Tag: ڈیوڈ کیمرون

  • داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا، ڈیوڈ کیمرون

    نیو یارک: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ داعش کے خاتمے کے لیے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔

    امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوہزار تیرہ میں برطانوی پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی کہ برطانوی فوج شام اور عراق نہیں بھیجی جائیگی، نہ ہی طیارے فضائی حملوں میں حصہ لیں گے،لیکن فریڈم ایکٹ کے تحت لئے گئ دستاویزات سے معلوم ہوا کہ برطانوی پائلٹ اتحادی فوج کےساتھ ملکرشام اورداعش پر حملے کررہے ہیں۔

    ڈیوڈ کیمرون  نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق نہ ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ داعش دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے اور وہ مزید فوج بھیج کر داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں،لیکن پارلیمنٹ کوساتھ لے کا چلنا چاہتے ہیں۔

    واضح ر ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش میں کئی درجن برطانوی بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود شدت پسند مواد سے متاثر ہوکر داعش میں بھرتی ہوئے ہیں۔

  • پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی کابینہ میں شامل

    لندن : برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی نژاد ساجد جاوید کونئی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ ساجد جاوید بزنس سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

    ساجد جاوید برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹوپارٹی کے پرانے رکن ہیں۔ وہ سابقہ حکومت میں کلچر،میڈیا اوراسپورٹس منسٹرتھے۔

    ساجد جاوید حالیہ انتخابات میں ایک بارپھررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ لنکا شائرمیں پیداہونے والے ساجد جاوید کے والد بس ڈرائیورتھے۔

    ایک اورپاکستانی نژاد طارق احمد پچھلی حکومت میں کمیونٹی کے ڈپٹی منسٹرکے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے اورتوقع ہے کہ انہیں بھی عہدے پربرقراررکھا جائے گا۔

  • نواز شریف آج ڈیوڈ کیمرون ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے

    نواز شریف آج ڈیوڈ کیمرون ودیگرحکام سے ملاقاتیں کریں گے

    لندن : وزیراعظم نوازشریف دورہ لندن میں آج برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون اوردیگراعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    اس موقع پردوطرفہ تعلقات، یمن کی صورتحال سمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پربرطانیہ کے دورے پرہیں۔

    وزیراعظم آج برطانوی وزیراعظم اوردیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جس میں علاقائی اورعالمی اموراوردوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات ہوگی۔ وہ گیلی پولی مہم کی صدسالہ قومی تقریب اور اینزک ڈے میں شرکت کریں گے۔

    نواز شریف برطانوی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور عالمی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگومیں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا برطانیہ، پاکستان کا قریبی دوست ہے اور ہمارے بہترین تعلقات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دورہ سعودی عرب میں سعودی حکومت نے پاکستان سے کوئی خواہش یا مطالبہ نہیں کیا ۔سعودی عرب برادر ملک ہے جس کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

    وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی صدرکا دورہ دھرنوں کی وجہ سے تاخیرسے ہوا۔

  • نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    نوازشریف کی اشرف غنی اورڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

    لندن:وزیراعظم نواز شریف ، افغان صدر اشرف غنی اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان لندن میں ملاقات کے دوران افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی برطانوی وزیراعظم کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ پہنچے، جہاں ڈیوڈ کیمرون نے ان کا استقبال کیا۔

    تینوں رہنماؤں کی ناشتے کےمیز پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی،خطے کی سیکیورٹی اوردوطرفہ امو رپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیراعظم نواز شریف اورافغان صدراشرف غنی ان دنوں برطانیہ میں افغانستان سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن میں موجود ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم نوازشریف آج افغانستان پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

    لندن: وزیراعظم نواز شریف لندن میں آج سے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر لندن میں آج سے شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    افغانستان کے سلسلے میں ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام برطانیہ اور افغانستان نے مشترکہ طور پر کیا ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم نوازشریف برطانوی قیادت اورعالمی بینک کے اعلیٰ حکام کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال بالخصوص افغانستان کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

  • برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نواز شریف کوٹیلیفون

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا نواز شریف کوٹیلیفون

    اسلام آباد: برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کوٹیلیفون سہ فریقی کا نفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پا کستانی ہم منصب میاں نوازشریف کو اس سال دسمبر میں برطا نیہ میں منعقد ہونے والی سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، اس کانفرنس میں افغا نستان بھی شرکت کرے گا افغانستان کی نما ئندگی اس کے نومنتخب صدر کریں گے۔

  • ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    ریفرینڈم کے فیصلے پرخوشی ہے، برطانوی وزیرِاعظم

    لندن : برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی مسترد کرنے پرخوشی اور اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ متحد ہوکر ترقی کا سفرطے کریں گے۔

    اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کا نتیجہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ریفرینڈم کے بعد علیحدگی کی بحث ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکاٹش ریفرنڈم نے بہت سے پہلوؤں کی نشاندہی کی ہے، علیحدگی کے حق اور مخالفت میں ووٹ ڈالنے والے دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    برطانوی وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کے لئے مل کرکام کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ڈیوڈ کیمرون نے ریفرنڈم کے فیصلے کو برطانیہ کے لئے بھی تاریخی قراردیا ہے۔

  • ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    ڈیوڈ کیمرون کا سعیدہ وارثی کے استعفی پراظہارافسوس

    لندن :برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بین المذاہب امورکی وزیرسعیدہ وارثی کے استعفی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بطوروزیرسعیدہ وارثی نے قابل تعریف خدمات انجام دیں۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفترسے جاری بیان میں بین المذاہب امور اوردفترخارجہ کی سینئروزیرسعیدہ وارثی کی بطوروزیرخدمات کو سراہا گیا۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ غزہ کے بارے میں برطانیہ کی پالیسی بالکل واضح ہے۔غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے، فریقین فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کریں۔ سعیدہ وارثی نے غزہ کی صورتحال پربرطانوی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔

  • برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے کابینہ میں ردو بدل

     برطانیہ: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل جدید برطانیہ کی عکاسی کرتا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کابینہ میں نئے لوگوں کی شمولیت سے نئے خیالات سامنے آئیں گے، جو طویل المدتی اقتصادی منصوبہ بندی کے مکمل کرنے کے لئے اہم ثابت ہونگے۔

    کیمرون کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ میں خواتین ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈیوڈ کیمرون نے سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی جگہ سابق وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ کو وزیر خارجہ، مائیکل گوو کو چیف وہیپ جبکہ مائیکل فیلن کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔