Tag: ڈیوائس

  • کراچی سے چوری شدہ کاروں کا ملتان میں ٹمپرنگ کا انکشاف

    کراچی سے چوری شدہ کاروں کا ملتان میں ٹمپرنگ کا انکشاف

    کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے چوری شدہ کاروں کا ملتان میں حقیقی ٹمپرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اصل مالک بھی اپنی گاڑی قانونی طور پر واپس نہیں لے سکتا ہے۔

    اسٹیل ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم ذیشان سے سی سی ٹی وی کیمرہ ڈیکیٹر سینسر برآمد ہوا، ملزم نے نے پولیس کو تھیف ٹیکنالوجی کا ڈیمو بھی کرکے دکھایا۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزم ذیشان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے بعد گرفتار کیا، گرفتار ملزم پاکستان بھر کی پولیس کومطلوب ہے۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا تھا کہ ملزم کارلفٹر بھی ہے اور چوری شدہ کاریں بھی خریدتا ہے، ملزم چوری کی کاریں پورے پاکستان میں فروخت کرتا تھا۔

    ملزم ذیشان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں چوری کی گاڑیاں خریدتا ہوں، میرے پاس ایک ڈیوائس ہے جو کیمرہ ڈھونڈتی ہے چاہےخفیہ طور پر کیمرہ کیوں نا لگا ہو۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ 2،3 دفعہ پنجاب میں گرفتار ہوچکا، تاہم 2 ماہ سے کراچی میں تھا، یہاں میں نے 4 گاڑیاں خریدی ہیں جبکہ پنجاب سے 28 گاڑیاں خرید چکا ہوں۔

    ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ چوری شدہ کاریں ملتان جاتی ہیں جہاں ان کو تیار کیا جاتا ہے، کاریں ٹمپر کرنے کے بعد لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوتا ہے اور پھر فروخت کی جاتی ہیں۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ قانونی طور پر بھی کوئی کار کو کلیم نہیں کرسکتا، میں نے کاریں خرید کر لے جانے کیلئے 2 ڈرائیور بھی رکھے ہیں، دونوں ڈرائیورز کو فی کس 20 ہزار روپے تنخواہ دیتا ہوں۔

    ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے مزید کہا کہ ملزم ذیشان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • فالج کے مریضوں کے لیے امید کی کرن

    فالج کے مریضوں کے لیے امید کی کرن

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا نے ایسی ڈیوائس بنا لی جو فالج کے مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوسکتی ہے، اس ڈیوائس کا جلد انسانوں پر تجربہ کیا جائے گا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی کمپنی نیورا لنک نے فالج کے مریضوں کے لیے ایک مددگار ایجاد کی ہے، یہ نئی ٹیکنالوجی دماغ کے لیے بلو ٹوتھ سے آراستہ ایک چپ ہے جسے دماغ کے دونوں جانب نصب کیا جاتا ہے۔

    ایلن مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بندر کو دماغ کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گیم پونگ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں 9 سالہ مکاؤ بندر کمپیوٹر میں گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق بندر کے دماغ کے دونوں اطراف ڈیوائسز لگائی گئیں۔

    نیورا لنک نے مختصر ریسیور کے ذریعے کمپیوٹر سے ابلاغ کرنے والی اور دماغ میں نصب کی جانے والی چپ متعارف کروائی ہے جو اس سے قبل بھی جانوروں میں متعارف کروائی جاچکی ہے۔

    ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ جانور نے نلکی کے ذریعے بنانا اسموتھی کے لیے کمپیوٹر چلانا سیکھ لیا، ویڈیو میں بندر کو جوائے اسٹک کے ذریعے آن اسکرین کرسر چلاتے بھی دکھایا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیورا لنک ڈیوائسز بندر کے برین موٹر کارٹیکس میں نصب کیے گئے 2000 الیکٹروڈ کے ذریعے دماغ کی نقل و حرکت کا ریکارڈ رکھتے ہوئے بازو کو منظم کرتا ہے۔

    ایلن مسک کا کہنا ہے کہ جلد انسانوں میں بھی اس کے تجربات کا اعلان کیا جائے گا، کامیاب تجربات کے بعد ایسی پروڈکٹ بھی جلد لائی جائیں گی جو فالج سے متاثرہ افراد کے لیے اسمارٹ فون استعمال کرنا ممکن بناسکیں گی۔

  • وہ ڈیوائس جو کھوئی ہوئی بینائی بحال کردے گی

    وہ ڈیوائس جو کھوئی ہوئی بینائی بحال کردے گی

    جدید ٹیکنالوجی نے مختلف معذریوں کا شکار افراد کی زندگی کو بے حد آسان بنا دیا ہے، اب حال ہی میں ماہرین نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو نابینا افراد کی بینائی بحال کرسکتی ہے۔

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک کام کر کے اس ڈیوائس کو تیار کیا ہے جس میں اسمارٹ فون اسٹائل کے الیکٹرونکس اور دماغ میں نصب کرنے والی مائیکرو الیکٹروڈز کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے۔

    یہ نظام ابتدائی کلینیکل تحقیق میں بھیڑوں پر مؤثر ثابت ہوا تھا اور اب محققین انسانوں پر پہلے ٹرائل کی تیاری کر رہے ہیں۔

    یہ نئی ٹیکنالوجی بصری اعصاب کو پہنچنے والے اس نقصان کو بائی پاس کرجاتی ہے جس کو اندھے پن کا باعث قرار دیا جاتا ہے۔

    یہ ڈیوائس ایک کیمرے کی جانب سے اکٹھی کی جانے والی تفصیلات کا ترجمہ کرتی ہے اور اسے ایک وژن پراسیسر یونٹی اور کاسٹیوم سافٹ ویئر کے ذریعے وائر لیس طریقے سے دماغ میں نصب ٹائلز تک پہنچا دیتی ہے۔

    یہ ٹائلز تصویر ڈیٹا کو الیکٹریکل لہروں میں بدلتی ہیں جو دماغی نیورونز تک ایسے مائیکرو الیکٹروڈز کے ذریعے پہنچتی ہیں جو انسانی بال سے بھی پتلی ہوتی ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار مفلوج مریضوں کے ساتھ ساتھ دیگر دماغی امراض کے شکار مریضوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکے گا۔

    فی الحال اس ڈیوائس کو تجرباتی طور پر بنایا گیا ہے، سرمائے کی فراہمی ہوتے ہی اسے کمرشل بنیادوں پر بنانا شروع کردیا جائے گا۔

  • 15 منٹ میں گھر کو گرم کرنے والی ننھی سی ڈیوائس

    15 منٹ میں گھر کو گرم کرنے والی ننھی سی ڈیوائس

    موسم سرما میں گھروں کو گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے جس کے لیے بہت سی توانائی استعمال ہوتی ہے۔

    ترقی پذیر ممالک میں ایسے موقع پر توانائی کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جیسے گیس کی لوڈ شیڈنگ وغیرہ، ایسے میں سرد علاقوں کے باسیوں کو نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    تاہم اب ایک ایسی ڈیوائس بنا لی گئی ہے جو صرف 15 منٹ میں گھر کو گرم کرسکتی ہے اور یہ ماحول دوست بھی ہے۔

    ایگلو نام یہ ڈیوائس توانائی کے کسی بھی ذریعے کے بغیر کام کرتی ہے اور اسے کام کرنے کے لیے صرف چند موم بتیاں درکار ہیں۔

    اس ڈیوائس میں ایسا مٹیریل لگایا گیا ہے جو موم بتی سے حرارت کو جذب کرتا ہے۔ اس میں نصب مٹیریل موم بتی کے ننھے سے شعلے کو کئی گنا بڑھا کر باہر خارج کرتا ہے۔

    اس طریقے سے یہ اپنے مقام کو 15 منٹ میں گرم کرسکتا ہے۔

    یہ ڈیوائس مختلف ڈیزائنز میں دستیاب ہے جو کمرے کو گرم رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی آرائش میں بھی اضافہ کرے گی۔

  • الٹراسونک وویوز سے کپڑے دھونے والی ڈیوائس تیار کرلی

    الٹراسونک وویوز سے کپڑے دھونے والی ڈیوائس تیار کرلی

    کراچی: ٹیکنالوجی کی دنیا نے خواتین کو ایک اور خوشخبری دے دی، اب خواتین کے لیے کپڑے دھوناآسان ہوں گے۔

    بھاری بھرکم واشنگ مشین اورہاتھ سے کپڑے دھونے کے زمانے پرانے ہوگئے جی ہاں جرمن ماہرین نے صابن جتنی دیوائس تیار کرلی ہے جو چند منٹوں میں ہی کپڑے چمکا دے گی۔

    ڈولفی نامی یہ ڈیوائس کسی بھی واش بیسن یا برتن کو واشنگ مشین میں تبدیل کردے گی، یہ ڈیوائس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو پانی میں ڈیٹرجنٹ کے ساتھ ڈالتے ہی الڑاسونک وویز خارج کرتی ہے اور کپڑوں کو گہرائی تک صاف کرتی ہے۔

    ڈولفی کسی بھی قسم کے کپڑوں کی دھلائی کے لیے کار آمد ہے، ڈولفی کو بیگ میں رکھ کر ٹریولنگ کے دوران بھی ساتھ لےجایا سکتا ہے، ہاتھ میں سما جانے والی یہ ڈیوائس سو ڈالر میں رواں سال فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔