Tag: ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

  • کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، محرم کے جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، محرم کے جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں 8 محرم کے جلوس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشت گرد محمد شعیب پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی درہ آدم خیل کے دہشت گرد شعیب کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کرلیا گیا ہے.

    آصف اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد شعیب آٹھ محرم کے اورنگی ٹاؤن جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردجب کراچی آیاتوکالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک جوائن کیا، گرفتاردہشت گرد سےکافی تفصیلات ملی ہیں اور اس کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کرلی گئی ہے.

    انھوں نے بتایا کہ دہشتگرد شعیب کوزندہ یامردہ پکڑنے پرکے پی حکومت نے 20 لاکھ روپےانعام رکھا تھا، ملزم نےساتھیوں کےساتھ مل کر خیبرایجنسی سے 16 مزدروں کوقتل بھی کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم درہ آدم خیل کاکمانڈر ہے جو کراچی میں اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

  • سندھ میں دہشتگرد عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں دہشتگرد عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ میں دہشتگردی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اب صرف دہشتگرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ اب صرف دہشتگرد نہیں ماسٹرمائنڈ کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے، مقدمات میں دہشتگردی کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کی سیکشن شامل ہونگیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے ہر واقعے کی باقاعدہ فنڈنگ کی جاتی ہے، ٹیرر فنانسنگ میں صرف کیش فنڈنگ کا تصور آتا ہے،اب مٹیریل ایویڈنس پر بھی مکمل تفتیش کی جائیگی۔

    انہوں نے کہا کہ مٹیریل ایویڈنس کا مطلب دہشتگرد نے کیا خریدا؟ کہاں ٹھہرا؟ موٹرسائیکل یا کار کیسے اور کس سے خریدی؟ گھر کیسے کرائے پرحاصل کیا، یہ سب چیزیں شامل ہیں۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشتگردی کیسز میں ٹیرر فنانسنگ کا الگ قانون ہے، جہاں سے فنڈنگ ہوتی ہے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، انہوں نے کہا کہ اصغر شاہ اور ذوالفقار خاصخیلی دہشتگردوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

    منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ

    کراچی : منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے منی لانڈرنگ سے متعلق تمام کیسز کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کرنیوالے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے ڈی آئی جیز اور انویسٹی گیشن حکام کوخط کے ساتھ پر فارمہ ارسال کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق تمام کیسز کا جائزہ لیا جائے اور درج ہونیوالے متعلقہ مقدمات کی فہرست بنانے کے ساتھ ساتھ مقدمات کی تفصیلات پرفامہ سے فل کرکے آگاہ کیا جائے جبکہ منی لانڈرنگ کے ثبوت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

    پرفارمہ میں ملزم کا نام اور دیگر اہم تفصیلات کا بھی ذکر موجود ہے جبکہ دستاویز26 جولائی کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی دفتر میں جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں منی لانڈرنگ کے پیسوں سے 200بے نامی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد نیب راولپنڈی نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری میں جعلی طریقے سےشناختی کارڈاستعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ، جس پر نیب راولپنڈی نےنادرا سےمدد طلب کرلی اور تمام افراد سے تفتیش کا فیصلہ کیا تھا ۔

    ذرائع کے مطابق گاڑیاں عام لوگوں کے ناموں پرمنگوائی گئیں، گاڑیوں کو ڈرائی پورٹ لاہور پر روک دیا گیا، گاڑیوں میں لینڈ کروزراور پراڈوز شامل ہیں ، جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری میں بڑی نیٹ ورک کےشواہد نیب نے حاصل کر لیے جبکہ کسٹم حکام کے بھی بڑے نیٹ ورک سے رابطے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

  • چینی شہری کےقتل میں ملوث ملزمان کوحیدرآباد سےگرفتارکیا گیا‘ ثاقب اسماعیل میمن

    چینی شہری کےقتل میں ملوث ملزمان کوحیدرآباد سےگرفتارکیا گیا‘ ثاقب اسماعیل میمن

    کراچی: ڈئی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل کا واقعہ دہشت گردی نہیں کمپنی کا اندورنی معاملہ لگتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی شہری کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھ رہے ہیں۔

    ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرچینی شہری کواجرتی قاتل کے ذریعے ٹارگٹ کیا گیا، چینی شہری پرائیویٹ کمپنی میں بطورایم ڈی تعینات تھے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ چینی شہری کی تعیناتی پرکمپنی کے کچھ پارٹنرزخوش نہیں تھے، دوران تفتیش کچھ ملازمین اورمالکان کے بیانات میں تضاد پایا۔

    ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت میں مدد دینے والے کو20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔


    سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چینی باشندے کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔