Tag: ڈینگی وائرس

  • بلوچستان میں ڈینگی وائرس کا مرض بے قابو، سیکڑوں مریض متاثر

    بلوچستان میں ڈینگی وائرس کا مرض بے قابو، سیکڑوں مریض متاثر

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربیت میں ڈینگی وائرس پر تاحال قابو نہ پایا جاسکتا، ساڑھے تین ماہ میں متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 528 سے قریب پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وائرس تشویشناک حد تک پھیلنے لگا، گزشتہ ماہ سے پھیلنے والی وبا پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکتا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 2 ہفتے میں ڈینگی سے متاثرہ مزید 285 مریض متاثر ہوئے جن میں سے اکثر کا تعلق کیچ کے علاقے تربت سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساڑھے تین ماہ میں اب تک 528 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں‌ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتالوں‌ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ 31 مارچ کو بھی ڈی ایچ کیو کی جانب سے ڈینگی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران 93 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یومیہ 12 مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔

    ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں کیسز کی تعداد 243 ہوئی جبکہ ڈینگی سے متاثرہ تین مریض جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ کیچ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، ڈینگی کی روک تھام کے لیے دبئی حکومت سے بھی فنڈ مانگا گیا تھا مگر وہ تاحال نہیں مل سکا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے علاقے اور گھروں میں اسپرے کیا جا رہا ہے، ان علاقوں کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے جہاں ڈینگی کی افزائش ہو رہی ہے، نیز لوگوں میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیچ میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے مزید 93 کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 نومبر 2018 کو قومی اسمبلی میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 4 سال کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار سے زائد افراد ڈینگی جب کہ 6 سو سے زائد افراد کانگو بخار سے متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختون خواہ میں متاثر ہوئے، صوبہ سندھ میں 10 ہزار 447 اور صوبہ پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جب کہ بلوچستان میں 1965 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

  • ڈینگی وائرس کے علاج کی مفت سہولیات دستیاب ہیں، عامر کیانی

    ڈینگی وائرس کے علاج کی مفت سہولیات دستیاب ہیں، عامر کیانی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کےعلاج کی مفت سہولت دستیاب ہیں، شہری علامات ظاہر  ہونے کی صورت میں ڈاکٹرز سے فوری رجوع کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی مرض کی روک تھام اور تدارک کے لیے منعقدہ آگاہی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ وزارت صحت ڈینگی کی روک تھام کے پیشگی اقدامات کررہی ہے لہذا متعلقہ ادارے ڈینگی کےتدارک کیلئےفوری حکمتِ عملی مرتب کریں۔

    اُن کا کہنا تھاکہ ادارےڈینگی لاروا کےخاتمے،تشخیص، اسپتالوں میں بیڈز اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں، عوام اور سرکاری نمائندے بھی محکمہ صحت سےتعاون کریں۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں‌ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتالوں‌ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

    عامر کیانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھر کے اندر اور باہر  پانی کھڑا نہ ہونےدیں، برتن اچھی طرح سےڈھانپ کر رکھیں، ٹائرشاپس، کباڑخانوں سےمتعلق دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں اور ڈینگی کی علامات ظاہرہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی کی ٹیمیں ڈینگی کی روک تھام کیلئےگھر گھر جاکر آگاہی دے رہی ہیں، اسپتالوں میں علاج کی مفت سہولیات فراہم کردی گئیں۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل وزارتِ صحت کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی، اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈینگی وائرس کے شواہد موجود ہیں، متعلقہ ادارے تدارک کے لیے حکمتِ عملی مرتب کریں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر سال متعدد افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں لہذا اسپتالوں میں بیڈز اور ادویات کی میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مرض کی تشخیص کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

    وزارتِ صحت کے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی سے نمٹنے کے انتظامات کیے جائیں اور بالخصوص حساس علاقوں میں لاروا کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

  • اسلام آباد میں‌ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتالوں‌ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد میں‌ ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ، اسپتالوں‌ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزارتِ قومی صحت نے وفاق کے سرکاری اسپتالوں کو انسداد ڈینگی کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔

    وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈینگی وائرس کے شواہد موجود ہیں، متعلقہ ادارے تدارک کے لیے حکمتِ عملی مرتب کریں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہر سال متعدد افراد ڈینگی مرض کا شکار ہوجاتے ہیں لہذا اسپتالوں میں بیڈز اور ادویات کی میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مرض کی تشخیص کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

    وزارتِ صحت کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی ہدایت کی روشنی میں ڈینگی سے نمٹنے کے انتظامات کیے جائیں اور بالخصوص حساس علاقوں میں لاروا کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ برس نومبر میں ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ چار سالوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار سے زائد افراد ڈینگی جبکہ 6 سو سے زائد افراد کانگو بخار سے متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق سال 2015 سے اب تک 51 ہزار 764 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 298 افراد صوبہ خیبر پختونخواہ میں متاثر ہوئے جبکہ اسی عرصے میں صوبہ سندھ میں 10 ہزار 447 اور صوبہ پنجاب میں 6 ہزار 58 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

    اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 ہزار 930 افراد جبکہ بلوچستان میں 1965 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چار سالوں کے دوران ملک بھر میں 107 افراد ڈینگی بخار سے ہلاک ہوئے۔

  • کے پی کے: ڈینگی سے جاں‌ بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

    کے پی کے: ڈینگی سے جاں‌ بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی

    پشاور: خیبر پختون خوا میں ڈینگی کا مرض قابو نہیں آسکا، اس بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 31 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں حکومتی کوششوں کے باوجود ڈینگی مرض پھیلتا جارہا ہے، ہزاروں افراد اس مرض کا شکار ہوئے، اکثریت ٹھیک ہوگئی تاہم اب تک 13 افراد اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیبر پختون خوا کے ڈینگی ریسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے اموات کی تعداد 31 ہوگئی ہے جب کہ آج مزید 250 افراد ڈینگی مچھر سے متاثر ہوئے۔

    ریسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں آج 1513 افراد نے ڈینگی سے متعلق ٹیسٹ کرائے، آج 88 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو چلےگئے ہیں کہ جب کہ صوبے کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 362 مریض زیر علاج ہیں۔

    اسی سے متعلق: کے پی کے: ڈینگی سے ایک اور جاں‌ بحق، تعداد 27 ہوگئی

    خیال رہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پشاور میں گھر گھر اسپرے کی مہم بھی شروع کی گئی۔

    مزید پڑھیں: مچھروں سے بچنے کے طریقے

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں خیبر پختونخوا روانہ کی تھیں۔

  • پشاور: ڈاکٹر میں بھی ڈینگی وائرس کی تشخیص کا انکشاف

    پشاور: ڈاکٹر میں بھی ڈینگی وائرس کی تشخیص کا انکشاف

    پشاور: خیبر پختونخوا میں مسیحا بھی ڈینگی کی زدمیں آگئے۔ خیبرٹیچنگ اسپتال کے ایک ڈاکٹر میں بھی وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ مرض سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہوچکی ہے، پشاورکے نجی اورسرکاری اسکولوں میں زیرو ڈینگی پریڈ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی نے پشاور میں اپنے پنجے گاڑ لیے، خطرناک مچھر کے وار سے ڈاکٹرز بھی نہ بچ سکے۔ پشاورخیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹر شاہ فیصل میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرشاہ فیصل کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق شہر میں ڈینگی سے اب تک سات اموات ہوچکی ہیں، تین ایمرجنسی موبائل یونٹ متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان نے ڈینگی متاثرہ لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا، سعد رفیق


    ڈی سی پشاور کہنا تھا کہ ہفتے کو نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں زیرو ڈینگی پریڈ ہوگی، ڈینگی کنٹرول کے لئے مائیکرو پلانٹ بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: ڈینگی کی علامات سے باخبر رہیں


     

  • سردیوں میں ڈینگی وائرس سے بچیں

    سردیوں میں ڈینگی وائرس سے بچیں

    سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور یہ موسم دیگر امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی افزائش کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔ اس موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنی از حد ضروری ہیں۔

    ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہے اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے۔ پاکستان ڈینگی کے شکار سرفہرست 10 ممالک میں سے ایک ہے اور خشک موسم میں ان مچھروں کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس دنیا بھر میں تقریباً 4 کروڑ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

    ماہرین کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

    ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے گھر سے پانی کے ذخائر ختم کریں۔ چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیا سے لے کر بڑے بڑے ڈرموں میں موجود پانی کا ذخیرہ مچھروں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ انہیں یا تو ختم کریں یا سختی سے ایئر ٹائٹ ڈھانپ کر رکھیں۔

    سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت لمبی آستین والی قمیض پہنیں اور جسم کے کھلے حصوں کو ڈھانپ لیں۔

    جسم کے کھلے حصوں جیسے بازو اور منہ پر مچھر بھگانے والے لوشن کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    گھروں اور دفتروں میں مچھر مار اسپرے اور کوائل میٹ استعمال کریں۔

    دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی کا استعمال کریں۔

    گھروں کے پردوں پر بھی مچھر مار ادویات اسپرے کریں۔

    چند ایک پودے جیسے لیمن گراس ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے بہترین ہیں۔

  • ڈینگی وائرس نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا

    ڈینگی وائرس نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا

    سندھ : پنجاب کی طرح ڈینگی وائرس کی صورتحال نے سندھ کو بھی اپنے گھیرے میں لے لیا ہے، آج ایک مزید مریض کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد گیارہ تک جا پہنچی۔

    سندھ بھر میں ڈینگی کی وبائی صورتحال میں کمی نہیں آرہی ہے، آج کراچی میں ستائیس سالہ نور النساء دم ڈینگی وائرس کے باعث دم توڑ گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں اب تک ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے ۔

    حکومت کی جانب سے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں عوام کے اندر ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے مہم جاری ہے۔

      دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھر اس خطرناک صورت اختیار کرنے کی وجہ بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہ ملنے کے باعث شہر میں صفائی کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کوفوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ ڈینگی جیسا مرض وبائی شکل اختیار کرنے سے روکا جاسکے۔

  • پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    پنجاب: ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، صوبائی وزارت

    لاہور: صوبائی وزارتِ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے اٹھاسی کیسز رپورٹ ہوئے، متعدد افراد ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہوئے۔

    پنجاب میں ڈینگی کا وار زوروں پر ہے، مشیر برائے صحت سلمان رفیق کے مطابق پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 88 کیسز رپورٹ ہوئے، راولپنڈی سے 28، لاہور میں 27 اور شیخوپورہ سے 24 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے، مریضوں کو طبی امداد کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا، ڈینگی کے قوانین کی خلاف ورزی پر قانون بھی حرکت میں آگیا ہے۔

    ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 601 ایف آئی آرز درج ہوئی ہیں جبکہ 263 افراد کو ڈینگی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

  • لاہور : ڈینگی وائرس کے 3 نئے مریض سامنے آگئے

    لاہور : ڈینگی وائرس کے 3 نئے مریض سامنے آگئے

    لاہور:  میو اسپتال میں کل تین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔

    لاہور کے میو اسپتال میں پینتیس سالہ سلیم اٹھائیس سالہ بشارت اور بیس سالہ وریام کو داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی، لاہور میں دو ماہ میں ڈینگی کے بیس کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے قائم محکمہ صحت کی کیبنٹ کمیٹی برائے ڈینگی آج ہونیوالے اجلاس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کریں گے۔