Tag: ڈی آئی جی آپریشن

  • ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

    ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس نئے آئی جی اسلام آباد تعینات

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈی آئی جی آپریشن احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا۔

    وزیراعظم نے احسن یونس کی آئی جی اسلام آبادتعیناتی کی منظوری دی ، جس کے بعد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ سابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کو وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے حکم دے دیا۔

    اس سےقبل احسن یونس ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے فرائض انجام دے رہے جبکہ قاضی جمیل الرحمان گیارہ ماہ تک انسپکٹر جزل اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہے۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں اسامہ ستی قتل کیس کے بعد آئی جی اسلام آباد کی تبدیلی کا مطالبہ سامنے آیا تھا ، جس کے بعد حکومت نے آئی جی اسلام آباد عامرذوالفقار کو تبدیل کرکے قاضی جمیل الرحمان کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کیا تھا۔

    قاضی جمیل الرحمان گریڈ 22کے افسر ہیں، وہ اس سے قبل کے پی میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

  • ڈی آئی جی آپریشن طاہرعالم کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج  دیدیا گیا

    ڈی آئی جی آپریشن طاہرعالم کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیدیا گیا

    اسلام آباد :  اسلام آباد پولیس کے افسران کی طرف سے نہتے مظاہرین کیخلاف کاروائی سے پے درپے انکار کے بعد وزارت داخلہ کو کراچی سے پولیس افسر بلانا پڑگیا ۔ ڈی آئی جی آپریشن طاہر عالم کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

    اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا تو ڈٹے ہوئے ہیں مگر پولیس افسران نے اپنے ضمیر کی آواز پر نہتے کارکنوں پر ظُلم ڈھانے کو تیا ر نہیں، کوئی افسر مظاہرین کیخلاف کاروائی کی قیادت کرنے کو تیار نہیں، اولین بغاوت ڈی ایس پی خدیجہ نسیم نے کی تھی،  ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی اسلام آباد محمد علی نے بھی اپنے عہدے پر کام کرنے معذرت کرلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین آف کمانڈ کراس کرکے مظاہرین پر شیلنگ کی اجازت دی گئی، ایس پی سٹی مستنصر نے بھی عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مقدمات بنانے کے لئے زبانی احکامات ماننے سے انکار کردیا ہے۔

    ایس پی کیپٹن الیاس نے بھی ایس ایس پی کا چارج لینے سے انکار کردیا ہے۔ اب ڈی آئی جی آپریشن طاہر عالم کو کراچی سے بلا کر آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔