Tag: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • فوجی عدالتوں نے 5مجرموں کو سزائے موت سنادی

    فوجی عدالتوں نے 5مجرموں کو سزائے موت سنادی

    راولپنڈی: فوجی عدالتوں نے پانچ مجرموں کوسزائے موت سنادی۔ آرمی چیف نے توثیق کردی، موت کی سزا پانےوالوں میں بنوں جیل توڑنےوالےبھی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کے مجرم گرلز اسکول، پولیو ٹیم پر حملوں، جیل توڑنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئیٹر میں بتایا پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی، چھٹے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔

     ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد بنوں جیل توڑنے اور کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے مجرم ہیں۔

    مجرم کراچی میں پولیس افسر اور لاہور میں وکیل کے قتل، لڑکیوں کے اسکول اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ہیں۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں صابر شاہ ، اسد علی، حافظ عثمان، طاہراورفتح خان شامل ہیں۔

     دہشت گردوں کی معاونت پر قاری امین کوعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

  • ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے، عاصم سلیم باجوہ

    ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے، عاصم سلیم باجوہ

    کراچی : ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں آپریشن مزید تیز کرنے سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں، انٹیلیجنس آپریشن پرتفصیلی غور کیا گیا جبکہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کراچی کورہیڈ کوارٹرز میں ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں سندھ کے بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے اور نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل در آمد پر زور دیا گیا ، ذرائع مطابق اجلاس میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین مربوط ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،گورنر سندھ،ڈی جی آئی ایس آئی ،پولیس رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

  • تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    تمام دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن کیا جارہا ہے، عاصم سلیم باجوہ

    واشنگٹن: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناہےتمام دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق چاہے کسی بھی ملک سے ہو اُن کے خلاف ایک ہی طرح سے کارروائی کی جا رہی ہے یعنی ان کا خاتمہ کرنا ہے، یا ان کو گرفتار کرنا ہے۔

    میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو قربانیاں دیں، اُن کا اعتراف ہی اس دورے کا سب سے بڑا حاصل ہو گا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک بارہ سو سے زائد شدت پسند مارے جا چکے ہیں۔

  • پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    پاکستان آرمی کی فلم ’’ڈیفنڈر‘‘ نے ایوارڈ جیت لیا

    اسلام آباد: آئی ایس پی آرکی فلم”ڈیفنڈر”نے بہترین فلم کاایوارڈ جیت لیا ہے۔ آرمی چیف راحیل اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے فلم کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی فلم”ڈیفنڈر”نے روم فیسٹیول میں بہترین فلم کاایوارڈجیت لیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے یہ خوشخبری ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی عوام کو سنائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کامیاب ڈاکومینٹری بنانے پر آئی ایس پی آر کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرنے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایوارڈ جیتنا پاکستانی قوم کیلئےقابل فخرلمحہ ہے۔ عاصم باجوہ کے بقول دستاویزی فلم "ڈیفنڈر”تیارکرنیوالی ٹیم نے ہی ایوارڈ وصول کیا ہے۔

    فلم ڈیفنڈر کی ٹیم میں کرنل صلاح الدین، میجر حسن معراج اورمیجرعمران رضا شامل ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن: آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ واشنگٹن پہنچ گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ سولہ نومبر سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ کے حوالے سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دورے کی دعوت امریکی فوج کے سربراہ نے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکہ پر دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں کے درمیان افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات ہوگی۔

  • دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں،  ڈی جی آئی ایس پی آر

    دہشت گردی کےخاتمےکےلئےمتحد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کاکہناہے واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی پروقار تقریب قوم کے جذبے کی عکاس ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ کے سربراہ میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹویٹ میں کہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہے۔واہگہ بارڈر پرپرچم اتارنے کی تقریب کے شرکا میں روایتی جوش وخروش دیکھا گیا۔جو قوم کے جذبات کی عکاسی کرتاہے۔