Tag: ڈین جونز

  • ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں: اہلیہ کا ٹوئٹ

    ڈین جونز کی بیٹیاں کراچی کنگز کو سپورٹ کر رہی ہیں: اہلیہ کا ٹوئٹ

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلے باز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ آنجہانی ڈین جونز کی فیملی نے بھی کراچی کنگز کی جیت کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا ہے۔

    ڈین جونز کی 34 سالہ اہلیہ جین جونز نے اس سلسلے میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ جونز کی لڑکیاں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

    جین جونز کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آسٹریلیا سے کراچی کنگز کے لیے خوش ہیں، کاش کہ ہم وہاں پاکستان میں ہوتے، مجھے پتا ہے کہ کراچی کنگز کے لڑکے پروفیسر ڈینو کے لیے ٹرافی جیت کر رہیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آج سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے ڈین جونز کے لیے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے لکھا کہ آج آپ کو یہاں ہمارے ساتھ ہونا تھا لیکن بدقسمتی سے زندگی کے دوسرے منصوبے تھے۔

    وسیم اکرم نے لکھا ’میں جانتا ہوں کہ آپ کو اپنے لڑکوں سے کوئی چیز دور نہیں رکھ سکتی، اور آپ جہاں بھی ہیں، وہاں سے ہمیں دیکھ اور خوش ہو رہے ہوں گے۔‘

    کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا ڈین جونز کو خراج عقیدت

    لے جنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ڈین جونز کی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ ایک کاغذ پر لکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ’کراچی کنگز اے آر وائی، ہم واپس پاکستان آئیں گے۔‘ وسیم اکرم نے اس تصویر پر لکھا کہ پروفیسر ڈینو، یہ آپ کے لیے ہے، امید ہے ہم آپ کو فخر محسوس کرائیں گے۔

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے، شنیرا نے ٹوئٹ میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کو مخاطب کر کے لکھا کہ چلیں آج کا میچ پروفیسر ڈینو کے لیے جیتتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈین جونز کا انتقال 24 ستمبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا تھا جہاں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • ماضی سے پیوستہ، ڈین جونس نے جب پاکستانیوں کا دل جیتا، ویڈیو دیکھیں

    ماضی سے پیوستہ، ڈین جونس نے جب پاکستانیوں کا دل جیتا، ویڈیو دیکھیں

    سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے پی ایس ایل فائیو کے دوران پاکستانیوں کے دل ویسے تو کئی باتوں سے جیتے مگر اُن کی ایک ویڈیو ایسی ہے جس کو دیکھ کر سب کو خوشگوار حیرت ہوئی تھی۔

    ڈین جونز عظیم کرکٹر ہونے کے ساتھ ایک سادہ لوح انسان تھے، انہوں نے کبھی کوئی چھوٹا کام کرنے میں بھی خود کو بڑی شخصیت نہیں سمجھا، اس کی ایک زندہ مثال پی ایس ایل فائیو کے دوران 22 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھی گئی تھی۔

    اپنی ٹیم کراچی کنگز کی کامیابی کے بعد ہیڈ کوچ ڈین جونزنے ڈگ آؤٹ میں پڑے کچرے کو اکھٹا کر کے اُسے کوڑے دان میں ڈالا۔

    اُن کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے اُن کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ تھے، انہوں نے کراچی پہنچنے کے بعد اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے شہر آنے پر بہت خوش ہوں۔

    یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز آج 59 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،  وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

    مزید پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز انتقال کرگئے

    یہ بھی پڑھیں: ڈین جونز کے انتقال پر پاکستانی کرکٹرز کا اظہار افسوس

    ڈین جونز کا شمار 1980 اور 1990 کی دہائی میں بہترین آسٹریلین بلے بازوں میں ہوتا تھا، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ مصبر اور کوچ کی حیثیت سے کھیل سے وابستہ تھے، پاکستان سپر لیگ میں انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

  • محبت اور سپورٹ پر کراچی کنگز کے مداحوں کا شکر گزار ہوں: ڈین جونز

    محبت اور سپورٹ پر کراچی کنگز کے مداحوں کا شکر گزار ہوں: ڈین جونز

    کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے ٹیم کے مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ محبت اور سپورٹ پر کراچی کنگز کے مداحوں کا شکر گزار ہوں، کراچی کنگز کے فینز پی ایس ایل کے بہترین فینز ہیں۔

    ڈین جونز نے لکھا کہ میں اپنی ٹیم کراچی کنگز کا بھی شکر گزار ہوں، ہمارے پاس بہترین کھلاڑیوں کا اسکواڈ تھا۔

    کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی کردیئے

    دریں اثنا، ہوٹل میں کراچی کنگز ٹیم کے مالک سلمان اقبال، صدر وسیم اکرم، کوچ ڈین جونز اور کپتان عماد وسیم نے الوداعی تقاریر کیں، اور تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا جنھوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شان دار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال الوداعی خطاب کر رہے ہیں

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز ملتوی کر دیے ہیں، پی سی بی کا کہنا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا تھا۔

    غیرملکی کھلاڑی میں کرونا کی علامات کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنےکافیصلہ کیا،وسیم خان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کرونا وائرس کا شبہ تھا، غیر ملکی کھلاڑی میں علامات کے بعد پی ایس ایل ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر ڈین جونز کا سوالیہ نشان

    قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر ڈین جونز کا سوالیہ نشان

    سڈنی: سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر کئی سوالات اٹھا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے اپنے کالم میں لکھا کہ گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ پریکٹس میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کے لیے کافی ہوگا؟

    انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کم از کم طویل فارمیٹ کے 3 میچز درکار ہوتے ہیں، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کی کمی محسوس ہوگی۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جس کے باعث انہیں میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، برسبین اور ایڈیلیڈ کی پچز پر باؤنس پرتھ سے بہت مختلف ہوگا، پاکستان کے ناتجربہ کار پیسرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں پریشانی ہوگی۔

    ڈین جونز کا مزید کہنا تھا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

    پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، پاکستان سے دو دو ہاتھ کرنے کے لیے کپتان ٹم پین، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔

  • ڈین جونز، آصف علی کی بیٹی کے ذکرپرآب دیدہ

    ڈین جونز، آصف علی کی بیٹی کے ذکرپرآب دیدہ

    کراچی: پی ایس ایل سیزن فور میں محبتوں کا ایک اور اظہار، کوچ ڈین جونز اپنی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی بیٹی کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائٹڈ کے کوچ ڈین جونز میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کرکٹر آصف علی کاذکر آیا تو ڈین جونز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ، آصف علی کی بیٹی کینسر کا شکار ہیں۔

    ڈین جونز نے ہچکیاں لیتے ہوئے کہا کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے۔۔۔ بہت شدید بیمار۔۔۔۔ یہ کہہ کر وہ روتے ہوئے پریس کانفرنس سے اٹھ گئے۔

    جس نے بھی یہ مناظر دیکھے، وہ ایک غیر ملکی کوچ کے پاکستان کے کھلاڑی اور ان کی بیٹی کے لیے ایسے جذبات دیکھ کر خود پر قابو نہیں رکھ سکا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ نے بعد ازاں ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ’’ وہ اپنی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔۔ آج ہم اچھا نہ کرسکے۔۔ ہمارے دل آصف علی اور ان کی خوبصورت بیٹی کے ساتھ ہیں۔ اور ہم کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے سانحے پر بھی افسردہ ہیں۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن فور کے ایلیمینٹر راؤنڈ میں پشاور زلمی کے دو سو پندرہ رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے والٹن نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیلپورٹ 28 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔گزشتہ میچ کے ہیرو آصف علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے ،انہیں پولارڈ نے آؤٹ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ آصف علی کی بیٹی گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کینسر ڈائیگنوس کیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم کی دعائیں آصف علی اور ان کی بیٹی کے ساتھ ہیں۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    سابق آسٹریلوی کرکٹرپی ایس ایل فائنل دیکھنے لاہور پہنچ گئے

    لاہور: سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے، کہتے ہیں سیکیورٹی کے انتظامات بہترین ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اپنی لاہور آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکیورٹی کا بہترین انتظام موجود ہے، امید ہے لاہور میں اچھا وقت گزرے گا۔

    یاد رہے ڈین جونز پاکستان سپرلیگ 2 میں دفاعی چمیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ تھے، اُن کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی تاہم وہ صرف فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچے۔

    واضح رہے پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میں شامل چار غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کے بعد اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے جبکہ پشاور زلمی کےکپتان سیمی نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

  • اسلام آباد یونائیڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونزکو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

    اسلام آباد یونائیڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونزکو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان سبر لیگ میں اسلام آباد یونائیڈ کے ہیڈکوچ ڈین جونزکو سفری کاغذات نامکمل ہونے پر ڈی پورٹ کردیاگیا، ڈین جونز نے نامکمل کاغذات کی تصدیق کردی، تاہم کہتے ہیں ڈی پورٹ نہیں کیاگیا آج رات لاہور پہنچ جائیں گے۔

    سابق آسٹریلین کرکٹراوراسلام یونائٹیڈ کےہیڈکوچ ڈین جونزکوقانونی دستاویزات نہ ہونے کے باعث اسلام آباد سے ڈی پورٹ کردیاگیا، ڈین جونز لوگورونمائی کی تقریب میں شرکت کیلئےمیلبرن سےاسلام آباد پہنچے تھے،لیکن ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈین جونز کے پاس پاکستان آنے کیلیےویزا تھا نہ ہی سفری کاغذات مکمل تھے۔

    Expired copy of a visa of Dean Jones.

    ہیڈ کوچ ڈین جونز اوراسلام آباد ٹیم کے ڈائیریکٹر کرکٹ وسیم اکرم کی غیرموجودگی نےلوگو رونمائی کی تقریب کا مزا پھیکاکردیا، ڈین جونز نے ٹوئٹرکاسہارالیتے ہوئے سفری دستاویزات نامکمل ہونے کی تصدیق کی، کہتے ہیں ڈی پورٹ نہیں کیاگیا، وہ پاکستانی ویزا پالیسوں میں تبدیلوں سے آگاہ نہیں تھے۔ آج رات لاہور پہنچ جائیں گے۔