Tag: ڈیوڈ ملر

  • ڈیوڈ ملر چیمپئئنز ٹرافی کے فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کررہے ہیں؟

    ڈیوڈ ملر چیمپئئنز ٹرافی کے فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کررہے ہیں؟

    جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ ملر نے دبئی میں اتوار 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کا بتا دیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    جنوبی افریقا کی ٹیم 363 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔

    ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر ناٹ آؤٹ سنچری اسکور کی لیکن یہ جنوبی افریقا کو کامیابی نہ دلواسکی۔

    سیمی فائنل کے بعد کین ولیمسن اور ڈیوڈ ملر مسکراہٹ کا تبادلہ ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو گلے سے لگایا اور ملر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائنل میں نیوزی لینڈ کی حمایت کریں گے۔

    ڈیوڈ ملر نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کی حمایت کروں گا، دونوں ہی اچھی ٹیمیں ہیں بھارت برسوں سے اچھا کھیل رہی ہے اور فائنل بہت شاندار ہونے والا ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دبئی میں اتوار 9 مارچ کو بھارت اور نیوزی یلنڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

  • ویڈیو: رحمت شاہ نے باؤنڈری پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام لیا

    ویڈیو: رحمت شاہ نے باؤنڈری پر ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام لیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں افغانستان کے رحمت شاہ نے ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ تھام لیا۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

    ریان ریکلٹن نے شاندار 103 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ٹمبا باووما 58، رسی وین ڈر ڈوسن 52 اور ایڈن مارکرم بھی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ٹونی ڈی زورزی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 14 رنز بنا کر فضل اللہ فاروقی کو وکٹ دے بیٹھے، مارکو جینسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فضل اللہ فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی اور نور احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم افغانستان کے رحمت شاہ نے جنوبی افریقا کے ہارڈ ہٹر بیٹر ڈیوڈ ملر کا 14 رنز پر شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اللہ شاہ بھاگتے ہوئے آئے اور دائیں جانب ڈائیو لگا کر یقینی باؤنڈری کو کیچ میں بدل کر ملر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    ڈیوڈ ملر کے کیچ پر حمت شاہ کو کمنٹیٹرز کی جانب سے بھی خوب داد دی گئی۔

  • ڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشاف

    ڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشاف

    وسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپن شادی کی تاریخ آگے بڑھادی۔

    اے اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی، انھوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی۔

    بیٹر کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ان کی ٹیم فارچیون باریشال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں ایک ستاروں سے سجی تقریب میں اپنی برسوں پرانی گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی ہے۔

    وسیم اکرم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کیونکہ ہم اس بات پر گفتگو کر رہے تھے کہ بی پی ایل کس نے جیتا کیوں کہ ہم پی ایس ایل کی وجہ سے اسے فالو نہیں کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ فرنچائز فارچیون باریشال نے تمیم اقبال کی کپتانی میں پہلی بار بی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • پاکستانی اوپنر کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے، ڈیوڈ ملر

    پاکستانی اوپنر کی وکٹیں جلد لے کر مڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے، ڈیوڈ ملر

    سڈنی: جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اوپنر کی وکٹ جلد لے کر میڈل آرڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ملر نے سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہے، پاکستان ٹیم کے کپتان بڑا اسکور نہیں کرپارہے، اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹیم کے اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان کو جلد آؤٹ لے کر پاکستانی ٹیم کے مڈل آڈر پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

    جنوبی افریقا کے بیٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ورلڈ کپ کا پر میچ اہم ہے، پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے، جس کے پاس اہم میچز کے ونزز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، لیکن ہماری ٹیم بھی مشکل صورت حال سے میچز جیتنا جانتی ہے، ہماری ٹیم ہر صورتحال کے لیے تیار ہے۔

    ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پیس اٹیک نے گزشتہ چند ماہ میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، ہماری ٹیم برصغیر کے اسپنرز کو کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو کل اپنا اہم میچ جنوبی افریقا کے ساتھ کھیلنا ہے، پاکستان کو ٹورنامنٹ میں واحد فتح نیدر لینڈ کے خلاف ملی ہے اور اس کو سیمی فائنل دوڑ میں شامل رہنے کے لیے کل سڈنی میں میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہے۔