Tag: ڈی آئی خان

  • ڈی آئی خان : خوفناک آندھی، درخت اور سولر پینلز ٹوٹ کر گر پڑے

    ڈی آئی خان : خوفناک آندھی، درخت اور سولر پینلز ٹوٹ کر گر پڑے

    ڈی آئی خان : تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد درخت اور سولر پینلز اکھڑ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ڈی آئی خان میں بھی تیز آندھی اور موسلادھار باش ہوئی جس کے باعث متعدد اکھڑ گئے۔

    آندھی اور بارش شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کے تمام فیڈرز ٹرپ ہوگئے اور بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جس کے باعث شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

    تیز آندھی اور طوفان کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد سائن بورڈ اور درخت گرگئے جبکہ پہاڑپور میں آندھی اور بارش سے سولرپینل ٹوٹ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق سرائے نورنگ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، ڈی آئی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث ناتظامیہ کو متعدد آپریشن روکنا پڑے۔

  • ڈی آئی خان :  دہشت گردوں کی فائرنگ، محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان : دہشت گردوں کی فائرنگ، محکمہ ایکسائز کے 2 اہلکار شہید

    ڈی آئی خان : درابن بائی پاس پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے محکمہ ایکسائز کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیرہ درابن بائی پاس پر دہشتگردی کے واقعے میں محکمہ ایکسائز کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید جبکہ ہوٹل کا مالک زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اے ایس آئی ایکسائز پولیس اسٹیشن سائوتھ ریجن، سید علی شاہ اور امدادی رضاکار عابدین ڈیوٹی کے دوران ڈیرہ درابن روڈ پر ہاشم ہوٹل پر ناشتہ کرنے کے لیے رکے ہوئے تھے اور دیگر اسٹاف کا انتظار کر رہے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح دہشتگرد موٹرسائیکل پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے دونوں اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ہاشم جو ہوٹل کا مالک ہے زخمی ہوگیا۔

    ای ٹی او ایکسائز ڈیرہ فرید اللہ خان نے بتایا کہ واقعہ محکمہ ایکسائز کے عملے پر دہشتگردی کے حالیہ واقعات کا تسلسل ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • ڈی آئی خان : 2 گروپوں کے درمیان جھڑپ ، 6 افراد قتل

    ڈی آئی خان : 2 گروپوں کے درمیان جھڑپ ، 6 افراد قتل

    ڈی آئی خان : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں چھ افراد قتل ہوگئے، واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گروپوں میں تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں وانڈہ بیرون میں دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی تاہم لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے نقیب اللہ، شفیع اللہ ، نجیب اللہ ، جلال جبکہ دوسرے گروپ سے نوید اور جہانزیب جاں بحق ہوئے ہیں۔

    مقامی انتظامیہ اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب نواب شاہ میں کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں بھنگوار برادری کے پانچ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والوں میں شہبازبھنگوار، رجب بھنگوار، قربان بھنگوار، تاج محمد بھنگوار اور فرمان بھنگوار شامل ہیں۔

    واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • ڈی آئی خان : نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

    ڈی آئی خان : نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا

    ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے 11 ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان) میں دو ماندہ پل کے قریب سے نجی کمپنی کے 11ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 16 ملازمین دو گاڑیوں میں اسلام آباد سے کوئٹہ کے لئے سفر کررہے تھے کہ دو ماندہ پل کے قریب ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا۔

    اغواکی اطلاع پر کلاچی اور درابن میں بڑے پیمانے پرآپریشن کیاگیا ، اس دوران پولیس اوراغواکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد چھ ملازمین کو بازیاب کرالیا تاہم باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔

    ڈی پی او سجاداحمدصاحبزادہ نے کہا کہ مغوی جلد بحفاظت بازیاب کرالیں گے۔

    مزید پڑھیں : سوئی گیس کے ملازمین کو اغوا کر لیا

    یاد رہے مارچ میں یاد رہے جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملازمین گیس کا وال چیک کرنے کیلئے گئے تھے جہاں ڈاکوؤں نے انھیں یرغمال بنا لیا تھا،، جن میں زاہدحسین ابڑو، انجینئر عبدالقیوم، گارڈ اصغر نوناری شامل ہیں۔

  • ڈی آئی خان :  3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج

    ڈی آئی خان : 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج

    ڈی آئی خان : 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا، 3بہنوں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے رمک میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا۔

    تھانہ پروآ میں درج مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اوردیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں، پولیس نے بتایا کہ رمک میں گزشتہ رات فائرنگ کرکے 3بہنوں کوذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

    والدہ نے مؤقف میں کہا کہ تینوں بیٹیاں گھر کے برآمدے میں سو رہی تھیں کہ رات 9 بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی، جس سے تینوں لڑکیاں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں اور میں محفوظ رہی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل لڑکیوں کی بھابی آگ سےجھلس کرجاں بحق ہوئی جسے خودکشی کارنگ دیاگیاتھا تاہم 4ملزمان ہارون، صدیق،یونس اورسہیل کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

    ڈی آئی خان: ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

    اسلام آباد : ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

    خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا۔

    شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

    شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ، سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب شامل ہیں۔

    زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل۔ کردیا گیا ہے۔

    ،ترجمان وزارت داخلہ نے ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پر عزم ہے اور شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • گھر میں اے سی  پھٹنے سے دھماکا، ایک جاں بحق ،4 افراد زخمی

    گھر میں اے سی پھٹنے سے دھماکا، ایک جاں بحق ،4 افراد زخمی

    ڈی آئی خان : گھر میں ایئر کنڈیشن پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) کے علاقے گیلانی ٹاؤن میں گھر میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑگیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ گھرمیں دھماکا مبینہ طور پر اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد مہمان تھے اور ایک کمرے میں رکے ہوئے تھے، دھماکے سے گھر کی دیواریں گرگئیں اور ایک کمرہ مکمل تباہ ہوگیا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ذولفقار، عمر 48 جبکہ زخمیوں میں 45 سالہ مریم بی بی، 21 سالہ آمنہ بی بی، 16 سالہ زانیہ اور 12 سالہ آیان شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں حجام کی دکان میں اے سی پھٹنے سے 4 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ  کی کوشش ناکام

    ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے روڑی چیک پوسٹ کوچاروں طرف سے گھیرکرفائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے اور کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی، خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

  • ڈی آئی خان میں  سیکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد چار دہشت گرد مارے گئے ، جن میں سے تین کی شناخت دہشت گرد مصطفیٰ، دہشت گرد قسمت اللہ اور دہشت گرد اسلام الدین کے نام سے ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردسیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

    اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • ڈی آئی خان میں   سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 جوان شہید

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے، جن میں نائب صوبیداریاسرشکیل اورسپاہی طاہرنوید شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے ہوا ، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے اپنی گاڑی ٹکرا دی اور اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ دھماکے کے نیتجے میں وطن کے دو بہادر سپوت شہید ہوگئے ، 38 سالہ نائب صوبیدار یاسر شکیل اور 34 سالہ سپاہی طاہر نوید دونوں کا تعلو کوہاٹ سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔