Tag: ڈیوڈ ملان

  • ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ڈیوڈ ملان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    انگلینڈ کے معروف بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    انگلینڈ کے معروف بیٹر ڈیوڈ ملان نے آخری بار 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

    اُنہوں نے 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، معروف بیٹر کیریئر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بھی رہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز شیکھر دھون نے بھی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    سوشل میڈیا پرریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے اس سفر کو الوداع کہنے پر دل میں ایک سکون ہے کہ اپنے ملک کے لیے بہت کھیلا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں خود سے یہ کہتا ہوں کہ اس بات سے دکھی مت ہو کہ ملک کے لیے دوبارہ نہیں کھیلوں گا، میں بی سی سی آئی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے موقع دیا۔

    ’میرے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا‘

    معروف کرکٹر نے کہا کہ میں اس بات پر خوش ہوں کہ اپنے ملک کے لیے کھیلا ہوں اور یہ میرے لیے سب سے بڑی بات ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لئے خدمات انجام دیں۔

  • سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    سیمی فائنل سے قبل انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا

    بھارت کے کیخلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹر ڈیوڈ ملان کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔

    انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے تصدیق کی ہے کہ ڈیوڈ ملان بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں پٹھوں کے کھنچاؤ کا شکار ہونے کے باعث وکٹ پر ہی لڑکھڑا گئے تھے۔

    اس حوالے سے آل راؤنڈر معین علی نے برطانوی میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیوڈ ملان کئی برسوں سے ہمارا اہم کھلاڑی ہے اور ہمیں ان کی انجری کا اندازہ نہیں تھا لیکن جب ان کے اسکین کی رپورٹ آئی تو کہہ سکتا ہوں وہ اچھی نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم اپنا سیمی فائنل میچ بھارت کے خلاف 10 نومبر کو کھیلے گی۔