Tag: ڈیڈ لاک ختم

  • حکومت اور جے یو آئی ف میں ڈیڈ لاک ختم، فضل الرحمان سے رابطہ

    حکومت اور جے یو آئی ف میں ڈیڈ لاک ختم، فضل الرحمان سے رابطہ

    اسلام آباد: حکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، چوہدری پرویز الہٰی نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی نے فضل الرحمان کو فون کر کے ڈیڈ لاک ختم کر دیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا عمل آج ہی سے دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    اہم ٹیلی فونک رابطے کے بعد ملاقات کی راہ بھی نکل آئی، چوہدری پرویز الہٰی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

    ادھر مولانا کا پلان بی فیل ہو گیا ہے، احتجاج کی کال پر سکھر میں جے یو آئی کارکنان نے کان نہیں دھرا، جیکب آباد میں بھی چند کارکن ہی احتجاج کے لیے نکلے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جے یو آئی نے چھتر پلین کے مقام پر شاہراہ قراقرم بلاک کر دی

    خیبر پختون خوا میں پلان بی سے متعلق وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت اجلاس میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لیا گیا تو سختی سے نمٹا جائے گا، اسلام آباد میں بھی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے یو آئی ف نے آج سے اپنے پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں بڑی شاہراہیں بلاک کی جا رہی ہیں، جس کے باعث ساری تکلیف عام شہریوں کو ہو رہی ہے، شہری گھنٹوں تک شاہراہوں پر پھنسے رہنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔

  • حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں سے متعلق بڑا بریک تھرو

    حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں سے متعلق بڑا بریک تھرو

    لاہور: پنجاب اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس منعقد ہوا، مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اپوزیشن کا ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”قانون سازی اور عوامی فلاح کے لیے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”علیم خان” author_job=”سینئرصوبائی وزیر”][/bs-quote]

    ن لیگی رہنما ملک ندیم کامران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ڈیڈ لاک ختم ہو گیا، اب معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔‘

    سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آج مثبت مشاورت ہوئی ہے، چند دن بعد دوبارہ اجلاس ہوگا، قیادت اور حکومتی ارکان نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔

    ملک ندیم کامران نے کہا ’پاکستان پیپلز پارٹی اپوزیشن کا حصہ ہے، ان کی نمائندگی بھی ہم کر رہے ہیں، کمیٹیوں سے متعلق جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا، پی پی کی مشاورت اس میں شامل ہوگی۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  سینئر صوبائی وزیر علیم خان نیب پر برس پڑے


    صوبائی وزیر برائے بلدیات علیم خان نے کہا کہ اجلاس مثبت ہوا، اپوزیشن کا رویہ بھی مثبت تھا، حکومت بھی اپوزیشن کے مثبت رویے پر مثبت پیش رفت کرے گی۔

    سینئرصوبائی وزیر نے کہا ’قانون سازی اور عوامی فلاح کے لیے اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، عوام نے مسائل کے حل کے لیے ووٹ دیے، حکومت اور اپوزیشن کو عوامی مسائل کے حل کی طرف جانا ہوگا۔‘

  • پی ٹی سی ایل کی نج کاری: حکومت اور اتصالات کے مابین ڈیڈ لاک ختم

    پی ٹی سی ایل کی نج کاری: حکومت اور اتصالات کے مابین ڈیڈ لاک ختم

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لیمیٹڈ کی نج کاری کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور اتصالات کمپنی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نج کاری کے ادھورے معاملات جلد پا جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے جو پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان کے لیے ایک اور خوش خبری ہے۔

    [bs-quote quote=”اتصالات نے 2005 میں پی ٹی سی ایل کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتصالات کے درمیان مذاکرات رواں ماہ دوبارہ شروع ہوں گے۔

    نج کاری کمیشن حکام کے مطابق اتصالات نے 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، کمپنی اور حکومتِ پاکستان کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے لیے اتصالات کے وفد کی آمد رواں ماہ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں آج سے پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو ہوجائے گا


    پی ٹی سی ایل کی خریداری کا معاہدہ سال 2005 میں ہوا تھا، جس کے تحت اتصالات نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ یکم دسمبر 2018 سے ایف بی آر نے ملک بھر میں پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو کر دیا ہے، ملک میں کسی بھی طریقے سے لائے جانے والے موبائلز کی پی ٹی اے سے تصدیق لازم ہوگی، صرف پاکستانی نیٹ ورک میں آنے والے سیٹس ہی کام کرسکیں گے جب کہ دیگر کو بلاک کر دیا جائے گا۔