Tag: ڈی ایس پی عمیر طارق

  • سابق ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 8 اہلکاروں کے وارنٹ جاری

    سابق ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 8 اہلکاروں کے وارنٹ جاری

    کراچی: اے ٹی سی نے سابق ایس ایس پی عمران قریشی، ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 8 اہلکاروں کے وارنٹ جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی، ڈی ایس پی سمیت دیگر اہل کاروں پر ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے الزام میں شہری منصور شیخ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پولیس افسران نے شہری منصور شیخ کو اغوا کر کے نجی جگہ پر رکھا تھا، پولیس افسران و اہلکار اغوا کے ساتھ گھر سے قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے، وکیل کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس افسران نے محمد منصور شیخ کے گھر والوں سے تاوان بھی مانگا تھا۔

    عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کے 2 لاکھ روپے فی کس کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

  • کراچی : ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری نے جے آئی ٹی کو چیلنج کر دیا

    کراچی : ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری نے جے آئی ٹی کو چیلنج کر دیا

    کراچی : ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری نے جے آئی ٹی کو چیلنج کر دیا، جس میں تحقیقات غیر جانبدار افسران سے کرانے کی استدعا کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری نے جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا، عمیر طارق باجاری نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایس ایس پی غربی اور ایس ایچ او پیرآباد پر اعتراض کیا۔

    اس سلسلے میں عمیرطارق باجاری نےسندھ ہائی کورٹ میں درخواست دے دی، جس میں تحقیقات غیر جانبدار افسران سے کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

    واضح رہے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سینیٹری کے ہول سیل تاجر شاکر خان کے گھر پولیس نے ڈکیتی نما چھاپے میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی تھی ، جس کے بعد اس تمام تر جرم میں کراچی ساؤتھ پولیس کے زیرِ تربیت ڈی ایس پی کے براہِ راست ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تھے، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    بعد ازا پولیس وردی میں عادی مجرم ڈی ایس پی عمیر بجاری کیخلاف گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تفتیشی ٹیم بنائی تھی۔

    جس کی سربراہی ایس ایس پی ویسٹ مہروز علی کررہے ہیں اور تفتیش ڈی ایس پی کمال نسیم کے سپردکی گئی ہے، ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن بھی شامل ہیں۔

  • کراچی میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    کراچی : شہر میں ڈکیتیاں مارنے والے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ گرفتار دیگر تین ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا۔

    گرفتار ڈی ایس پی عمیر طارق سمیت 4ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیا، گرفتار تین ملزمان میں اظہار، محمود اور ستار شامل ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران 5نجی لوگ بھی پولیس پارٹی کےہمراہ تھے، گزشتہ روز عدالت میں ان پانچ نامعلوم افراد گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    مجسٹریٹ نے ڈی ایس پی عمیر طارق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ گرفتاردیگر3ملزمان کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    گذشتہ روز کراچی کی مقامی عدالت نے تاجر کے گھر ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار ڈی ایس پی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا اور پولیس سے آج پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔

  • ڈی ایس پی عمیر طارق کے غیرقانونی چھاپے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    ڈی ایس پی عمیر طارق کے غیرقانونی چھاپے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی : ڈی ایس پی عمیر طارق کے غیرقانونی چھاپےکاایک اور کیس سامنے آگیا ، چھاپہ کلفٹن عمر شریف پارک سے متصل ہوٹل پر مارا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے غیر قانونی چھاپوں کی نئی کہانیاں سامنے آرہی ہیں، ڈی ایس پی یوٹی کے غیرقانونی چھاپےکاایک اور کیس سامنے آگیا۔

    چھاپہ کلفٹن عمر شریف پارک سے متصل ہوٹل پر مارا گیا تھا، ہوٹل منیجر نے بتایا کہ 31اکتوبر شام 4بجے ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا، سادہ لباس اہلکار،فیضان خرم ودیگر اہلکار ہوٹل میں داخل ہوئے، ملزمان نے داخل ہوکربجلی معطل ،وائی فائی کنکشن نکال دیا گیا۔

    منیجر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ڈی وی آر کی لائنیں نکال کر ہارڈ ڈسک بھی قبضے میں لےلی، خرم اور فیضان ہم دونوں پوچھ گچھ کرنے لگے، ہماری جانب سے کہا گیا آپ کو جو تلاشی لینی ہے لے لو۔

    ہوٹل منیجر کے مطابق غیر قانونی چھاپے کے دوران 37 ہزار روپے،موبائل فون چھینے، مجھے کہا گیا باہر یوٹی صاحب موجود ہیں ان سے جاکر ملو، ہم نے ملنے سے منع کیا تو ہمیں بوٹ بیسن تھانے لے گئے اور تھانے پہنچ کر ہمارے کیخلاف مقدمہ درج کرکے ہمیں جیل بھجوادیا۔

    3دن جیل میں رہنے کے بعد واپس آئے تو غیر قانونی عمل پرایس ایس پی کو درخواست دی، آج 20روز سے زائد گزر گئے ہیں ہماری درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

  • کراچی : ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری  کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    کراچی : ڈکیتیوں میں ملوث ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    کراچی : جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مختلف علاقوں میں ڈی ایس پی عمیر طارق کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے، پولیس اہلکار خرم اور فیضان ڈی ایس پی کے خاص دست راست تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈھائی کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی عمیرطارق باجاری کی معطلی کے بعد محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

    ڈی ایس پی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے، تفتیشی حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکارخرم اورفیضان کے گھروں پربھی چھاپےمارے گئے، دونوں اہلکار ڈی ایس پی عمیر طارق کے خاص دست راست تھے۔

    مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیس پربھرپورطریقے سے کام کررہی ہے، ڈکیتی میں استعمال پولیس موبائلز اور گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا اور وارادت میں موجود تمام ہتھیار بھی قبضے میں لے کر فارنزک کروایا جائے گا۔

    ذرائع کےمطابق گزشتہ روز ایس ایچ او ڈیفنس شوکت اعوان کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔۔ انہیں آج بیان کیلئے دوبارہ طلب کیا گیا ہے اور ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کا بیان بھی جلد لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او بوٹ بیسن ریاض پربھی گلشن اور سہراب گوٹھ میں چھاپوں کا الزام ہے، ریاض نیازی نے شیریں جناح چوکی پرمبینہ طورپرشہری کو حبس بے جا میں رکھا تھا، شہری نے غیرقانونی چھاپوں اور حبس بے جا پر عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ہونے والی واردات کی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ ڈی ایس پی عمیرطارق باجاری نے با وردی ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتی کی، باجاری نے پندرہ رکنی گروہ بنارکھا ہے، جس میں معطل اہلکار،منشیات فروش اوردیگر مجرم حصہ تھے، اس گروہ کی اکتوبرکی دو وارداتوں کی سی سی ٹی وی اورمتاثرین سامنےآگئے ہیں۔