Tag: ڈیپ فیک ویڈیو

  • ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

    ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں جس کی ویڈیو انہوں نے خود شیئر کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کی گئی ڈیپ فیق (جعلی اور جھوٹی) ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

    اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اپنی ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی شیئر کی جو واٹس ایپ پر زیر گردش ہے۔

    ودیا بالن نے کہا کہ ویڈیو میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اسے مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، انہوں نے پرستاروں سے کہا کہ وہ ناصرف اس طرح کی ویڈیو سے محتاط رہیں بلکہ شیئر کیے گئے مواد کی تصدیق بھی کریں۔

    واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ودیا کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "میں ہوں آپ سب کی فیوریٹ ودیا بالن” اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ پرینیتا نے خبردار کیا کہ یہ جعلی ہے کیونکہ اس پر ایک بڑا اسکیم الرٹ لگا تھا جبکہ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت بھی مصنوعی تھی۔

  • ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی

    ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ ساتھی کرکٹر شبمن گل پر تنقید کررہے ہیں۔

    سابق کپتان کی ڈیپ فیک ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین نے سوشل میڈیا پر جعلی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بہت ہی خطرناک ہے۔

    بھارتی کرکٹ سرکٹ میں کوہلی اور ٹنڈولکر کے درمیان موازنے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، 35 سالہ کرکٹر کو متعدد چاہنے والوں نے ’اب تک کا عظیم کھلاڑی‘ قرار دیا ہے جبکہ کچھ نے ماسٹر بلاسٹر کو بھارت کا اب تک کا بہترین بیٹر قرار دیا۔

    اس نئی بحث میں ایک نئی شخصیت بھی شامل ہوگئی ہے، وہ ہے 24 سالہ نوجوان بلے باز شبمن گل جس نے اپنے ٹیلنٹ، شاندار تکنیک اور کئی بار کی شاندار پرفارمنس سے کرکٹ شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان نوجوان کرکٹر کا نام لے کر انہیں ہدف تنقید بنارہے ہیں، وہ کہتے ہیں، بہت اچھا کھیلنے اور لیجنڈ بننے میں بہت واضح فرق ہوتا ہے۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں 6 درجے تنزلی، کس نمبر پر آگئے؟

    ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ میں نے شبمن گل کو بہت قریب سے دیکھا ہے، وہ باصلاحیت ہے، اس کی تکنیک بہت شاندار ہے، لوگ اُسے آئندہ وقت کا ویرات کوہلی کہہ رہے ہیں، لیکن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ کوہلی صرف ایک ہے۔

  • رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک کا شکار ہوگئے، ویڈیو وائرل

    رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک کا شکار ہوگئے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک کا شکار ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے، انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں رنویر کو اے آئی کی مدد سے وائس اوور کے ساتھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    رنویر سنگھ نے اپنی وائرل ہونے والی فیک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیپ فیک سے بچو دوستو‘،  اصل ویڈیو میں رنویر نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وژن کی تعریف کی تھی، لیکن ڈیپ فیک ورژن میں انہیں وزیر اعظم کے دور حکومت میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر تنقید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    رنویر کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے کے لیے ان کی جو اصلی ویڈیو استعمال کی گئی ہے وہ انکی ورانسی یاترا کی ہے جس میں انھوں نے شہر کے دورے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے تھے۔

  • رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل

    بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے ہفتے کو گرفتار کر لیا ہے۔

    رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا

    جس کے بعد سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اداکارہ رشمیکا نے دہلی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ذمے داروں کو پکڑنے کے لیے آپ کا شکریہ۔

    اداکارہ رشمیکا مندانا نے لکھا کہ مجھے سے محبت کرنے والوں اور میری حمایت کرنے والے لوگوں کی شکر گزار ہوں۔

    اداکارہ نے اپنے پیغام میں مداحوں کو مشورہ بھی دیا ہے کہ لڑکیوں اور لڑکوں اگر آپ کی تصویر آپ کی مرضی کے بغیر کہیں بھی استعمال کی جائے تو یہ غلط ہے۔

    واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا مندانہ کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر ان کے مداحوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

  • سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

    سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

    بھارت کے لیجنڈری کھلاڑی و سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوگئے۔

    سابق کپتان سچن ٹنڈولکر  نے ایکس پر اپنی جعلی ویڈیو شیئر کی اس ڈیپ فیل ویڈیو میں کھلاڑی کو آن لائن گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    گیمنگ ایپ کی تشہیر کے لیے بنائی گئی اس جعلی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر کی ویڈیو اور آواز کا استعمال کیا گیا ہے۔

    پریانکا چوپڑا کی ڈیپ فیک ویڈیو منظر عام پر آگئی

    سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو جعلی ویڈیو کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیوز جعلی ہے‘۔

    سچن  نے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مسلسل غلط استعمال کیا جارہا ہے جو کہ ایک پریشان کن بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  میری صارفین سے درخواست ہے کہ اس طرح کی تمام ایپس، اشتہارات اور ویڈیوز کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں ساتھ ہی سابق کھلاڑی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی جعلی ویڈیوز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    رشمیکا مندانہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل

    بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر  نے لکھا کہ سوشل میڈیا پلٹ فارمز صارفین کی شکایات پر چاکنا رہیں، ان کی جانب سے کئے گئے فوری اقدامات ہی اس طرح کی ڈیپ فیک اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے قبل ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر، بھارتی اداکارائیں عالیہ بھٹ، رشمیکا اور پرینکا بھی جعلی ویڈیوز اور تصاویر کا شکار ہوچکی ہیں۔

  • جھانوی کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

    جھانوی کپور کا تہلکہ خیز انکشاف

    بھارت کی معروف اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے ڈیپ فیک ویڈیوز پر بات کرتے ہوئے ایک اور تہلکہ خیز انکشاف کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ رشمیکا منڈنا، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور کاجول جیسی اداکاراؤں کی ڈیپ فیک ویڈیوز نے سنسنی پھیلادی تھی جس پر جھانوی کپور نے اظہار خیال کیا ہے۔

    جھانوی کپور نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ وہ بھی نو عمری میں ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہوچکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ 15 سال کی تھیں اور رشمیکا کی طرح مناسب طریقے سے انہیں مقدمہ بھی درج کرانا نہیں آتا تھا۔

    جھانوی نے رشمیکا کے ڈیپ فیک ویڈیو کے خلاف اقدام کی تعریف کرتے ہوئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ‘میں رشمیکا کی تعریف کرتی ہوں جس طرح انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی۔

    جھانوی کپور نے کہا کہ جب میرے ساتھ ایسا ہوا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں اس کے خلاف آواز اٹھا سکتی ہیں۔ انہیں لگتا تھا کہ اگر وہ ایسا کریں گی تو لوگ کہیں گے کہ میں مشہور ہونے کے لئے یہ سب کچھ کررہی ہوں۔

    ہانیہ عامر کی مری میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اعتراف کیا کہ پہلے وہ حقیقت سے بھاگتی تھیں تاہم اب وہ کنارہ کشی کے بجائے اصلیت کو قبول کرلیتی ہیں۔