Tag: ڈیووس

  • ڈیووس میں امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس

    ڈیووس میں امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سےملاقات کریں گے، وائٹ ہاؤس

    ڈیووس : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈیووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے ، وہ ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے ، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مسائل پرقابوپانےکیلئے کوششوں پریقین رکھتا ہوں۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیووس میں اہم ملاقاتوں کی فہرست جاری کردی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ عراقی صدر ، وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی ڈیوس میں سائیڈلائن پرامریکی صدرٹرمپ سےبھی ملاقات ہوگی ، دورہ امریکا کے بعد یہ پاک امریکا لیڈر شپ کی تیسری ملاقات ہوگی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

    یاد رہے نومبر 2019 میں  وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا  ، جس میں ٹرمپ نے افغانستان میں مغویوں کی رہائی کے سلسلے میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر ادا کیا تھا۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے افغانستان سے مغویوں کی رہائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی رہائی پرخوشی ہے، یہ مثبت پیشرفت ہے۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے بھی آگاہ کیا تھا اور  ثالثی کے لیے ٹرمپ کی جاری کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

    اس موقع پر رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق اور واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

  • ’فطرت سے انسانوں کا تعلق ٹوٹ چکا ہے‘

    ’فطرت سے انسانوں کا تعلق ٹوٹ چکا ہے‘

    ڈیووس: معروف محقق اور ماہر ماحولیات سر ڈیوڈ ایٹنبرو کا کہنا ہے کہ فطرت سے ہمارا تعلق تقریباً ٹوٹ چکا ہے اور یہ صورتحال آج سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی۔

    سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں ماحولیات سے متعلق سیشن منعقد ہوا جس میں معروف محقق اور ماہر ماحولیات سر ڈیوڈ ایٹنبرو اور برطانوی شہزادے ولیم نے شرکت کی۔

    سر ڈیوڈ کو ماحولیات کے شعبے میں کام اور تحقیق کے حوالے سے شاہی خاندان میں بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور کئی بار ملکہ ان کے کام کو سراہ چکی ہیں۔

    برطانوی شہزادے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم جتنا فطرت سے لاتعلق ہوگئے ہیں، اتنا آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین کو نہایت آسانی سے تباہ کرسکتے ہیں اور ہمیں اس کا ادراک بھی نہیں ہوگا۔

    سر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ فطرت صرف خوبصورتی، دلچسپی یا حیرت کی حد تک محدود نہیں ہے، یہ ہماری زندگی کے لیے ضروری ہے، اور بدقسمتی سے ہم اسے تباہی کے دہانے پر لے جارہے ہیں۔

    سر ڈیوڈ ایٹنبرو ایک طویل عرصے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے منسلک ہیں جس کے تحت انہوں نے ماحول اور جنگلی حیات پر بے شمار دستاویزی فلمیں اور پروگرام تخلیق کیے ہیں۔

    عالمی اقتصادی فورم میں سر ڈیوڈ کو ماحولیات کے لیے ان کی خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

  • برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں اگلے ہفتے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس ہوگا جہاں وزیراعظم تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاپتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں۔

    دوسری جانب برطانوی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیراعظم تھریسا مے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ


    بعدازاں امریکی صدر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے تنقید پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے برطانیہ میں دہشت گردی پر توجہ دیں۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔