Tag: ڈی آئی خان

  • ڈی آئی خان:فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 2افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان:فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت 2افراد جاں بحق

    ڈی آئی خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ اعظم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے سربراہ شیرپاؤ محسود مارے گئے واقعے میں امن کمیٹی کا ایک اور رضاکار بھی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

  • ڈی آئی خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

    ڈی آئی خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد مارے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان: کوٹ سلطان میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ سلطان میں دہشگردوں کی موجودگی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، گھر گھر تلاشی کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کاروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ انکے تین ساتھیوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    سرچ آپریشن میں دس مشکوک افراد کوبھی حراست میں لیا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک اور علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی چھڑپ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار عالمگیر زخمی ہوگیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 10 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی کے علاقوں درا بند، زرکنی، گہرامتہ، لونی، کوٹ سلطان میں جاری ہے۔

  • ڈی آئی خان: تونسہ شریف میں بس الٹ گئی،14 افراد زخمی

    ڈی آئی خان: تونسہ شریف میں بس الٹ گئی،14 افراد زخمی

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی مسافر بس انڈس ہائی وے پر تونسہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے کے نتیجے میں چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

        ٓریسکیو ذرائع کیمطابق نجی کمپنی کی مسافر بس علی الصبح ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ تونسہ شریف کے نزدیک کوٹ موڑ انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو الٹ گئی ، جسکے نتیجے میں بس میں سوار چودہ مسافر زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی ہونیوالے مسافروں کو جن بیشتر کا تعلق ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا ۔

    عینی شاہدین اور پولیس کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری قرار دیا گیا ہے۔