Tag: ڈیوس کپ

  • روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی ڈیوس کپ کا آغاز

    روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی ڈیوس کپ کا آغاز

    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا، جو اتوار کو بھی جاری رہے گا۔

    بھارتی ٹینس ٹیم 60 سال بعد پاک سرزمین پر اِن ایکشن ہوگی، روایتی حریفوں کا میدان کچھ دیر بعد سجے گا، ڈیوس کپ گروپ ون کی پلے آف ٹائی اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

    ڈیوس کپ کے پہلے روز 2 سنگلز کھیلے جائیں گے جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہوگی، پاکستان کے اعصالحق کا بھارت کے رام کمار کے ساتھ ہوگا جبکہ پاکستانی ٹینس اسٹار عقیل خان کا مقابلہ بھارت کے شری رام سے ہوگا۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی اسٹار اعصام الحق کہتے ہیں ڈیوس ٹائی کپ تاریخی ہے جبکہ  بھارت کے کپتان ذیشان علی بھی تاریخ بنائیں گے۔

    بھارتی ٹینس ٹیم کے کوچ ذیشان علی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا بہت خیال رکھا جا رہا ہے، پاک بھارت مقابلہ سخت ہوگا ہم اسے جیتنا چاہتے ہیں۔

  • ڈیوس کپ: سربیا اور برطانیہ نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

    ڈیوس کپ: سربیا اور برطانیہ نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی

    نورسلطان: ڈیوس کپ فائنل ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا اور برطانیہ کی ٹیموں نے کوارٹرزفائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا، برطانیہ نے مینز ڈبل کیٹگری میں قازقستان کو شکست دی، ناک آؤٹ مرحلے میں برطانیہ کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔

    سربیا اور برطانیہ ٹاپ 8 میں شامل ہوگئے، جوکووچ نے سربین ٹیم کو کواٹرز فائنل میں انٹری دلائی۔

    اس میگا ایونٹ میں پاکستان کے سینئرز کھلاڑی حصہ نہیں لے رہے، پاکستان ٹینس فیڈریشن(پی ٹی ایف) نے قازقستان میں ہونے والی پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی میں احتجاجاً جونیئر ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ٹاپ کھلاڑیوں میں اعصام الحق، عقیل خان اور نان پلیئنگ کپتان مصحف ضیا پہلے ہی ایونٹ سے دست بردار ہوچکے ہیں، انہوں نے ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل کرنے پر آئی ٹی ایف کے غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف بطور احتجاج ایونٹ کابائیکاٹ کیا۔

    پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

    خیال رہے کہ پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کی اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ29نومبر سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان (آستانہ) میں شیڈول کیا گیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق سمیت عقیل خان، مزمل مرتضیٰ اور محمدعابد بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    اعصام الحق کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا، پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے فیصلے کی قدر کی، کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملایا۔

  • پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

    پاکستان کی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی

    لاہور: ڈیوس کپ کمیٹی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی درخواست مسترد کردی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اب قازقستان میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہی کرانے کی اپیل کی تھی جو مسترد ہوگئی، ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ29نومبر سے قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان (آستانہ) میں شیڈول کیا گیا ہے، پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق سمیت عقیل خان، مزمل مرتضیٰ اور محمدعابد بھی ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ڈیوس کپ ٹائی سے دستبرداری کا اعلان اسی وجہ سے کیا تھا، پاکستانیوں کا شکریہ جنہوں نے میرے فیصلے کی قدر کی، کھلاڑیوں کا بھی شکریہ جنھوں نے میرے ساتھ قدم ملایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے، ہمارے ملک کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا کامیاب ہوگیا۔

    پاکستانی ٹینس اسٹار کا بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا بڑا فیصلہ

    خیال رہے کہ 5 نومبر کو آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے یہ کہہ کر واپس لی تھی کہ اسے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان میں دھرنے بھی جاری ہیں، سیکورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    بعد ازاں اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا فیصلہ کیا اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔

  • ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنا غیرمنصفانہ عمل ہے: اعصام الحق

    ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنا غیرمنصفانہ عمل ہے: اعصام الحق

    لاہور: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ عالمی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کا وینیو پاکستان سے منتقل کرنا غیرمنصفانہ عمل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی ہے، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔

    عالمی ٹینس فیڈریشن کے اس عمل پر اعصام الحق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر افسوس ناک اور حیران کن بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی خدشات نہیں ہیں، اس سے قبل سری لنکن ٹیم سیریز کھیل کرگئی، بنگلادیش کی ویمن ٹیم پاکستان میں ہی موجود ہے۔

    ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں برطانوی جوڑا پاکستان آیا، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا ملک ایک پرامن ملک ہے، اس کے باوجود ایسے فیصلوں کا ہونا خوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ٹی ایف نے پاکستان ٹینس فیڈریشن سے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں بھارت سے مقابلے کے لیے پانچ روز میں نیوٹرل وینیو کا فیصلہ کرے۔

    مولانا کے مارچ سے پاکستان کو بڑا نقصان، بھارت کو موقع مل گیا

    مولانا مارچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن(اے آئی ٹی اے) نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ میچ کے لیے متبادل میدان کا انتخاب کریں، ایسے حالات میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ ڈیوس کپ ٹائی کے میچز 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہی کھیلے جانے تھے لیکن پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملتوع کردیے گئے تھے، جس کے بعد نئی تاریخ 29 اور 30 نومبر طے کی گئی۔

  • ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    ڈیوس کپ ٹینس فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو سبقت حاصل

    للی : ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو ڈبلز میچ میں تین صفر سے شکست دیکر دو ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔فرانسیسی شہر للی میں کھیلے جارہے ڈیوس کپ فائنل میں فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔

    ڈبلز میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور اسٹین وارینکا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو یک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے زیر کیا۔

    فائنل میں سوئٹرزلینڈ کو فرانس پر دو ایک کی سبقت حاصل ہے۔ پہلی مرتبہ ڈیوس کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے سوئٹرزلینڈ کو ریوس سنگلز مقابلے جیتنے ہیں۔