Tag: ڈیپ ڈپریشن

  • ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ،  الرٹ جاری

    ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خطرہ، الرٹ جاری

    کراچی : ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ڈیپ ڈپریشن کا آج شام تک طاقتور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا تیسرا الرٹ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رن آف کچھ اور اس سے بھارتی علاقے پر موجود ہے، یہ سسٹم آہستہ حرکت کرتے ہوئے مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اس کی آگے بڑھنے رفتار بہت سست رہی۔

    الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سسٹم کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق سے 200 کلومیٹر دور ہے، یہ مزید مغرب اور جنوب مغرب۔ کی جانب حرکت کرتا رہے گا

    آج دوپہر یا شام تک شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ سندھ کی ساحلی میں داخل ہوسکتا ہے اور دوپیر یا شام تک سازگار موسمی حالات کے باعث یہ سمندری طوفان بن سکتا ہے، اس سسٹم کے باعث سمندر میں شدید طغیانی رہے گی۔

    سمندر میں ہوائیں 50 سے 60 کلومیٹر اور کبھی 70 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہواوں کے جھکڑ چل رہے ہیں

    سندھ کے ماہی گیر 31 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، بلوچستان کے ماہی 1 ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

    31 اگست تک کراچی ،حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین ،سجاول،تھرپارکر ،سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور ملحقہ سندھ کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواوان اور گرج چمک کے ساتھ تیز اور شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    30 اگست سے یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ تیز سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ حب ،لسبیلہ، آواران ،کیچ اور گودار کے اضلاع تیز اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

  • خطرے کی گھنٹی،  بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل

    خطرے کی گھنٹی، بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان ‘شاہین ‘ میں تبدیل

    کراچی: بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین ہوگیا ، سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن سمندری طوفان شاہین بن گیا ، چیف میٹ سردارسرفراز کی جانب سے کہا گیا کہ سمندری طوفان شاہین کانام قطر نے تجویز کیا ہے، سمندری طوفان کارخ عمان کی ساحلی پٹی کی جانب ہے۔

    چیف میٹ کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے قریب سے گزرےگا تاہم سندھ کی ساحلی پٹی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور سمندری طوفان سے تیزبارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ تھا وہ ٹل گیا ہے۔

    سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارش کاامکان نہیں تاہم آندھی اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی ، شہرمیں درمیانےسےتیزدرجے کی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں طوفانی بارش ہوسکتی ہ طوفان پسنی، گوادر اور اوڑمارا سے ہوتا ہوا عمان کی جانب جائے گا۔