Tag: ڈی آئی خان دھماکا

  • گھر میں اے سی  پھٹنے سے دھماکا، ایک جاں بحق ،4 افراد زخمی

    گھر میں اے سی پھٹنے سے دھماکا، ایک جاں بحق ،4 افراد زخمی

    ڈی آئی خان : گھر میں ایئر کنڈیشن پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) کے علاقے گیلانی ٹاؤن میں گھر میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑگیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ گھرمیں دھماکا مبینہ طور پر اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مہمان تھے اور ایک کمرے میں رکے ہوئے تھے، دھماکے سے گھر کی دیواریں گرگئیں اور ایک کمرہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ذولفقار، عمر 48 جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ مریم بی بی، 21 سالہ آمنہ بی بی، 16 سالہ زانیہ اور 12 سالہ آیان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی خان : ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکا، 19 افراد زخمی

    ڈی آئی خان : ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکا، 19 افراد زخمی

    ڈی آئی خان :ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، دھماکاخیزموادموٹر سائیکل میں نصب تھا۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔