Tag: ڈینگی کے مریضوں

  • تشویشناک صورتحال ، پنجاب  کے اسپتال  ڈینگی کے  مریضوں  سے بھر گئے

    تشویشناک صورتحال ، پنجاب کے اسپتال ڈینگی کے مریضوں سے بھر گئے

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے بیڈز بڑھا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ کے ساتھ ہی اسپتال بھر گئے ،محکمہ صحت پنجاب نے صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے 403 بیڈز مزید بڑھا دیئے۔

    سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی 246 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے ، ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مد نظر رکھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا بیڈز میں اضافہ سے لاہور کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈینگی کےلئے ٹوٹل بیڈز 1560 ہوگئے ہیں۔

    خیال رہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 508 کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے
    373 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

    رواں سال اب تک ڈینگی کے 5 ہزار 709 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ ڈینگی سے 18 اموات ہو چکی ہیں۔

  • پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پبجاب: لاہور میں جاری شدید بارشوں کے بعد ڈینگی ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، صوبہ بھرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    سیلاب کے ساتھ ڈینگی بھی پنجاب میں ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں سات نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن کے بعد پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    ڈینگی کے سب سے زیادہ بارہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں پانچ، شیخوپورہ میں تین اور بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک ڈٰینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

    پنجاب کے اسپتالوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور ڈینگی کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی تعیناتیاں اور تبادلے روک دیئے گئے ہیں۔