Tag: ڈیوس کپ ٹائی

  • ڈیوس کپ ٹائی: رام کمار نے اعصام الحق کو پہلے میچ میں شکست دیدی

    ڈیوس کپ ٹائی: رام کمار نے اعصام الحق کو پہلے میچ میں شکست دیدی

    اسلام آباد: ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی۔

    اسلام آباد میں جاری پاک بھارت کے درمیان ڈیوس کپ میں پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا جبکہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔

    اعصام الحق پہلے سیٹ میں کامیابی کے باوجود میچ ہار گئے، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دی۔

    دوسری جانب پاک بھارت ڈیوس کپ میں دوسرے سنگل میچ کے درمیان بارش ہوگئی جس کے بعد عقیل خان اور سری رام بالاجی کا میچ روک دیا گیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پچھلا مقابلہ 2014 میں قازقستان میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی تھی۔

  • پاکستانی ٹینس اسٹار کا بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا بڑا فیصلہ

    پاکستانی ٹینس اسٹار کا بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا بڑا فیصلہ

    کراچی: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بڑا فیصلہ کر لیا، اعصام الحق بھارت کے خلاف احتجاجاً ڈیوس کپ ٹائی سے دست بردار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ سے دست برداری کا فیصلہ کر لیا ہے، ٹینس اسٹار نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

    اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ نیوٹرل وینیو پر احتجاجاً پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بنیں گے، بھارت نے دھرنے کا بہانا بنا کر ایونٹ کی میزبانی سے محروم کیا ہے، کھیل کو سیاست سے ملانا غلط ہے، آئی ٹی ایف (انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن) اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    ٹینس اسٹار نے کہا کہ ڈیوس کپ کی منتقلی سے ہمارا مذاق اڑایا گیا ہے، آئی ٹی ایف کا سیکورٹی وفد پہلے ہی کلیئرنس دے چکا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی

    انھوں نے کہا کہ بھارتی بلا خوف کرتارپور، ننکانہ صاحب اور ٹیکسلا آ رہے ہیں، برطانوی شاہی خاندان بھی پاکستان کا دورہ کر چکا ہے، ملکہ ہالینڈ بھی رواں ہفتے پاکستان آ رہی ہیں، بڑی تعداد میں بین الاقوامی مقابلے بھی پاکستان میں ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے میزبانی لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، آئی ٹی ایف اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

    یاد رہے کہ 5 نومبر کو آئی ٹی ایف نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے یہ کہہ کر واپس لی تھی کہ اسے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، پاکستان میں دھرنے بھی جاری ہیں، سیکورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔