Tag: ڈیوڈ وارنر

  • ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی: آسٹریلوی کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار، ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یہ جارحانہ کھلاڑی اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور میچ جتوانے کی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔

    ورلڈ کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والے تجربہ کار وارنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے خطرناک اوپنرز میں شمار ہوتے ہیں اور قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک دہائی سے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) سمیت کئی بڑی کرکٹ لیگز میں قائدانہ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

    کراچی کنگز نے وارنر کو ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹنم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا، جو 13 جنوری 2025 کو لاہور کے تاریخی حضوری باغ میں منعقد ہوا تھا۔

    کراچی کنگز کی انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ٹیم کو ایک نئی سمت دی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں شان مسعود کی قائدانہ حکمت عملی نے کراچی کنگز کے لیے مضبوط بنیاد رکھی، جہاں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج دیکھنے کو ملا۔ فرنچائز نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، حکمت عملی کی سمجھ بوجھ، اور ٹیم کے اندر ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ: ”ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی، ہم گزشتہ سیزن میں شان مسعود کی غیر معمولی قیادت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی کوششوں نے کراچی کنگز کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھی، اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ ٹیم کا ایک اہم حصہ رہیں گے۔”

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز جمعہ، 11 اپریل 2025 کو ہوگا، جبکہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ ہفتہ، 12 اپریل 2025 کو اپنے ہوم گراؤنڈ، نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔ شائقین کو ایک شاندار کرکٹ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • ’’جب پائلٹ ہی نہیں تو جہاز کیوں اُڑاتے ہو؟‘‘ ڈیوڈ وارنر بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے

    ’’جب پائلٹ ہی نہیں تو جہاز کیوں اُڑاتے ہو؟‘‘ ڈیوڈ وارنر بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے

    آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھارتی ایئر لائن پر برس پڑے اور بول اٹھے کہ جب پائلٹ ہی نہیں تو جہاز اڑاتے ہی کیوں ہو۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے سابق اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر جو ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔ انہیں بنگلورو ایئرپورٹ پر پرواز کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ وارنر سمیت متعدد مسافر کئی گھنٹے جہاز میں بیٹھے رہے۔ جہاز نہ اڑنے کی وجہ پائلٹ دستیاب نہ ہونا بتایا جاتا ہے۔

    کئی گھنٹے انتظار کی اذیت برداشت کرنے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر نے سارا غصہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی ایئر لائن پر نکالا اور ایکس اکاؤنٹ پر شدید تنقید پر مبنی پوسٹ کی۔

    ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ ہم ایک ایسے ہوائی جہاز میں سوار ہوگئے ہیں، جس میں کوئی پائلٹ موجود نہیں اور ہم گھنٹوں سے اس طیارے میں انتظار کر رہے ہیں۔

    انہوں نے ایئر لائن انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ جب آپ کے پاس فلائٹ کے لیے پائلٹ ہی موجود نہیں تھا تو جانتے بوجھتے آپ نے مسافروں کو کیوں سوار کرایا؟

  • ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اپنی پہلی تیلگو فلم ‘رابن ہڈ’ سے بھارتی سنیما میں قدم رکھنے والے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    ڈیوڈ وارنر اپنی کرکٹ کی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم میں ایک مختصر لیکن قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، سابق کرکٹر فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو فلم روبن ہڈ سے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں ان کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mythri Movie Makers (@mythriofficial)

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بےحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ فلم میں نیتھن اور سری لیلا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، یاد رہے ڈیوڈ وارنر بھارت میں آئی پی ایل کی وجہ سے بھارت میں کافی مشہور ہیں، ان کی تامل گانوں پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیوز کافی وائرل ہوچکی ہیں۔

  • ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

    ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے اپنی دوسری پک میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کو منتخب کیا ہے۔

    کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو تین لاکھ ڈالر یعنی 8 کروڑ 36 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔

    کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں وارنر کو منتخب کیا جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈن ملنے اور آل راؤنڈر عباس آفریدی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر نے تینوں فارمیٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور اب وہ کراچی کنگز کے لیے بھی سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

    پی ایس ایل 10 کی دیگر فرنچائز نے بھی ٹیموں نے بھی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

    لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل میچل کو پک کر لیا، اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا، اس کے علاوہ کوئٹہ نے نیوزی لینڈ کےٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کیا

    پشاور زلمی نے پلاٹینم میں ٹوم کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے لے لیا،  کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کر لیا، ملتان سلطانز نےپلاٹینم میں مائیکل بریسویل کو پک کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں میتھیو شارٹ کو منتخب کیا،

  • ویڈیو: ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جا لگا

    ویڈیو: ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جا لگا

    بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا بیٹ ٹوٹ کر گردن پر جالگا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے فاسٹ بولر ریلی میرڈیتھ کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے شاٹ کھیلا اس دوران ان کے بیٹ کا ہینڈل ٹوٹ گیا۔

    وارنر کا بیٹ ٹوٹتے ہی ان کی گردن کے پیچھے جالگا۔

    آسٹریلوی کرکٹر بیٹ ٹوٹنے پر حیران رہ گئے اور اسے دیکھنے لگے لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 66 گیندوں پر 7 چوکے لگائے۔

    سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، ہوبارٹ نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ٹم ڈیوڈ نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی اور انہیں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ سڈنی تھنڈر کی جانب سے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین نے تین اوور میں 49 رنز دیے، ان کے اوورز میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے گئے۔

  • ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل 10 کے لئے رجسٹریشن کروالی

    ڈیوڈ وارنر نے بھی پی ایس ایل 10 کے لئے رجسٹریشن کروالی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لئے دنیائے کرکٹ کے اسٹار کھلاڑیوں کی رجرسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلیے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی دستیاب ہیں۔

    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروالی ہے۔

    خیال رہے کہ ڈیرل مچل کے بعد پی ایس ایل میں 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے 10ویں پی ایس ایل ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

    تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔

    ای سی بی کی جانب سے اس سے قبل انگلش کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس کے باوجود انگلش پلیئرز نے پاکستان سپر لیگ اور دیگر لیگز کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے نام کی بھی پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے، جنوبی افریقی کے رئیلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ڈرافٹس میں موجود ہونگے۔

    نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ڈرافٹ کے لیے اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا جہاں پی اس ایل فرنچائز غیرملکی پلیئرز کو اپنے پاس برقرار رکھنے اور خریدنے کا فیصلہ کریں گی۔

    ’روہت شرما نے ٹیم کا اعتماد توڑ دیا، وقت آگیا وہ کپتانی چھوڑ دیں‘

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔

  • ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سونپ دی گئی

    ڈیوڈ وارنر کو کپتانی سونپ دی گئی

    آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی سونپ دی گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔

    ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی سڈنی تھنڈر کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی دی گئی ہے۔

    2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد وارنر پر پابندی لگائی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات کپتان بننے پر بین لگا دیا تھا، وارنر نے اس پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر بیٹر وارنر پر 6 سال سے عائد پابندی اٹھا لی تھی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد تاحیات ٹیم کی قیادت کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

    کونسے 5 آسٹریلوی کرکٹرز تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے؟

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنڈکٹ کمیشن نے اب ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے چھ برس بعد یہ پابندی اٹھا لی ہے۔

  • ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

    ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

    سابق آسٹریلوی اوپنر جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کیلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی۔

    رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی اوپنرنے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا اور ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    تاہم اب اپنے بیان میں سابق آسٹریلوی اوپنر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلیے دستیاب ہوں، میں ہمیشہ دستیاب ہوں، میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں۔

    سابق آسٹریلوی اوپنر نے بتایا کہ ٹیم میں واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ اور چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا ہے۔ اینڈریو میکڈونلڈ نے مجھے جواب دیا کہ ”آپ ریٹائرڈ ہو۔”

    اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کیلیے کیوں شرماؤں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر پر مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوچکا ہے۔

    سابق آسٹریلوی اوپنرکے 15 سالہ کامیاب انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف ناکام میچ کے ساتھ اختتام ہوا تھا، اس میچ میں ناکامی کے بعد کینگروز ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

    افغانستان کا بنگلادیش سے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

    آسٹریلوی اوپنر نے 2009 میں اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کا ڈیبیو کیا تھا اور اس دوران 112 ٹیسٹ میچز، 161 ون ڈے اور 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

  • چیمپئنز ٹرافی کیلئے یہ پلیئر پاکستان نہیں جائیگا، آسٹریلوی چیف سلیکٹر نے واضح کردیا

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے یہ پلیئر پاکستان نہیں جائیگا، آسٹریلوی چیف سلیکٹر نے واضح کردیا

    آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈیوڈ وارنر ان کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔

    بیلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے دروازے بند کردیے ہیں، چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون کب مذاق کر رہا ہے، وانر کا کیریئر بہت اچھا رہا ہے اور ان کے لیے یہ اس سے زیادہ اچھا نہیں ہوسکتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جہاں تک اس ٹیم کی بات ہے تو کچھ مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ اس کی منتقلی کا سفر جاری ہے، ہم اب ڈیوڈ وارنر پر غور نہیں کریں گے ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوچکا ہے، ہم اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ منتخب کریں گے۔

    کچھ دنوں پہلے ڈیوڈ وارنر نے اصرار کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں واپسی کے لیے دروازے کھلے رکھیں گے لیکن بیلی نے اب واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ جارح مزاج اوپنر آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں نہیں ہوں گے۔

    خیال رہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے خلاف الوداعی ٹیسٹ کے موقع پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، انھوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کھیلنے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔

    ان کا آخری ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل تھا جہاں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر اپنا ریکارڈ چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • وارنر بے شمار رنز بنانے کے باوجود آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی نہیں! سابق کوچ

    وارنر بے شمار رنز بنانے کے باوجود آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی نہیں! سابق کوچ

    سابق ورلڈکپ وننگ کوچ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر 15 ہزار رنز بنانے کے باوجود آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی نہیں ہیں۔

    حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل کافی سرخیوں میں رہے تھے جب ان کی سلیکشن پر ساتھی کرکٹر مچل جونسن نے سوالات اٹھائے تھے۔ جانسن کا کہنا تھا کہ اوپنر کو ٹیسٹ میچ فیئر ویل نہیں دینا چاہیے۔

    تاہم اب آسٹریلیا کے سابق عالمی کپ فاتح کوچ جان بیوکینن نے بھی وارنر کے حوالے سے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے انھیں عظیم کرکٹر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    ڈیوڈ وارنر نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے 15 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 48 سنچریاں اسکور کیں۔ وہ اپنے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا بھی اعزاز رکھتے ہیں۔

    70 سالہ بیوکینن نے پوچھا گیا کہ کیا وہ وارنر کو آسٹریلیا کا عظیم کھلاڑی سمجھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں سمجھتا۔

    انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں وارنر نے اپنے کیریئر میں یقیناً عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بیٹر نے 100 ٹیسٹ میچز کھیلے، 160 ون ڈے اور 100 کے قریب ٹی ٹوینٹی میچز بھی کھیلے جن میں ان کی اوسط بھی کافی مناسب رہی۔

    تاہم میرے خیال میں یہ کاکردگی کافی نہیں کہ انھیں آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جائے۔ میرے خیال میں عظیم کھلاڑی وہ ہوتے ہیں جو کچھ ایسا کرکے جاتے ہیں جس تک پہنچنا دوسروں کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔

    جان بیوکینن نے کہا کہ میرے خیال میں سرڈان بریڈمین، گلین میک گراتھ اور شین وارن جیسے کرکٹرز کو عظیم کہا جاتا ہے۔