Tag: ڈیوٹی مجسٹریٹ

  • صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج

    صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو ڈسچارج کرنے کا ڈیوٹی مجسٹریٹ کا فیصلہ ایف آئی اےنےچیلنج کردیا، سیشن جج افضل مجوکا کی عدم دستیابی پرسماعت ڈیوٹی جج چوہدری عامرضیا نے کی.

    ایف آئی اے پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے ، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انٹرنیٹ بغیربارڈر کے میڈیم ہے، جس کوکنٹرول نہیں کیاجا سکتا، سائبرکرائم کے پاس رہنما پی ٹی آئی کےٹوئٹس کےتمام ثبوت موجودہیں ، پاکستان میں ٹوئٹرکاکوئی بھی رجسٹرڈآفس موجودنہیں ، قانونی چارہ جوئی کے لیے ہم امریکا نہیں جاسکتے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ گزشتہ روزملزمہ کوڈیوٹی جج کی عدالت میں6 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی تھی لیکن عدالت نےریمانڈ یاجوڈیشل کرنےکےبجائےملزمہ کو ڈسچارج کردیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ 2لاکھ فالوورزوالےٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداروں کیخلاف ویڈیواپلوڈکی، ملزمہ نےاپنےٹوئٹراکاؤنٹ کی تفصیلات ایف آئی اےکومہیا نہیں کی ، استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ قانونی تقاضے کے بغیرجلدبازی میں دیاگیا،نظرثانی کی جائے۔

    سیشن کورٹ نے فریقین کو18 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا اور ایف آئی اے کی درخواست پرسماعت18جولائی تک ملتوی کردی۔