Tag: ڈی آر ایس

  • ٹنڈولکر نے کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

    ٹنڈولکر نے کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا مطالبہ کردیا

    بھارت کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی امپائرز کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جیسے ٹینس میں فیصلہ صرف’ان یا آؤٹ‘ ہوتا ہے ویسے ہی کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے۔

    سابق بھارتی بلے باز ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے ساتھ گفتگو میں بھی اسی رائے کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو فیصلے ہمیشہ بولرز کے حق میں جانے چاہئیں تاکہ بیٹرز کے کھیل پر حاوی دور میں توازن قائم رہے۔

    سچن ٹنڈولکر کے بیٹے نے ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    معروف بھارتی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، مداح افسردہ ہوگئے

    واضح رہے کہ سابق اسٹار بلے باز ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔

  • آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ میں امپائر کے غلط فیصلے، ویسٹ انڈین کپتان نے بڑا مطالبہ کردیا

    آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ میں امپائر کے غلط فیصلے، ویسٹ انڈین کپتان نے بڑا مطالبہ کردیا

    ویسٹ انڈین کپتان روسٹن چیس نے آسٹریلیا کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کے خلاف متعدد متنازعہ ڈی آر ایس کالز پر سوالات اٹھائے ہیں۔

    میزبان ٹیم کو کئی متنازع امپائرنگ فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ روسٹن چیس کا ماننا ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج کو متاثر کرنے میں کافی حد تک اپنا حصہ ڈالا، ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیس نے کہا ہے کہ جب ہم گڑبڑ کرتے ہیں تو ہم پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، امپائروں سے اگر اتنی بڑے غلط فیصلے ہوتے ہیں تو ان پر ‘جرمانہ’ ہونا چاہیے۔

    انھوں نے غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کئی فیصلے ایسے تھے جو ہمارے حق میں نہیں گئے۔

    ویسٹ انڈین کپتان نے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں سے کوئی بھی خوش نہیں ہو گا، آپ میدان میں جیت کے لیے جاتے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ سب آپ کے خلاف ہیں تو کوئی کیا کرسکتا ہے۔

    روسٹن چیز کا مزید کہنا تھا کہ میدان میں مپائر کے ایک غلط فیصلے سے کرکٹر کا کیریئر بنتا یا بگڑتا ہے اس لیے غلط فیصلوں پر بھی سزا کا تعین ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ بارباڈوس میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں کم ٹوٹل پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم اس کے باوجود مہمان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 159 رنز سے شکست دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/nicholas-pooran-announces-retirement-international-cricket/

  • پاک بنگلادیش سیریز ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے بغیر کرانے کا فیصلہ

    پاک بنگلادیش سیریز ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے بغیر کرانے کا فیصلہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد اب پاک بنگلادیش سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی سی بی ذرائع کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاک بنگلادیش سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مہمان ٹیم کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی آج پریس کانفرنس میں حصہ لیں گے۔

    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 میچز قذافی اسٹیدیم لاہور میں 28، 30 مئی اور یکم جون کو شیڈول ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر سوال بھی اُٹھایا تھا۔

    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو بین اسٹوکس نے غلط قرار دیا تھا، کلدیپ یادیو کی گیند پر امپائر نے زیک کرولی کو ناٹ آؤٹ دیا مگر بھارت نے ریویو لیا تو ٹیکنالوجی پر آؤٹ قرار پائے۔

    بین اسٹوکس نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سو فیصد درست نہیں ہے، میرے خیال میں زیک کرولی کو ٹیکنالوجی نے غلط آؤٹ قرار دیا ہے۔

    بھارت پر ٹیکنالوجی سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔

    ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی ٹیم سے متعلق اپنا پلان بتادیا

    2011 کے ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کے فیصلے سے بھی خوب واویلا ہوا تھا۔ شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹنڈولکر کے آؤٹ کو ناٹ آؤٹ میں بدلا گیا تھا۔

  • کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    آسٹریلوی کپتان نے چوتھے ٹیسٹ میں نئی مثال قائم کی انھوں نے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر بھی اعتراض جڑتے ہوئے ڈی آر ایس مانگ لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے دن دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، پیٹ کمنز تھرڈ امپائر کے فیصلے سے ناخوش اور غیرمطمئن نظر آئے اور انھوں نے اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے ڈی آر ایس کا اشارہ کردیا۔

    پہلی اننگز کے 119 ویں اوور میں بھارت کی طرف سے محمد سراج بیٹنگ کررہے تھے، اس دوران انھوں نے آف سائیڈ پر جاتی ایک بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

    بال سیدھی سلپ میں اسٹیون اسمتھ کے ہاتھ میں گئی، اس دوران امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا بلکہ اسے تھرڈ امپائر کی طرف فیصلے کےلیے بھیجا۔

    تھرڈ امپائر نے محمد سراج کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، اس فیصلے ر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ناخوش نظر آئے اور امپائر سے ڈی آر ایس لینے کے لیے اصرار کرتے نظر آئے، تاہم امپائر نے انھیں سمجھایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے آخر روز آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 333 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اگر کمنز اننگز ڈیکلیئر کرتے ہیں تو بھی بھارت کو میچ جیتنے کے لیے یہ اتنا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔