Tag: ڈی آئی جی ساؤتھ

  • کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    کراچی: شہر قائد میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک 2 روز کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں وکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    واضخ رہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144کے نفاذ کی درخواست کی تھی۔

  • کراچی پولیس آفس پر حملہ :  ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

    کراچی پولیس آفس پر حملہ : ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

    کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے کم ازکم ایک ماہ تک ریکی کی ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے،انھیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشت گرد پہلے بھی آچکے ہیں۔

    عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہیں، ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا تاہم دہشت گردوں کی شناخت تقریباً ہوچکی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کار میں آئے اوررہائشی کوارٹرز کی طرف سے داخل ہوئے، کار کے اندر سے بھی کچھ نمبر پلیٹس ملی ہیں تاہم لوکل سہولت کاروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • کراچی: 3 کروڑ کی واردات کرنے والے گرفتار، 46 لاکھ برآمد

    کراچی: 3 کروڑ کی واردات کرنے والے گرفتار، 46 لاکھ برآمد

    کراچی: شہر قائد میں‌ لاہور سے آئے سونے کے ایک تاجر سے 3 کروڑ لوٹنے والے ڈاکو گرفتار ہو گئے، جن سے 46 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور سے آئے ہوئے سنار کو لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ 2 فروری کو ہونے والی وارادت میں اسلحے کے زور پر تقریباً ساڑھے 3 کروڑ روپے چھینے گئے تھے، متاثرہ تاجر طلائی زیورات فروخت کرنے کے بعد رقم بیگ میں لے کر رکشے میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق داؤد پوتا روڈ مہران ہوٹل کے قریب چار لٹیروں نے تاجر سے واردات کی تھی، جو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

    شرجیل کھرل کے مطابق واقعے کے بعد تفتیش کے لیے دو ٹیمیں بنائی گئی تھیں، ٹیموں نے جیو فینسنگ اور ٹیکنیکل ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کا ریکارڈ حاصل کیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ 21 فروری کو واردات میں ملوٹ ملزم محمد ظاہر کو گرفتار کیا گیا، جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم نے وارادت میں ملوث دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے، جنھیں بعد ازاں انفارمیشن اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں سلمان، ظفر اور محسن شامل ہیں، جن سے 46 لاکھ کی رقم برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان سے 4 عدد پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پیشہ ور ڈکیت ہیں، اور متعد بار جیل جا چکے ہیں، کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمان مقامی ہیں، اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔

  • کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کا واقعہ، تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

    کراچی، اینکر مرید عباس کے قتل کا واقعہ، تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم

    کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز پیش آنے والے اینکر پرسن مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے واقعے پر تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی ایس ایس پی طارق دھاریجو کریں گے، کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ایس ایچ او درخشاں اور ایس آئی یو درخشاں شامل ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20 کروڑ کا تھا، عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر امپورٹ کرتا تھا۔

    مزید پڑھیں: اینکر مریدعباس کے قتل کے محرکات سامنے آگئے

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ ملزم عاطف زمان کو ہوش آگیا ہے، 24 گھنٹے میں کیس کو حتمی مراحل میں لے جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔

    مقتول مرید عباس کی اہلیہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ٹائروں کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی۔

  • قصر ناز میں 6 افراد کی ہلاکت: فیومی گیشن کا کیمیکل بریانی میں بھی پایا گیا

    قصر ناز میں 6 افراد کی ہلاکت: فیومی گیشن کا کیمیکل بریانی میں بھی پایا گیا

    کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ قصر ناز میں 5 بچوں سمیت 6 افراد کی ہلاکت کی وجہ فیومی گیشن کے لیے استعمال کیا جانے والا کیمیکل ہے۔ کیمیکل بریانی میں بھی پایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہوٹل قصر ناز میں 5 بچوں سمیت 6 افراد کی اموات پر ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے میڈیا بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ کوئٹہ سے مذکورہ خاندان 21 فروری کو کراچی کے لیے نکلا، خضدار میں کھانا کھایا۔ رات ساڑھے نو بجے کراچی پہنچے اور قصر ناز میں باہر سے کھانا لا کر کھایا۔

    ڈی آئی جی کے مطابق 2 بجے فیصل نے دیکھا کہ اہلیہ زمین پر پڑی تھیں تو فوری اسپتال منتقل کیا، صبح بہن نے بتایا کہ بچوں کی حالت ٹھیک نہیں تو انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ 3 بچے مردہ لائے گئے جبکہ 2 دوران علاج چل بسے۔ واقعے کے اگلے دن بہن بھی دوران علاج انتقال کرگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ کمرہ نمبر 58 اے، نو بہار ریسٹورنٹ اور اسٹوڈنٹ بریانی کو سیل کیا گیا۔ ایچ ای جے، سی ایس یو، فوڈ اتھارٹی اور ایس جی ایس لیب نمونے بھیجے۔ قصر ناز سے المونیم فاسفائیڈ کے نمونے لیے گئے۔ المونیم فاسفائیڈ انتہائی زہریلا کیمیکل ہے۔ نو بہار سے 20، اسٹوڈنٹ بریانی سے 7 نمونے حاصل کر کے بھیجے۔

    شرجیل کھرل کے مطابق بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر کے نمونے پنچاب لیب بھیجے۔ قصر ناز کے چیف انجینیئر سمیت 55 سے زائد افراد کو شامل تفتیش کیا۔ تفتیش میں واضح ہوا المونیم فاسفائیڈ سے فیومی گیشن نہیں کی جاتی۔ کیمیکل بطور فیومی گیٹر گھروں میں استعمال نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ قصر ناز انتظامیہ نے فیومی گیشن پر کوئی نظام نہیں رکھا تھا، کمرے کے اندر کیمیکل سے متعلق ماہرین سے پوچھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمرے میں کیمیکل استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ کیمیکل بہت خطرناک ہے اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے۔ 6 سال سے یہ لوگ کیمیکل استعمال کرتے رہے۔

    ڈی آئی جی کے مطابق یہ کیمیکل زیادہ تر سبزے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اسپرے جہاں ہو وہ کمرہ 24 گھنٹے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

    شرجیل کھرل نے کہا کہ تفتیش کا نچوڑ ہے کہ بچے جب سوئے تو دوا کا ری ایکشن ہوا۔ نو بہار بریانی کے ڈبوں سے بھی پاؤڈر ملا۔ پاؤڈر اور کیمیکل بریانی کے ذریعے پیٹ میں گیا، ’سارا واقعہ کوتاہی سے رونما ہوا‘۔

    انہوں نے کہا کہ واقعے میں قصر ناز کے عملے کے 9 افراد کی کوتاہی ہے، کسی اور کی ذمہ داری پائی گئی تو انہیں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ چیف انجینیئر ندیم اختر سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش چل رہی ہے اور ملزمان 14 روزہ ریمانڈ پر ہیں۔

    اس سے قبل واقعے کی جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ موت کا سبب بریانی نہیں بلکہ کمرے میں کیا جانے والا زہریلا کیمیکل اسپرے ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ قصر ناز میں فیومی گیشن سمیت تمام امور کی ذمہ داری پی ڈبلیو ڈی کی ہے۔ ساتھ ہی بچوں کی موت کا سبب زہریلا کیمیکل المونیم فاسفیٹ بغیر ٹینڈر خریدے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا۔

    سانحے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز اور عملے نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تھیں۔ المونیم فاسفیٹ بغیر محکمہ جاتی منظوری کے خریدا گیا۔

    یاد رہے کہ شہر قائد میں 22 فروری کو ریسٹورنٹ کا مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے نو بہار ریسٹورنٹ اور قصر ناز گیسٹ ہاؤس سے بریانی، دودھ اور دیگر کھانے کی اشیا کے سیمپل اکٹھے کیے اور ہوٹل سیل کر کے 18 ملازمین کوحراست میں لیا تھا، جن سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل تھے جبکہ ان کی 28 سال کی پھپھو بینا بھی دم توڑ گئیں تھی۔ متاثرہ خاندان کوئٹہ سے کراچی آیا تھا۔

  • ڈیفنس میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، گاڑی میں موجود لڑکی کابیان قلمبند

    ڈیفنس میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، گاڑی میں موجود لڑکی کابیان قلمبند

    کراچی : پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان انتظار کی گاڑی میں موجود لڑکی کا بیان قلم بند کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضرورت پڑی تو پھر قانونی طور پربیان لیا جائے گا، عدالت نے آٹھ ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں گزشتہ روز اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والےنوجوان انتظاراحمد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس نے وقوعہ کے وقت مقتول کی گاڑی سے نکل کر جانے والی لڑکی کا بیان حاصل کرلیا ہے، مدیحہ نامی لڑکی واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے رکشہ میں بیٹھ کرچلی گئی تھی۔

    اس حوالے سے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان نے کہا کہ انتظارکے ساتھ گاڑی میں ایک لڑکی بھی موجود تھی، یہ لڑکی واقعے کی عینی شاہد ہے، جس کا بیان بھی لے لیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عینی شاہد لڑکی کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، جب ضرورت پڑی تو قانونی طور پر بھی بیان لیا جائے گا، گرفتار ملزمان اگر غلط بیانی کریں گے تو دیگرشواہد بھی موجود ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کیلئےانتظار احمد کےوالد سے دوبارہ بیان لیا جائے گا، ان کی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں: ڈیفنس میں کار پرفائرنگ، نوجوان جاں بحق، چار اے سی ایل سی اہلکار گرفتار


    ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ انتظاراحمد کے والد جن لوگوں کا کا نام لے رہے ہیں ان کابیان بھی لیا جائیگا، ادھوری معلومات پرمقدمہ کرتے تو وہ بھی غلط ہوتا، سادہ لباس میں کام کرنے کا بھی ایک ایس او پی ہوتا ہے، تمام اہلکاروں کا سادہ لباس نہیں ہونا چاہیے تھا۔

  • عمران خان کو لیاری میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی آئی جی ساؤتھ

    عمران خان کو لیاری میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے، ڈی آئی جی ساؤتھ

    کراچی: ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی کا کہنا ہے کپتان کولیاری میں داخلےکی اجازت نہیں دےسکتے۔۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کہتے ہیں عوام تک پہنچنے کے لئے عمارتوں پر بھی چڑھنا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے خبردار کیا کہ کپتان کولیاری میں داخلے کی اجازت نہیں، عمران صرف ککری گراؤنڈ تک آسکتے ہیں، ساتھ ہی کہہ دیا صورتحال دیکھ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ قانون ہاتھ میں نہپیں لیتے۔ آنا توککری گراؤنڈ تک ہی ہے۔ عوام تک پہنچنے کے لئے تمام جتن کریں گے، کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا شہر میں گزشتہ روز بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی۔ کوشش ہے بدمزگی نہ ہولیکن ریڈ زون میں کسی کوریلی کی اجازت نہیں۔

    کپتان شہر قائد کے دورے پرہیں، تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں لیاری سمیت کئی مقامات پر طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔