تھا،شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر لے رکھا تھا، ملزم کا کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد اور سربراہ سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ واردات میں سہولت کاری کے لئے5 افرادکی ٹیم بنائی گئی، ملزم وقار احمد کا آبائی تعلق دادو سے ہے تاہم ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

    تفتیشی ذرائع نے کہا تھا کہ واردات کیلئے ملزم اور ساتھی کورقم بھی دی گئی، حملے کی ہدایت بیرون ملک سےدی گئی۔

    ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ واردات میں استعمال موٹرسائیکل شاہ لطیف ٹاؤن کےمکان میں چھپائی گئی، استعمال موٹر سائیکل یونس نامی شخص کےنام پررجسٹرڈ ہے، واردات کے دوران ملزم اور اس کا ساتھی باری باری موٹر سائیکل چلاتے رہے، ملزم وقار کی تصاویر بھی سامنے آگئیں ہیں۔