Tag: ڈی جی آئی ایس آئی

  • نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر  کوئی آفیشل اکاؤنٹ نہیں.

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ‌ کیا ہے، جس میں انھوں نے واضح کیا کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں.

    ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ وضاحت تب کی، جب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ سامنے آیا.

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی افسرکا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں.

    انھوں نے مزید کا کہا کہ پاک فوج کا سوشل میڈیا پرواحد آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر کا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرکےاکاؤنٹ کے سواتمام اکاؤنٹس جعلی تصورکئے جائیں.

    واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹینیٹ جنرلز کو ان کی نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کیا گیا ہے۔

  • لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

    راولپنڈی : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جبکہ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹینیٹ جنرلز کو انکی نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کورکمانڈر منگلا تعینات کیا گیا، کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کو لگایا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو ہوں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

    فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر موجودہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) ہیں اور اس سے پہلے انھوں نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی ہے۔ وہ آپریشنل ایریا میں بریگیڈ کی کمان سنبھال چکے ہیں۔

    عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی یعنی پی ایم اے کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ انھوں نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

    خیال رہے 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، ترقی پانے والوں میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل عدنان، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل تھے۔

    واضح رہے پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی مدت ملازمت یکم اکتوبر کو مکمل ہوگئی تھی۔

    نوید مختار کو موجودہ آرمی چیف نے عہدہ سنبھالنے کے بعد 2016 میں خفیہ ایجنسی کا سربراہ مقرر کیا تھا، وہ اس سے پہلے کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔

    چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے گذشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سبکدوش ہونے والی ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی تھی جس میں ادارے کے نئے سربراہ کی تقرری سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی، جس میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختاربھی شریک تھے۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم کو آپریشن درالفساد  پر  بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان اور فاٹا کے اصلاحات سے متعلق امور بھی زیر  بحث آئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردارادا کرے گا، سعودی عرب اورچین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

    یاد رہے 12 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم کا استقبال کیا، عمران خان نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

    مزید پڑھیں :  حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، وزیراعظم عمران خان

    عمران خان نے قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا اور کہا تھا کہ آئی ایس آئی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی میں شمار ہوتی ہے، آئی ایس آئی ہماری پہلی دفاعی لائن ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت، عوام مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ ہیں، حکومت اور عوام اداروں کی بے مثال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

    اس سے قبل 30 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہیں طویل بریفنگ دی گئی تھی۔

    خیال رہے عمران خان پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیرِ اعظم ہیں جنھوں نے جی ایچ کیو میں اجلاس کی صدارت کی۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی نے بے نظیر کو جلسے میں‌ جانے سے منع کیا تھا، انکشاف

    ڈی جی آئی ایس آئی نے بے نظیر کو جلسے میں‌ جانے سے منع کیا تھا، انکشاف

    لاہور: سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل سے ایک روز قبل اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم تاج نے جلسے میں جانے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے لیکن محترمہ راضی نہ ہوئیں۔

    یہ انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر میں کیا، پروگرام میں صحافی سمیع ابراہیم اور عارف حمید بھٹی بھی موجود تھے۔

    صابر شاکر نے کہا کہ محترمہ کو کہا گیا تھا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، لوگ پیچھے لگے ہوئے ہیں، کراچی میں کارساز پر ان پر حملہ بھی ہوچکا تھا لیکن اس کے باوجود کس نے انہیں یہ مشورہ دیا کہ آپ لیاقت باغ جلسے کے بعد گاڑی سے نکلیں اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کیوں کہ جب تک تحقیقات نہیں ہوجاتیں اس وقت کچھ حتمی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    بیان کی ویڈیو دیکھیں:


    صابر شاکر نے کہا کہ سعود عزیز اور ایس پی کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ 5 افراد کو بری کردیا گیا، اس کیس کے فیصلے میں ابھی تک کئی سوالات باقی ہیں کہ ان 5 افراد کو کس بنیاد پر بری کیا گیا لیکن پرویز مشرف نے جو آج بات کہی ہے اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ضروری ہے۔

    Image
    اس وقت کے ڈی جی ٓآئی ایس آئی ندیم تاج کی فائل فوٹو

    خیال رہے کہ آج پرویز مشرف نے بیان دیا ہے کہ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے پیچھے آصف زرداری کا ہاتھ ہے اور میرا یہ بیان بے نظیر کے بچوں کے لیے ہے۔

    ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے، میڈیا پر ٹاک شوز میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف سخت رد عمل دیا جارہا ہے۔

    یہ پڑھیں: بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل کے پیچھے زرداری ہیں، مشرف

  • ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکا روانہ

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکا روانہ

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر دورہ امریکہ کے دوران اپنے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے پاک امریکا دفاعی تعاون، انٹیلیجنس شیئرنگ سے متعلق امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر اعلی امریکی حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے خفیہ اداروں کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں افغانستان سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب جون میں شروع کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں آپریشن خیبر ون شروع ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2014 میں آرمی چیف نے بھی امریکہ کا دورہ کیا تھا، جس میں اعلی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات زیر بحث آئے تھے۔

  • وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظمِ پاکستان نوازشریف سے آج ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی ہے۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے الوداعی ملاقات کی۔

    الوداعی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام سات نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔

    جس کے بعد سابق ڈی جی رینجرز لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

  • آئی ایس آئی ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہے،چودہری نثار

    آئی ایس آئی ملک دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہے،چودہری نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چودہری نثار کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اسٹریٹیجک، دفاعی اور داخلی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور یہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر اسلام کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سےوزارت داخلہ اور آئی ایس آئی کے درمیان مثالی ہم آہنگی رہی ہے ۔

    چوہدری نثار نے مستقبل میں بھی یہی ہم آہنگی جاری رکھنے کا عزم کیا ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی پاکستان کی اسٹریٹیجک، دفاعی اور داخلی سلامتی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ظہیرالسلام نے آئی ایس آئی کے پیشہ وارانہ کردا ر میں اضافہ کیا۔