Tag: ڈیوڈ ہیل

  • آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی الواداعی ملاقات

    راولپنڈی : امریکہ کے سبکدوش سفیرڈیوڈ ہیل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے امریکی سفیر کی پاکستان میں خدمات پران کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ نے پاک امریکہ تعلقات میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی خدمات کو تسلیم کیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق امریکی سفیر نے بھی علاقائی امن واستحکام میں پاک فوج کی خدمات پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کا شکریہ ادا کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    قبل ازیں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں امریکہ میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کو مثبت لیا جا رہا ہے۔

    امریکی سفیرکا اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

  • امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وزیراعظم آفس میں عمران خان سے الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈیوڈہیل کی بطور سفیرخدمات کو سراہا، امریکی سفیر نے بھی اپنی تعیناتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزرے ہوئے وقت اور لوگوں کے اچھے مراسم کو یاد رکھیں گے۔

    ڈیوڈہیل کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نئی حکومت کے ریفارمز ایجنڈے میں دلچسپی رکھتی ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ مستحکم تعلقات چاہتا ہے، پومپیو کے دورہ پاکستان کا مقصد ہی مستحکم تعلقات کا فروغ ہے۔

    امریکی سفیر نے شاہ محمودقریشی اور دفتر خارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارا تعلق ایمانداری اورخلوص نیت سے ہوگا۔

    امریکا سے فائدہ مند اور مستحکم پارٹنر شپ چاہتے ہیں،یاد رہے کہ امریکی ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ تین سال قبل 2015میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔