Tag: ڈی آئی جی اظفر مہیسر

  • رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی

    رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے کریم آباد کے قریب ایک رکشے کو ٹکر مارنے والی ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی اظفر مہیسر کی نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق کریم اباد کے قریب ایک ڈبل کیبن گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار کر بہت نقصان پہنچا دیا تھا، گاڑی کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ وہ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی اظفر مہسر کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈبل کیبن گاڑی ڈی آئی جی کا بیٹا حاشر مہیسر چلا رہا تھا، اس حادثے میں رکشے کے علاوہ کوئی اور نقصان اس لیے نہیں ہوا تھا کیوں کہ رکشہ سڑک کنارے کھڑی تھی اور خالی تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت رکشے میں کوئی سوار نہیں تھا۔


    تیز رفتار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے رکشہ مکمل تباہ، ویڈیو


    پولیس حکام نے رکشہ ڈرائیورز کی لاپرواہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سڑک پر رکشے پارک کر کے چلے جاتے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا، اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

    اس واقعے کی موبائل ویڈیوز بھی سامنے آئیں، واقعے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے تھے، بڑی تعداد میں جمع مشتعل شہریوں نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود ڈرائیور کو باہر نکالنے کی کوشش کی تھی، تاہم سرکاری گاڑی کے حادثے کی اطلاع پر ڈی ایس پی عزیز آباد نے نفری کے ساتھ موقع پر پہنچنے میں دیر نہیں لگائی تھی، جس کی وجہ سے حالات کنٹرول میں رہے۔

  • ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے نے قانون رونڈ ڈالا

    ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے نے قانون رونڈ ڈالا

    کراچی: شہر قائد میں تعینات اعلیٰ پولیس افسر کے بیٹے نے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر کے قانون روند ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی آئی جی اظفرمہیسر کے بیٹے سرعام فائرنگ کرتے پائے گئے، عاشر مہیسر کی مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    ڈی آئی جی کے بیٹے نے چلتی گاڑی سے بھی ہوائی فائرنگ کی، عاشر مہیسر بلاخوف و خطر مختلف ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرتا رہا، ویڈیو میں نوجوان کو مختلف ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کچھ عرصہ پرانی ہیں، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ڈی آئی جی کے بیٹے نے اپنے فیس بک پیج پر ہتھیاروں اور مسلح افراد کے ساتھ اپنی تصویریں بھی پوسٹ کر رکھی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیوز پر ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کر دی گئی ہے۔