Tag: ڈی جی ایف آئی اے

  • نئے  ڈی جی ایف آئی اے  کا عہدہ سنبھالتے  ہی بڑا اعلان

    نئے ڈی جی ایف آئی اے کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا اعلان

    اسلام آباد : ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ جعلی پوسٹ شیئرکرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا اور بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے محمد طاہر رائے نے چارج سنبھال لیا ، ایف آئی اے کے سینئرافسران نے دفترآمد پر طاہررائے کا استقبال کیا،

    اس موقع پرڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ایف ائی اے کا نصب العین ہوگا، عوام کوعزت دی جائےگی اور ان کا احترام کیا جائے گا۔

    طاہر رائے کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا پہلی ترجیح ہوگی، کسی کوشہریوں کاوقارمجرو ح کرنےکی اجازت نہیں ہوگی اور ایسے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جعلی پوسٹ شیئرکرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا اور انسانی سمگلنگ کو سختی سے کچلا جائے گا۔

    نئے ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ بڑی مچھلیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ بھی اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیراعظم کو ملک کی بہترین خدمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عزم کے ساتھ ملک کی بھرپور خدمت کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن، سائبر کرائمز، منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، آپ ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، بیوروکریسی نے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملک کی تعمیر وترقی کے لیے سیاسی لیڈر شپ نے وژن دینا ہے۔