Tag: ڈینگی

  • سردیوں میں ڈینگی وائرس سے بچیں

    سردیوں میں ڈینگی وائرس سے بچیں

    سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے اور یہ موسم دیگر امراض کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی افزائش کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔ اس موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنی از حد ضروری ہیں۔

    ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پیدا ہونے والی یہ بیماری خون کے سفید خلیات پر حملہ کرتی ہے اور انہیں آہستہ آہستہ ناکارہ کرنے لگتی ہے۔ پاکستان ڈینگی کے شکار سرفہرست 10 ممالک میں سے ایک ہے اور خشک موسم میں ان مچھروں کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس دنیا بھر میں تقریباً 4 کروڑ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

    ماہرین کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

    ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سب سے پہلے گھر سے پانی کے ذخائر ختم کریں۔ چھوٹی چھوٹی آرائشی اشیا سے لے کر بڑے بڑے ڈرموں میں موجود پانی کا ذخیرہ مچھروں کی افزائش کا سب سے بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ انہیں یا تو ختم کریں یا سختی سے ایئر ٹائٹ ڈھانپ کر رکھیں۔

    سورج نکلنے اور غروب ہونے کے وقت لمبی آستین والی قمیض پہنیں اور جسم کے کھلے حصوں کو ڈھانپ لیں۔

    جسم کے کھلے حصوں جیسے بازو اور منہ پر مچھر بھگانے والے لوشن کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    گھروں اور دفتروں میں مچھر مار اسپرے اور کوائل میٹ استعمال کریں۔

    دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جالی کا استعمال کریں۔

    گھروں کے پردوں پر بھی مچھر مار ادویات اسپرے کریں۔

    چند ایک پودے جیسے لیمن گراس ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کے لیے بہترین ہیں۔

  • لاہور: ڈینگی کے خلاف مہم چلانے والا ادارہ خود ڈینگی کےنرغے میں

    لاہور: ڈینگی کے خلاف مہم چلانے والا ادارہ خود ڈینگی کےنرغے میں

    لاہور: ڈینگی کے خلاف مہم چلانے والے اداراے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار جس کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے خلاف مہم چلانے والا ادارے میں بارش،سیوریج کا پانی کھڑا ہوگیا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے.

    پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم صرف بینرز کی حد تک محدود رہ گئی ہے.

  • اٹک:ڈینگی اسپرے سے متاثرہ 29طالبات ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

    اٹک:ڈینگی اسپرے سے متاثرہ 29طالبات ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

    اٹک : ڈینگی مار اسپرے سے متاثرہ طالبات کی حالت سنبھل نہ سکی۔ انتیس طالبات کوایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک میں انتظامیہ کی غفلت کی سزا اسکول کی طالبات کو ملی۔ جمعرات کے روز ڈینگی مار اسپرے سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جنڈ کی سو سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئی تھیں۔

    متاثرہ طالبات طبی امداد اورآرام کے بعدپیر کے روز جب دوبارہ اسکول پہنچیں تو انتیس طالبات کی طبیعت ایک مرتبہ پھربگڑ گئی، بچیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اٹک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

    جمعہ کے روزبھی سترہ طالبات کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیاتھا۔

    واضح رہے کہ اٹک کےسرکاری اسکول میں آدھی چھٹی کےوقت کسی احتیاطی تدبیر کے بغیر زہریلا مچھرماراسپرے کردیاگیاتھا۔

    انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی مہم تو چلائی جارہی ہے لیکن احتیاطی تدابیر کا ایک پمفلٹ تک نہیں چھاپا گیا۔ عملےکی یہ بھی علم نہ تھا کہ یہ اسپرے بچیوں کےلئےکتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

  • ڈینگی اسپرےسے متاثرہ 17طالبات راولپنڈی اسپتال منتقل

    ڈینگی اسپرےسے متاثرہ 17طالبات راولپنڈی اسپتال منتقل

    اٹک : ڈینگی مار اسپرے کی متاثرہ طالبات کی حالت نہ سنبھل سکی۔ سترہ طالبات راولپنڈی منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں انتظامیہ کی غفلت سے طالبات کی جان پر بن گئی ۔

    مچھر مار اسپرے سے بچیوں کی حالت غیردیکھ والدین کےدل دہل گئے سترہ طالبات کی حالت بگڑنے پر اٹک سے راولپنڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اٹک کےسرکاری اسکول میں آدھی چھٹی کےوقت کسی احتیاطی تدبیر کے بغیر زہریلا مچھرماراسپرے کردیاگیاتھا۔

    انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کی مہم تو چلائی جارہی ہے لیکن احتیاطی تدابیر کا ایک پمفلٹ تک نہیں چھاپا گیا۔ عملےکی یہ بھی علم نہ تھا کہ یہ اسپرے بچیوں کےلئےکتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    اسکول کی خواتین اساتذہ اورہیڈمسٹریس نے بھی اسپرے کرنے والوں کو روکنے کی کوشش نہ کی۔ اسپرے کرنا شروع ہی کیا تھا کہ طالبات بےہوش ہونا شروع ہوگئیں، واقعے کا مقدمہ انتظامیہ کےخلاف درج کرلیا گیا۔ جبکہ تحقیقات کیلئے کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

  • پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 سو سے تجاوز کرگئی

    پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 سو سے تجاوز کرگئی

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی ایک بار پھر ڈینگی نے پنجے گاڑ لئے۔ متعدد علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا۔جبکہ ایبٹ آباد کے ضلع میں ڈینگی بخار خطرناک صورتحال اختیار کر گیا۔

    اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی۔ ایوب میڈیکل کمپلکس سمیت دیگراسپتال میں ڈینگی وارڈ الگ نہ ہونے اور بہتر سہولت نہ ہونے کے باعث وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

    گزشتہ دنو ں راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو سو پچیس ہوگئی۔ ڈینگی کی صورتحال کےپیش نظر کمشنرکی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا۔

    جس میں ڈینگی مچھرکے خاتمے کیلئے مؤثر اسپرے مہم اور مرض سے بچن وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • پنجاب: ڈینگی کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب: ڈینگی کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مزید گیارہ کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں۔

    نو مریض راولپنڈی کے ہولی فیملی اور دو لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ہولی فیملی ہسپتال میں زیرِ علاج آٹھ مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور ایک مریض کا تعلق قٹک سے ہے جبکہ میو ہسپتال میں زیرِ علاج دونوں مریض شیخوپورہ سے علاج کے لئے آئے ہیں۔

    راولپنڈی پنجاب میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد دو سو سات ہوگئی، راولپنڈی میں اب تک 116 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ڈینگی کے 39 کیسز جبکہ شیخوپورہ میں 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب: ڈینگی کے مزید 7کیسز سامنے آگئے

    پنجاب: ڈینگی کے مزید 7کیسز سامنے آگئے

    پنجاب: ڈینگی کے مزید سات کیسز سامنے آگئے ہیں، ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضں 26 سالہ مہرین ، 40 سالہ اظہر ، 19 سالہ عامر اور 35 سالہ نثار احمد راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 21 سالہ سونیا ، 14 سالہ آمنہ اور 34 سالہ ولی اللہ لاہور کے میو اسپتال زیرِعلاج ہیں۔

    پنجاب کے اسپتالوں ڈینگی کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کو فعال کردیا گیا ہے، کسی بھی علاقے میں پانی جمع ہونے کی صورت میں ڈینگی قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے اب تک پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 126 ہوچکی ہے۔

  • پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پنجاب میں بارشیں اورسیلاب، ڈینگی پھرسر اٹھانے لگا

    پبجاب: لاہور میں جاری شدید بارشوں کے بعد ڈینگی ایک بار پھر پھیلنے لگا ہے، صوبہ بھرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    سیلاب کے ساتھ ڈینگی بھی پنجاب میں ایک بار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے، حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد پنجاب کے اسپتالوں میں سات نئے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن کے بعد پنجاب میں اب تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔

    ڈینگی کے سب سے زیادہ بارہ کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں پانچ، شیخوپورہ میں تین اور بہاولپور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور میانوالی میں ایک ایک ڈٰینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

    پنجاب کے اسپتالوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور ڈینگی کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی تعیناتیاں اور تبادلے روک دیئے گئے ہیں۔