Tag: ڈینیئل کریگ

  • کیرا نائٹلی، ڈینیئل کریگ نے اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں کیو داخل کرایا؟

    کیرا نائٹلی، ڈینیئل کریگ نے اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں کیو داخل کرایا؟

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرا نائٹلی اور جیمز بانڈ فلموں کے مشہور اداکار ڈینیئل کریگ اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیج رہے ہیں۔

    ڈیلی میل کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈینیئل کریگ اور کیرا نائٹلی مبینہ طور پر اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں بھیجتے ہیں، 2005 کی فلم دی جیکٹ میں ایک ساتھ نظر آنے والی یہ جوڑی دوبارہ مل گئی ہے کیونکہ ان کے بچے ایک ہی اسکول میں جاتے ہیں۔

    کیرا نائٹلی اور ان کے شوہر جیمز رائٹن کے دو بچے ایڈی اور ڈیلاہ ہیں، یہ جوڑا مئی 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

    دوسری طرف، ڈینیئل بھی دو بچوں کے باپ ہیں، ایک کا نام ایلا لاؤڈن، جس کی ماں فیونا ہیں جبکہ دوسرے بچے کا نام گریس ہے جو ان کی موجودہ بیوی ریچل ویز سے ہے۔

    اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار اپنے بچوں کی تعلیم کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں، ذرائع نے بتایا کہ کیرا اور جیمز اپنے بچوں کے اسکول کی پڑھائی کے حوالے سے اکثر معلومات لیتے ہیں۔

  • مہوش حیات جیمز بونڈ کے نقش قدم پر

    مہوش حیات جیمز بونڈ کے نقش قدم پر

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ہالی ووڈ کا شہرہ آفاق کردار جیمز بانڈ 007 ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ سے متاثر ہوگئیں اور ان کے جیسی ڈانس ویڈیو بنا ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکار ڈینیئل کریگ کے انداز میں رقص کی ویڈیو شیئر کردی۔

    سیاہ ٹاپ اور جینز میں ملبوس مہوش مختلف اسٹیپس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے ڈینیئل کریگ کی مداح تھی، لیکن جب حال ہی میں نے ان کی ڈانس کی ویڈیو دیکھی تو میرا بھی انہی کے جیسا ڈانس کرنے کا دل چاہا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    دوسری ویڈیو میں مہوش اور ڈینیئل کے رقص کرنے کے مناظر ساتھ ساتھ موجود ہیں، اداکارہ نے لکھا کہ یہ اصل ویڈیو ان کے لیے جنہوں نے یہ اب تک نہیں دیکھی تھی، اداکار کی طرح چہرے کو سپاٹ رکھنا آسان کام نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

    خیال رہے کہ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول اسٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

  • معروف اداکار کو اپنی زندگی کے بہترین کردار سے نقصان کیسے ہوا؟

    معروف اداکار کو اپنی زندگی کے بہترین کردار سے نقصان کیسے ہوا؟

    ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز جیمز بانڈ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ اس کردار نے ان کی دنیا ہلا کر رکھ دی۔

    ایک انٹرویو میں ڈینیئل کریگ نے اعتراف کیا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار ملنے سے وہ اچانک مشہور ہوگئے، جس سے ان کی نجی زندگی بے حد متاثر ہوئی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ شہرت ملنے کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی تناؤ کا شکار رہے اور کئی بار خود کو کمرے میں بند بھی رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ ذہنی تناؤ سے باہر نکلنے میں اداکار ہیو جیک مین نے ان کی مدد کی۔

    خیال رہے کہ اب تک جیمز بانڈ سیریز کی 24 فلمیں پیش کی جاچکی ہیں جن میں سے آخری 5 میں ڈینیئل کریگ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

    مشہور ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو اقوام متحدہ (خواتین) کی خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نکول کڈمین اور ایما واٹسن کے بعد تیسری ہالی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔

    فلم ’لیس مزر ایبل‘ میں معاون اداکارہ کے طور پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی این ہیتھ وے خواتین کے حقوق کے لیے کام کریں گی۔ ہالی وڈ اداکارہ ایما واٹسن اور نکول کڈمین کے علاوہ تھائی لینڈ کی شہزادی بھی اس مشن میں ان کے ساتھ شامل ہیں۔

    این ہیتھ وے کا شعبہ ’کام کے دوران ماؤں کو دی جانے والی سہولیات‘ کا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فمزلے مالمبو کے مطابق یو این وومن آفسز میں خواتین کے ساتھ صنفی امتیاز کے خلاف کام کر رہی ہے اور این کی تقرری اسی مقصد کی ایک کڑی ہے۔

    اس موقع پر این نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تقرری پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں اور صنفی امتیاز کے خاتمے پر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ مختلف مقاصد کی تشہیر اور فروغ کے لیے مختلف اداکار و اداکاراؤں اور دیگر شعبوں کی مشہور شخصیات کو اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کر چکا ہے۔

    اس سے قبل ایما واٹسن بھی یو این وومن کے ساتھ صنفی برابری کے لیے ’ہی فار شی یا خواتین کے لیے مرد‘ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ نکول کڈمین یو این وومین کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خلاف کام کر رہی ہیں۔

    جیمز بونڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ بارودی سرنگوں کے نقصانات سے بچاؤ، جبکہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کلائمٹ چینج کے خلاف اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر ہیں۔

    مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر ہیں۔

    این ہیتھ وے اس سے قبل بھی ایک ادارے کے ساتھ ترقی پذیر ممالک میں لڑکیوں کی خود مختاری پر کام کر چکی ہیں جبکہ انہوں نے جنسی تشدد کے خلاف آگاہی کے لیے کینیا کا سفر بھی کیا تھا۔

    انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے بنائی جانے والی ڈاکومنٹری ’گرل رائزنگ‘ میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا۔