Tag: ڈی جی آئی ایس آئی

  • ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا، ڈی جی آئی ایس

    ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا، ڈی جی آئی ایس

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ارشد شریف کو کوئی خطرہ نہیں تھا، ان کااسٹیبلشمنٹ سمیت مجھ سے بھی رابطہ تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف کی زندگی کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ اور مجھ سے بھی رابطہ تھا، ارشد شریف کے خاندان میں غازی اورشہید بھی ہیں۔

    لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان میں تھے تو ان کا مجھ سے اور ادارے سےرابطہ تھا، ارشد شریف وطن واپس آنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے تھے، واقعے کے حوالے سے کینیا میں انکوائری ہو رہی ہے اور میں کینیا میں اپنے ہم منصب سےرابطے میں ہوں۔

    ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ جو تحقیقات ہو رہی ہیں اس سے حکومت اور ہم مطمئن نہیں ہیں اور اسی لئے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم کینیا بھیجی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے میرے ماتحت آفیسرز سے اچھے تعلقات تھے، ہماری ارشد شریف سےکوئی ذاتی آرا نہیں تھی، اسٹیبشلمنٹ چاہتی کہ ارشد شریف ملک نہ چھوڑیں تو کیا وہ ملک چھوڑ سکتے تھے؟

    لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے مزید کہا کہ باقی صحافی حضرات کہتے ہیں کہ ہمیں نامعلوم نمبروں سے کالز آتی ہیں، یہ بالکل جھوٹ ہے آج کل مختلف ایپس ہیں کچھ ہمارے لوگ بھی فنکار ہیں۔

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا: وفاقی وزیر اطلاعات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، وزیراعظم نے اس معاملے پر آج کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر کو پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا، وزیرا عظم ہاؤس سے تاحال اس تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

    آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اس سلسلے میں پھیلی افواہوں پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے پالیسی بیان میں انکشاف کیا کہ کل رات وزیر اعظم کی آرمی چیف سے طویل نشست ہوئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ سول اور ملٹری قیادت میں آئیڈیل، قریبی اور خوش گوار تعلقات ہیں، سول ملٹری تعلقات کا مستقبل اور اچھا ہوگا۔

    فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے پاکستان اور سپہ سالار کی عزت میں کمی ہو، سپہ سالار بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے سول سیٹ اپ کی عزت کم ہو۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا، دونوں میں اتفاق رائے ہے کہ اتھارٹی وزیر اعظم کی ہے، تعیناتی میں تمام آئینی اور قانوی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

    انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے میں میڈیا نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    کچھ دنوں سے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر افواہیں اڑ رہی تھیں، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں کابینہ کو بتایا کہ نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، ہم ایک پیج پر ہیں، یہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے نوٹیکفیشن کے سلسلے میں ابہام کو دور کیا گیا ہے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

    حساس ادارے کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم تعینات کیے گئے ہیں، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر این ڈی یو، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل مقرر کر دیے گئے ہیں۔

  • فوج کو  سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

    فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات میں کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

    عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں۔

    آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات میں 15پارلیمانی لیڈر موجود تھے، آرمی چیف نے واضح کہا سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں، جومنتخب حکومت ہوگی ان کا ساتھ دیں گے اور ملک کو جو بھی آفت ہوہم ساتھ دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں فیئر الیکشن سےمتعلق گفتگو ہوئی تھی ، نوازشریف نےنریندرمودی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئےڈان لیک کا بیان دیا، ملاقات میں گفتگو ہوئی نیب ،الیکشن کمیشن نمائندہ آپ اپوائنٹ کرتے ہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے کوئی تحفظات کا اظہارنہیں کیا۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ون آن ون ملاقات کی جس میں قومی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    گزشتہ سال 19 نومبر کو پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے ملاقات کی تھی جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جنون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔

    اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے انٹر سروز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل فیض حمید نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    رواں سال ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد 18 جنون کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    اس پہلی ملاقات میں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد پیش کی تھی۔

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

  • وزیر اعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات

    وزیر اعظم، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں‌ ہوئی.

    اس موقع پر ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا، سول اور عسکری قیادت کے مابین پاک فوج کے پیشہ ورانہ امورپربھی بات چیت کی گئی.

    ملاقات میں امن وامان اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،ڈی جی آئی ایس پی آر بھی شریک تھے.

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں آرمی چیف نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ امریکا کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے اعلیٰ امریکی قیادت سے خصوصی ملاقات کی۔

    مزید پڑھیں: جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، وزیراعظم

     خیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر میں اقلیتوں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے، کن افراد نے اسلام کےنام پردکانیں کھولی ہوئی ہیں، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا  نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک وژن ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جن پرکرپشن کےکیس ہیں وہ اپنی بے گناہی کےثبوت نہیں دیتے، کسی سے جواب طلب کریں تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہورہی ہے، پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں،قانون کی بالا دستی کے بغیر مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔

  • وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر سروز انٹیلی جنس کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں ملکی سیکورٹی کی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی، دریں اثنا، وزیر اعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

    خیال رہے کہ دو دن قبل پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    جن لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرری اور تبادلے کیے گئے ان میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل تھے۔

    یاد رہے کہ جنرل فیض حمید سے قبل آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر تھے، جو اب کور کمانڈر گوجرانوالہ ہیں۔

  • لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، آئی ایس پی آر

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں تبادلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔