Tag: ڈیوٹی

  • سینکڑوں اساتذہ  کا امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار

    سینکڑوں اساتذہ کا امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار

    لاہور : پنجاب میں سینکڑوں اساتذہ نے میٹرک کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز پر ڈیوٹی کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی بورڈز  کو امتحانی عملے کی کمی کا سامنا ہے اور ساتھ ہی امتحانی ڈیوٹی کا معاوضہ کم ملنے پر سینکڑوں اساتذہ نے ڈیوٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔

    اساتذہ نے یومیہ معاوضہ ایک ہزار روپے کرنے  کا مطالبہ کردیا اور کہا اساتذہ کو ڈبل شفٹ میں ڈیوٹی دینے پر 750روپے یومیہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور ٹیکس کی کٹوتی کے بعد معاوضہ 560 روپے رہ جاتا ہے۔

    اساتذہ کا کہنا تھا کہ معاوضہ میں سے لنچ اور پٹرول کے خرچ کے بعد کچھ بچت نہیں ہوتی، تعلیمی بورڈ مہنگائی کے دور میں امتحانی عملے کے معاوضہ کو بڑھائے۔

    اساتذہ کے انکار پر تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کو عملہ فراہمی کیلئے درخواست دے دی ہے ، تعلیمی بورڈز کا کہنا ہے کہ معاوضہ میں اضافہ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن مشاورت جاری ہے۔

    خیال رہے نویں جماعت کے امتحانات 26 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 24 جون سے شروع ہوں گے۔

  • گندم کی درآمد پر ڈیوٹی میں20 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    گندم کی درآمد پر ڈیوٹی میں20 فیصد اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 20 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نےنوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40 سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے حال ہی میں گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 40 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں مجموعی طور پر 35 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ حکام کے مطابق گندم کی درآمد کی حوصلہ شکنی کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

  • کارٹن یارن کی ڈیوٹی میں اضافہ قبول نہیں کرینگے،جاوید بلوانی

    کارٹن یارن کی ڈیوٹی میں اضافہ قبول نہیں کرینگے،جاوید بلوانی

    کراچی : حکومت نے کارٹن یارن پر عائد 5فیصد امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو ملک بھر میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر سے منسلک تنظیمیں بھرپور احتجاج کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ایپرل فورم جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ حکومت کارٹن یارن امپورٹ پر 5سے 10فیصد ڈیوٹی مزید بڑھانا چاہتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں اضافے سے ہم پڑوسی ممالک کے تجارتی مقابلے کے قابل نہیں رہیں گے اور حالیہ ہیم ٹیکسٹائل میں حاصل کئے آرڈر متاثر ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت فری مارکیٹ میکنزم بنائے اور سال دو ہزار دس کی طرح امپورٹ اور ایکسپورٹ ڈیوٹی صفر کرے ،حکومت اسپننگ  سیکٹر کو اعتماد میں لیتی ہے اوررعایت دیتی ہے جبکہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

    حکومت سے کہتے ہیں کہ بیداواری لاگت پر مبنی چارٹ بناکر پڑوسی ممالک سے موازنہ کیا جائے، اس موقع پر زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں ہمارے خلاف فیصلے کرکے انڈسٹری تباہ کی جارہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ 40فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر حکومتی رٹ نظر نہیں آ تی کرائے 20سے 25فیصد کم ہونا چاہئے تھے،جو نہ ہو سکے۔

  • حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : آلو کی قیمت کو نیچےلانے کے لیے حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے اپریل میں بھی دو لاکھ ٹن آلو درآمد کرنےکی اجازت دی تھی تاہم آلو کی اسمگلنگ کےباعث اس کی قیمت نیچے لانے میں حکومت کامیاب نہیں ہوسکی، اب پھر درآمد کنندگان کو ڈیوٹی فری آلو پندرہ نومبر تک درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ نےدعوی کیا کہ رمضان میں دو ارب روپےکےریلف پیکج کےباعث اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام ہے، اجلاس میں توارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پرگیس فراہم کرنےکا جائزہ لینےکے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، اجلاس میں بائیو ماس گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی سمری پر نیپرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔