Tag: ڈیڈ لائن

  • میں نے آج شہادت کی نیت کرلی ہے، طاہرالقادری

    میں نے آج شہادت کی نیت کرلی ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب انقلاب آخری مراحلے میں داخل ہوگیا ہے ،حکومت کو مزید 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتا ہوں۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکا ء نے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ کے شرکا ء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔اللہ آپ کے صبر کو مزید استقامت عطافرمائے، میری آنکھوں نے ایسا نظم و ضبط  آج تک نہیں دیکھا۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کا مزید امتحان نہیں لے سکتا ۔ کنٹینر لگا کر لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکا گیا، شرکا ریڈ زون کے رکاوٹوں کو تور کر آئے ہیں۔ جب تک میں بیٹھا ہوں یہاں سے کوئی جانے والا نہیں ہے۔

    انہوں نے حکومت کو اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ 48 گھنٹے سے پہلے حکومت اور اسمبلی ختم کردو ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا، اس کے بعد میری کوئی ذیمنداری نہیں ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ، اسمبلی کو ناجائز ، ٖغیر آئینی، غیر قانونی سمھجتے ہیں، 2013  کا انتخاب کروانے والا الیکشن کمیشن خود غیر آئینی تھا۔ حکومت مزکرات کر کے وقت ضائع نہ کرے۔

    عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہا تھا کہ انتخابات کے بعد سب دھاندلی کی آواز بلند کریں گے، افضل خان نے خود کہا کہ بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی، اب تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج شہادت کی نیت کرلی ہے،  موت کا ڈر نہیں ہے آج اپنے لئے کفن بھی خرید لیا ہے ۔ یہ کفن یا تو میں میں پہنوں گا یا نواز شریف کا اقدرار پہنے گا، چودہ دنوں میں 1 بار صرف شہادت کے عوض غسل کیا ہے ، شاید یہ میری زندگی کا آخری غسل ہو۔

    طاہر القادری خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ آواز سننے والا نہیں، حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جوڈیشل کمیشن بنایا اور خود ہی پیش ہوئے،اسی جوڈیشل کمیشن نے حکومت کے لوگوں سے خود جرح کی لیکن شہباز شریف کے بنائے کمیشن کی رپورٹ کو اب تک شائع کیوں نہیں کیا گیا؟ اپنی بنائی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو ٹی وی اور اخبا رات میں دیا جائے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کے غریبوں کے پاس کفن اور دفن کے سوا کوئی حق نہیں رہ گیا۔

  • حق نہ ملاتو پارلیمنٹ ہاؤس شہدا کاقبرستان ہوگا، علامہ طاہرالقادری

    حق نہ ملاتو پارلیمنٹ ہاؤس شہدا کاقبرستان ہوگا، علامہ طاہرالقادری

    اسلام آباد:  پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ میرے در پر اگر کوئی دشمن بھی آجائے تو میں اس پر اپنا دروازہ بند نہیں کروں گا، شریف برادران بھی آئے تو ان کی بات ضرور سنوں گا اور ان کو اپنی بات بھی سنا کر بھیجوں گا، مذاکرات کے لئے ہر وقت تیار ہیں مگر سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداءکے خون سے غداری نہیں کر سکتے۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف اور شہبازشریف بھی بات کرنے آئیں تو انہیں بھی باہر نہیں نکالیں گے ہم اپنے دشمن کی بات بھی سنیں گے لیکن یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ڈرا سکتی ہے اور نہ ہی جھکا سکتی ہے اگر امریکی صدر یا برطانوی وزیراعظم سمیت دنیا کی تمام طاقتیں بھی مل جائیں تو میری گردن تو کاٹ سکتی ہیں لیکن مجھے حق سے نہیں ہٹایا جاسکتا اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اپنے مشن سے بھی نہیں ہٹاسکتی ۔

    انہوں نے کہا کہ کارکنان بالکل فکر نہ کریں کوئی بھی بات کرنے آئے اس سے ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے خون کا سودا نہیں ہوگا، ہمارے مطالبات پورے ہوں گے تو ہمیں حق ملے گا چاہے اس کا جو بھی راستہ ہو لیکن اگر ہمیں حق نہ ملا اور ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کی گئی تو حکمرانوں اور اداروں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہاں سب سے پہلی شہادت میری ہوگی اور اگر مجھے شہید کیا گیا تو یہاں ہزاروں شہادتیں اور ہوں گی جس کےبعد پارلیمنٹ ہاؤس شہدا کا قبرستان بن جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سعد رفیق میرے سے ملاقات کرنے آئے تھے تو میں نے ان سے بھی کہا کہ میرے پاس جو بھی بات کرنے آئے گا میں ان کی بات سنوں گا مگر اپنے شہداءسے غداری نہیں کروں گاجبکہ سعد رفیق نے ملاقات میں کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔

  • انقلابیوں ڈٹے رہنا فتح قریب ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    انقلابیوں ڈٹے رہنا فتح قریب ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد سوفیصد آئینی اور قانونی ہے ۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آردرج ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین اس لئے نہیں ہوتا کہ لکھ کر چھوڑ دیا جائے، بلکہ آئین عمل درآمد کرنے کے لئے ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 38 کہتا ہےکہ ہر کسی کو روزگار ملے گا، یہاں ہزاروں لوگ بے روز گار ہیں۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ٹیکس چورہیں، کیا قوم کو پتا ہے نواز شریف کتنا ٹیکس دیتے ہیں، جب شریف خاندان نے دھرنادیا تو کیا سپریم کورٹ سے اجازت لی تھی؟

    مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بندوق رکھ کر مذاکرات کررہی ہے،  مظلوم عوام کو انصاف ملنے تک واپس نہیں جائیں گے۔

  • انقلاب مارچ کی ڈیڈلائن ختم، آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان

    انقلاب مارچ کی ڈیڈلائن ختم، آج شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہیں انہوں نے حکمرانوں کو اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی جو کہ ختم ہوچکی ہے، انہوں نے آج شام پانچ بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

    انہوں نے دھرنے کے شرکا کو خراج تحسین پیش کیا جو کہ چودہ اگست سے ملک میں انقلاب لانے کے لئے سفر میں ہیں اور اس سے قبل آٹھ دن تک ماڈل ٹاؤن میں محصور رہے لیکن انقلاب کی جدو جہد کی حفاظت کرتے رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچیس ہزار کارکن ابھی تک گرفتار ہیں اور باقی جو آزاد ہیں وہ بھی پنجاب حکومت کی سختیاں برداشت کرتے رہیں ہیں   ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں بے گناہ نوجوانوں پر ضلم کی انتہا کردی ہےانہوں نے ان تمام کارکنوں کو مبارک باد دی ہے کہ ان کی قربانیوں کے سبب آج یہ دن آیا ہےاور اس میں سب سے عظیم قربانی ان چودہ شہیدوں کی ہے جو انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انقلاب پھولوں کی سیج نہیں بلکہ تن من دھن کی قربانی مانگتا ہے، گھر میں بیٹھ کر حکمرانوں کو بدعائیں دینے قوموں کی زندگی میں انقلاب نہیں آیا کرتے۔

    انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آںے والا ہے کہ آپ نے بڑا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ یہ انقلاب اب ملتوی نہیں ہوسکتا ۔

    انہوں اسلام آباد کے قرب وجوار کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے اور جس جس نے اس انقلاب کے سورج کو دیکھنا ہے وہ اپنے خاندان سمیت یہاں آجائے۔

    Qadri announces to conduct people’s parliament… by arynews

    انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کر کے کہا کہ آج تبدیلی کا وقت ہے اور اس وقت گھروں میں بیٹھنا حرام ہے۔ کل اتنی عوام یہاں آجائے کہ اسلام آباد کا دامن تنگ پڑجائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والے یہ مظاہرین اپنی جنگ نہیں لڑرہے بلکہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی محروموں کی مظلوموں کی اور قائد اعظم کے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا  کہ آج شام پانچ بجے سے پہلے جو بھی آسکتا ہے وہ یہاں آجائے کیونکہ کل یہاں عوامی پارلیمنٹ سجے گی۔

    انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ مجلس وحدت المسلمین، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان مسلم لیگ (ؔق) کے سربراہان کی ہدایت پر ملک بھر میں احتجاجی دھرنے شروع کردئے گئے ہیں اور ہائی ویز بند کردئے گئے ہیں۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ اب تک ہم فیصلے کررہے تھے لیکن کل فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا کل جو عوام فیصلہ کرے گی ہم وہی کریں گے، اب عوام آئیں اور اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے حکومت کو48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔ کہتے ہیں ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد فیصلہ عوام کا ہوگا اور وہ ذمہ دار نہ ہوں گے۔اسلام آباد کی خیا بان سہروردی میں رات گئے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اڑتالیس گھنٹوں سے پہلے مستعفی ہوجائیں ، اسمبلیاں تحلیل کردیں اور گرفتاری پیش کردیں ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ انکی جانب سے انقلاب کیلئے ڈیڈ لائن دیئے جانے کے بعد مارچ کے شرکا اور ان پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے ۔ اگر حملہ ہوا تو نواز شریف ، شہباز شریف، ان کی کابینہ اور وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا ۔ ساٹ اپنی تقریر کے دوران ڈاکٹر ظاہر القادری نے امیگریشن حکام کو مخاطب کرکے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار رانا ثنااللہ ، رانا مشہود اور حکمرانوں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور انھیں گرفتار کرلیا جائے ۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے مارچ کے شرکا سے کہا کہ وہ چوکس رہیں اور سونے اور جاگنے کیلئے باری طے کرلیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں نہ رہیں اور انقلاب کا عملی حصہ بننے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔