Tag: ڈی جی

  • وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈی جی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ارسال

    وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈی جی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ارسال

    اسلام  آباد: وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈی جی ڈاکٹر اکرام علی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری تعلیم  نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈی جی ڈاکٹر اکرام علی کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھیجی ہے۔

    وزیر اعظم کو ارسال کی جانے والی سمری میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اکرام علی کو بغیر کسی تجربے اور قابلیت کے ڈی جی لگایا گیا، ڈی جی کی غیر حاضری سے ایف ڈی ای کا کام شدید متاثر ہوا ہے۔

    سیکرٹری تعلیم  نے سری میں لکھا کہ اس صورتحال میں ان کے ڈیپوٹیشن کے دورانیے کو ختم کیا جاتا ہے، گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری امجد احمد کو اضافی چارج دیا جاتا ہے۔

    ارسال کی جانے والی سمری میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اکرام کئی دنوں سے فرائض سر انجام دے رہے تھے نہ ہی فون اٹھا رہے تھے واضح رہے کہ ڈاکٹر اکرام کو اکتوبر 2020 میں ڈی جی یف ڈی سی تعینات کیا گیا۔

  • وزیر اعظم کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے ملک بھر میں بدعنوان اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن کے ناسور نے نہ صرف ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ اداروں کو بھی تباہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن نے عام آدمی کی زندگی کو متاثر کیا ہے، کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے افراد سے اگر سوال پوچھا جائے تو ان کا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ وہ غصے میں لال پیلے ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے فرانسیسی ماہر معاشیات فریڈرک باسٹائٹ کا ایک اقتباس شیئر کیا تھا جس میں باسٹائٹ کہتا ہے کہ جب کسی سماج میں ایک طبقے کے لیے لوٹ مار معمول کا کام بن جاتا ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی لوٹ مار کے لیے قانون کا سہارا بھی لے لیتے ہیں۔

  • ملک کے تمام ایئر پورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں: ڈی جی اے ایس ایف

    ملک کے تمام ایئر پورٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں: ڈی جی اے ایس ایف

    کراچی: ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر جدید انٹرگریٹیڈ سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لیے حکومت سے مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے کراچی میں اے ایس ایف کے تعمیراتی منصوبے کی بیلٹنگ کے موقعے پر ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس، جدید آلات اور ہتھیاروں کے بعد ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس محفوظ ہیں۔

    ڈی جی اے ایس ایف نے کہا کہ مجھ سمیت اے ایس ایف کے ہر افسر اور جوان کی 95 فیصد توانائی اور وقت اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر خرچ ہورہا ہے جبکہ آپریشنلی مضبوط ہونے کے بعد 5 فیصد دیگر سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ کسی بھی فورس کا مورال بلند رکھنے کے لیے فلاح و بہبود کے کام بھی نہایت اہم اور ضروری ہیں۔

    میجر جنرل سہیل احمد کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں، آلات اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اے ایس ایف کو 10 جدید بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی

    انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی اور تعمیراتی منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے اور انہیں پروان چڑھائیں گے۔ اے ایس ایف اسمارٹ سٹی میں دنیا کے جدید طرز تعمیر کو متعارف کروایا جائے گا۔

    ان کے مطابق اپارٹمنٹس، بنگلوز اور پلاٹ کے منصوبوں سے جہاں عام شہریوں کو بہترین طرز رہائش میسر آئے گی، وہیں اے ایس ایف کے ریٹائرڈ ملازمین اور شہدا کو بھی اس منصوبے کے تحت زمینیں الاٹ کی جائیں گی۔

    میجر جنرل سہیل احمد خان نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے سے افراد کے چلے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ ذاتی طور اب تک ہونے والے کاموں سے مطمئن ہیں۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے درمیان ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل فوج میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ سطح کی ترقیوں اور تبادلوں کے نتیجے میں کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل نوید مختار کو فوج کے انٹر سروسز انٹیلی جنس ادارے (آئی ایس آئی) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

    نوید مختار کی سربراہی میں کراچی آپریشن کو بے حد تقویت ملی اور شہر سے خاصی حد تک جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ ہوا۔